گر ساتھ میں ہو تم تو

گذشتہ روز پرانے کاغذات کو الٹ پلٹ کرتے ہوئے ایک ورق میرے سامنے آیا جس پر 5 دسمبر 2007ء کی تاریخ درج تھی اور چار اشعار لکھے تھے۔ ملاحظہ ہوں:

جو کچھ ہو اپنے عشق کا انجام، ٹھیک ہے
گر ساتھ میں ہو تم تو ہر اک کام ٹھیک ہے

اک گھونٹ ہو دوا کا کہ ہو جام زہر کا
آجائے گر مریض کو آرام ٹھیک ہے

شہرت کی انتہائی بلندی پہ آگیا
عمار تیرے شہر میں بدنام ٹھیک ہے

عمار یہ غزل ہے کہ تک بندیاں فقط؟
آغاز جس کا ٹھیک نہ انجام ٹھیک ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھے اشعار ہیں عمار، بہت خوب۔

اب اگر مقطے کو سراہوں گا تو آپ سمجھیں گے کہ میں سچ سمجھ رہا ہوں ;) لیکن واقعی بہت برجستہ اور اچھا شعر ہے۔ بہت خوب۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیکن سمجھ نہیں آئی کہ آخر 5 دسمبر 2007 والے عشق کا انجام ہوا کیا تھا ؟ ;)
 
اگر یہ بھابھی کے بارے میں ہے تو ٹھیک ہے
ارے آپ نے قطر سے میری غزل پر تبصرہ کیا؟ ماشاء اللہ جی۔۔۔ ویسے اس میں "ان" کے لیے کیا بات ہے؟

اچھے اشعار ہیں - اور فاتح صاحب نے بھی سراہا تو اسکا مطلب واقعی بہت اچھے ہیں - :)
شکریہ فرخ بھائی۔

بہت اچھے اشعار ہیں عمار، بہت خوب۔

اب اگر مقطے کو سراہوں گا تو آپ سمجھیں گے کہ میں سچ سمجھ رہا ہوں ;) لیکن واقعی بہت برجستہ اور اچھا شعر ہے۔ بہت خوب۔ :)
ہاہاہا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔

اچھی غزل ہے عمار۔۔ مکمل وزن میں بھی اور معانی کے حساب سے بھی۔
جی شکریہ۔۔۔ آپ کی، وارث بھائی اور فاتح بھائی کی رائے کا انتظار شدت سے رہتا ہے۔

لیکن سمجھ نہیں آئی کہ آخر 5 دسمبر 2007 والے عشق کا انجام ہوا کیا تھا ؟ ;)
:mad: نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔ :grin:

بہت خوب راہبر ، زہر سے واقعی آرام آجاتا ہے ;)
آپ نے تجربہ کرکے دیکھا ہے؟ :lll:

ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتہائی شاندار ۔۔۔۔۔۔۔۔ انتہائی شاندار نبیل ۔۔۔۔۔۔۔۔ شاندار برجستگی ہے ۔۔۔ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے:):grin::grin::grin:
ابھی آپ نے دیکھی ہی کہاں ہے ان کی برجستگی۔۔۔ ان کے پیغامات تو پڑھیں ذرا۔۔۔

سب کہ رھے ہیں اچھی غزل تو اچھی ھے جناب۔۔۔۔
اچھا مطلب آپ سب کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

:grin:
نبیل بھائی اس کے بلاگ کا دورہ کریں‌کسی دن ساری کہاںٰ وہاں ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔:grin:
تم چپ !!! :cool:
 

زینب

محفلین
برے پھنسو گے سوچ لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تم کھلی چھٹی دے رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top