زیک

مسافر
پورٹلینڈ کا مشہور اور پرانا بک سٹور ہے پاول بکس۔ وہاں جانا ضروری تھا



وہاں کافی دیر کتابیں کھنگالتے رہے اور بیٹی حسب معمول کچھ کتب خرید کر ہی نکلی
 

سیما علی

لائبریرین
فلکر کی تصاویر کچھ غلط ترتیب سے تھیں لہذا ایک اہم بات تو بھول ہی گیا کہ جہاز میں سے ہم نے یہ پہاڑ دیکھے:



عام طور پر پہاڑ پہاڑی سلسلوں کا حصہ ہوتے ہیں لیکن آتش فشاں اکثر اکیلے اکیلے پائے جاتے ہیں اور اس وجہ سے کافی منفرد اور نمایاں لگتے ہیں۔
حسین بے حسین ۔۔۔
 

زیک

مسافر
جب آپ میری عمر کے ہو جائیں تو دنیا بھر میں آپ کے پرانے دوست پائے جاتے ہیں۔ ایک گراڈ سکول کے زمانے کا دوست پورٹلینڈ میں رہتا تھا۔ پاول بکس کے بعد اس کے ساتھ ایک پیرووین ریستوران میں ڈنر کیا۔ وہاں خوب مزیدار کھانے کھائے اور کافی دیر گپ شپ لگی۔ پیرو کے کھانے میرے پسندیدہ کھانوں میں سے ہیں سو خوب ڈٹ کر کھایا۔

تصویر نہیں پوسٹ کر رہا کہ دوست کی تصویر اس کی اجازت کے بغیر یہاں پوسٹ کرنا اچھی بات نہیں
 

زیک

مسافر
دوسرے دن صبح پورٹلینڈ سے نکل رہے تھے تو موسم صاف ہونے کی وجہ سے ماؤنٹ ہڈ یوں قریب ہی نظر آیا۔ 3425 میٹر کی اونچائی والا یہ اوریگن کا اونچاترین پہاڑ ہے اور کوئی 110 کلومیٹر دور۔

 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پورٹلینڈ میں ایک مشہور ڈونٹ شاپ ہے ووڈو ڈونٹس۔ ہم ٹھہرے ڈونٹس کے رسیا۔ فوری ادھر کا رخ کیا۔


میرے گھر میں بھی ایک ڈونٹ کا شوقین ہے۔ ابھی زین العابدین کو بلا کر یہ تصویر دکھائی ۔۔۔ دیکھو ڈونٹ شاپ۔۔۔ کہتا ان کے پاس کون سے والا اچھا ہے؟ میں نے کہا صاحب سفر سے پوچھ لیتے ہیں۔
زین کو ڈنکن ان ڈونٹس کا سپرنکل پسند ہے۔
 

زیک

مسافر
پورٹلینڈ سے ہم نے کولمبیا دریا گورج جانا تھا۔ گورج کی اردو کیا ہو گی محمد وارث ظہیراحمدظہیر ؟ وادی تو ویلی کے لئے مستعمل ہے اور گورج کی گہرائی کا اس میں کوئی ذکر نہیں۔

ڈرائیو تو گھنٹہ دو کی ہی تھی لیکن ہمارا پلان سینک روٹ سے جانے کا تھا اور رک کر نظارے دیکھنے اور کچھ چھوٹی ہائیکس بھی۔ کولمبیا دریا گورج کی تاریخی سڑک کے لئے ریاست نے پرمٹ سسٹم رکھا ہے کہ آپ پہلے سے ایک مقررہ وقت کے لئے آن لائن پرمٹ لیتے ہیں اور پھر اس سڑک پر داخل ہوتے ہیں۔

یہ رہا کولمبیا دریا
 

زیک

مسافر
اسی تاریخی سڑک پر وسٹا ہاؤس ایک میوزیم ہے جو ایک صدی پہلے تعمیر کیا گیا۔ یہ دریا سے کوئی 200 میٹر اوپر ہے۔

 

زیک

مسافر
کچھ آگے ڈرائیو کر کے ایک ٹریل ہیڈ پر رکے اور لاٹوریل فالز ٹریل ہائیک کی۔ کل چار کلومیٹر ہائیک میں دو آبشار دیکھے۔

 
Top