زیک

مسافر
ٹرپ کا آغاز ہم نے پورٹلینڈ کے مشہور ڈونٹس سے کیا تھا لہذا یہی بہتر سمجھا کہ اختتام پورٹلینڈ کی دوسری مشہور ڈونٹ شاپ سے کیا جائے۔

 

سیما علی

لائبریرین
یہ تجربہ انسان پر خود بخود طاری ہوجاتا ہے یعنی کوئی بھی انسان ڈیجا وو کو اپنی مرضی سے نہیں دہرا سکتا۔ کوئی نہیں جانتا کہ کس وقت، کس لمحے، کس دن، کس مقام اور کس بات کیلئے آپ کو ڈیجا وو کا تجربہ ہوجائے۔ ڈیجا وو اس کائنات کا ایک عجیب و غریب راز ہے۔ اس تجربے کے دوران ایسا لگتا ہے کہ حال میں ہونے والا واقعہ ماضی میں بھی پیش آ چکا ہے۔۔۔۔۔
جب ہم سورہے ہوتے ہیں تو ہماری روح ہمارے جسم سے نکل کر کچھ کام کرتی ہے اور وہ کام ہمارے نیم سوئے ہوئے دماغ میں محفوظ ہوجاتا ہے پھر جب ہم حقیقت میں وہ کام کرنے لگتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ کام ہم پہلے بھی کرچکے ہیں۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
اور یوں اس 11 دنوں کے ٹرپ کا اختتام ہوا اور ہم گھر لوٹے۔

پاکستان کے آخری ٹرپ کے بعد یہ پہلی بڑی ویکیشن تھی۔ ڈر تھا کہ کافی مشکل ہو گی لیکن physical activity بھی خوب اچھی رہی اور ہم نے بہت انجوائے کیا۔

چونکہ یہ واقعہ موسم گرما 2022 کا ہے اس لئے اس کے بعد بھی چند سفر کر چکے ہیں اور ان کی روداد بھی جلد آ رہی ہے۔
 

زیک

مسافر

یہ تجربہ انسان پر خود بخود طاری ہوجاتا ہے یعنی کوئی بھی انسان ڈیجا وو کو اپنی مرضی سے نہیں دہرا سکتا۔
مجھے ڈیجاوو کا احساس صرف اس وقت ہوتا ہے جب بیگم بھول جاتی ہے کہ فلم پہلے دیکھی ہوئی ہے اور دوبارہ لگا لیتی ہے 😆
 
Top