گرمی میں کھائے جانے والے کھانے ،فروٹ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کے نام

گرمیوں میں کھائے جانے والے پھلوں سبزیوں مشروبات اور کھانے کے نام کے ساتھ تصاویر یں یہاں شئیر کریں ۔ تاکہ لوگوں کو معلومات فراہم کی جاسکیں کہ کون کون سی اشیاء اور کھانے گرمیوں میں مفید ہیں ۔ چلیں میں ایک تصویر شئیر کرتا ہوں آپ لوگ اِس پر اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں کہ واقعی یہ گرمی میں کھانی درست ہے یا نہیں ؟

200411182551-03-ice-cream-around-the-world-restricted-full-169.jpg
 
آخری تدوین:
ککڑی
حضرت عبداللہ بن جعفرؓ روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کھجور کے ساتھ ککڑی کھاتے تھے ۔


e457296377165cb27a3b8af59a50f80e_620x.jpg
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہم تو ظہیراحمدظہیر کا بتایا ہوا آتولفو آم مہینے بھر سے کھا رہے ہیں
ہماری طرف اب آنا شروع ہوئے ہیں ۔ پچھلی گرمیوں میں یہاں ٹلسا میں ایک اور قسم کا آم کھانے کا اتفاق ہوا جو انتہائی خوشبو دار اور ذائقے دار تھا ۔ یعنی دو چار آم کاٹ لیں تو ان کی مہک پورے گھر میں پھیل جائے ۔ نام یاد نہیں ۔اس بار آئے تو نام بتاتا ہوں آپ کو بھی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سخت گرمی کے موسم میں آم سب سے نمایاں پھل ہے ۔
مجھے یہاں کراچی میں ، اس موسم میں اب تک کے آموں میں دسہری سب سے زیادہ پسند آئے ۔
 
Top