کچھ خواہشات ایسی ہوتی ہیں کہ جو ہوتی تو بہت پرانی ہیں مگر آپ کا روز مرہ کا معمول اور مصروفیات ان پر عمل کی راہ میں حائل ہوتے ہیں ۔
کچھ قصور کاہلی کا بھی ہوتا ہے۔
ایسا ہی معاملہ مارگلہ پہاڑیوں کی ہائیکنگ کا بھی ہے۔
کچھ سال پہلے تک کئی دفعہ منصوبہ بنایا ، مگر بوجوہ کبھی نہ جا سکا۔ حالانکہ دوست احباب میں ہفتہ وار ہائیکنگ پر جانے والے بھی موجود ہیں۔ پھر کچھ سال سے صحت کے مسائل نے اس امید کو بھی تقریباً ختم کر دیا۔
احباب کا ایک گروپ ماہانہ ہائیکنگ کا ایک پروگرام ترتیب دیتا ہے۔ اس بار ان کی طرف سے کافی ترغیب ملنے پر ہمت باندھ لی۔ اور اس سوچ کے ساتھ کہ جہاں تک جا سکا ، وہاں تک جا کر واپس آ جاؤں گا۔
لہٰذا 5 کلومیٹر لمبےٹریل کا صرف نصف حصہ ہی مکمل کیا، اور پھر واپسی کی راہ لی۔ اس حصہ میں زیادہ چڑھائی نہیں تھی، لہٰذا ہائیکنگ کی نسبت واک کہنا مناسب ہو گا۔
جو احبابِ محفل ان ٹریلز پر جا چکے ہیں، ان کے لئے تو یہ تصاویر ٹریل 5 کا بہت مختصر حصہ ہوں گی۔ اور یقیناً مزید اوپر جا سکتا تو زیادہ بہتر مناظر دیکھنے کو ملنے تھے۔
بہر حال ٹریل 5 پر گزرے لمحات میں سے چند آپ کی خدمت میں۔ :)

تدوین:
یہ لڑی ٹریل 5 کی ہائیکنگ پر بنائی تھی. مگر چونکہ تصاویر کم ہی تھیں. لہٰذا طے کیا ہے کہ جب بھی کوئی اچھی تصویر غلطی سے کھینچ لی. تو یہاں شئر کر دوں گا. :)
 
آخری تدوین:
7:45 بجے صبح اپنے بھائیوں کے ساتھ ٹریل 5 کی پارکنگ میں پہنچ گیا۔ 8 بجے ہائیک شروع کرنے کا منصوبہ تھا، جو الحمد للہ وقت پر ہی شروع کی۔
پارکنگ میں ایک چائے کا کھوکھا بھی ہے، جس نے 2 بڑے دلچسپ ، مگر اہم نوٹس لکھ کر لگائے ہوئے تھے۔
20161212_080916_HDR_zpsgkatzsc5.jpg~original

نوٹس تھوڑا کٹ گیا۔
1۔ اور پھینکو کوڑا، پھر کہنا کہ پاکستان تو ہے ہی گندا۔
2۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے- گندگی پھینکنے کی انتہاء ہوتی ہے۔
(A ganday bachay project)
 
ہائیکنگ کے بعد وہیں بیٹھ کر مونگ پھلیاں اور کینو کھائے گئے۔
IMG-20161212-WA0091_zpsct2fhvcm.jpg~original

جی درست پہچانے۔ درمیان میں تابش صدیقی صاحب تشریف فرما ہیں۔ میرے دائیں جانب میرے سے بڑے بھائی، اور بائیں جانب سب سے بڑے بھائی بیٹھے ہوئے ہیں۔
سامنے مونگ پھلیاں اور ہاتھ میں کینو دیکھے جا سکتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر

بھائیوں کا رخ بھی کیمرے کی طرف کر دینا تھا
 
دراصل متفرق اوقات میں کوئی منظر پسند آتا ہے تو محفوظ کر لیتا ہوں.
کئی دفعہ لڑی بنانے کا سوچا، مگر نہیں بنائی.
اب اس لڑی میں کم ہی تصاویر تھیں تو سوچا کے اسی کو اس مقصد کے لئے استعمال کر لوں گا. :)
 
چلیں اب آپ باقاعدگی سے تصاویر تو پوسٹ کریں گے
 
Top