محمد تابش صدیقی
منتظم
کچھ خواہشات ایسی ہوتی ہیں کہ جو ہوتی تو بہت پرانی ہیں مگر آپ کا روز مرہ کا معمول اور مصروفیات ان پر عمل کی راہ میں حائل ہوتے ہیں ۔
ایسا ہی معاملہ مارگلہ پہاڑیوں کی ہائیکنگ کا بھی ہے۔
کچھ سال پہلے تک کئی دفعہ منصوبہ بنایا ، مگر بوجوہ کبھی نہ جا سکا۔ حالانکہ دوست احباب میں ہفتہ وار ہائیکنگ پر جانے والے بھی موجود ہیں۔ پھر کچھ سال سے صحت کے مسائل نے اس امید کو بھی تقریباً ختم کر دیا۔
احباب کا ایک گروپ ماہانہ ہائیکنگ کا ایک پروگرام ترتیب دیتا ہے۔ اس بار ان کی طرف سے کافی ترغیب ملنے پر ہمت باندھ لی۔ اور اس سوچ کے ساتھ کہ جہاں تک جا سکا ، وہاں تک جا کر واپس آ جاؤں گا۔
لہٰذا 5 کلومیٹر لمبےٹریل کا صرف نصف حصہ ہی مکمل کیا، اور پھر واپسی کی راہ لی۔ اس حصہ میں زیادہ چڑھائی نہیں تھی، لہٰذا ہائیکنگ کی نسبت واک کہنا مناسب ہو گا۔
جو احبابِ محفل ان ٹریلز پر جا چکے ہیں، ان کے لئے تو یہ تصاویر ٹریل 5 کا بہت مختصر حصہ ہوں گی۔ اور یقیناً مزید اوپر جا سکتا تو زیادہ بہتر مناظر دیکھنے کو ملنے تھے۔
بہر حال ٹریل 5 پر گزرے لمحات میں سے چند آپ کی خدمت میں۔
تدوین:
یہ لڑی ٹریل 5 کی ہائیکنگ پر بنائی تھی. مگر چونکہ تصاویر کم ہی تھیں. لہٰذا طے کیا ہے کہ جب بھی کوئی اچھی تصویر غلطی سے کھینچ لی. تو یہاں شئر کر دوں گا.
کچھ قصور کاہلی کا بھی ہوتا ہے۔

آخری تدوین: