کیا یہ بے وفائی ہے؟

محمد فہد

محفلین
شیخ نے کہا کہ دیکھو آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک کنواری سے نکاح کیا تھا جو امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تھیں باقی بیوہ تھیں یا مطلقہ۔ آپ چونکہ پہلا نکاح ایک کنواری سے کر چکے ہیں لہذا دوسرے نکاح کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے نکاح کی سنت پر عمل کیجیے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک اس وقت 25 اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر 40 برس تھی اور وہ دو خاوندوں سے بیوہ تھیں۔ تو آپ بھی ایسی خاتون تلاش کیجیے جو کم از کم ایک خاوند سے بیوہ ہو اور آپ دونوں کی عمر میں تقریبا 15 برس کا فرق ہو
حق بلا شبہ حق
 
زیک

مسافر
ایک رشتۂ ازدواج میں ہوتے ہوئے اگر فریقین میں کسی اور صنفِ مخالف کے لیے محبت کے جذبات پیدا ہو جائیں تو کیا یہ بے وفائی ہے؟ دوسرے لفظوں میں شادی کے علاوہ اگر کسی افئیر کی نوعیت سر تا سر ایموشنل (جذباتی) ہے تو کیا یہ شادی کے رشتے میں دھوکے بازی ہے؟
معاملہ شدت، دورانیہ اور زوج کے احساسات پر منحصر ہے
 
رباب واسطی

محفلین
ایک رشتۂ ازدواج میں ہوتے ہوئے اگر فریقین میں کسی اور صنفِ مخالف کے لیے محبت کے جذبات پیدا ہو جائیں تو کیا یہ بے وفائی ہے؟ دوسرے لفظوں میں شادی کے علاوہ اگر کسی افئیر کی نوعیت سر تا سر ایموشنل (جذباتی) ہے تو کیا یہ شادی کے رشتے میں دھوکے بازی ہے؟
اسلامی تعلیمات کی رو سے صرف بے وفائی ہی نہیں بلکہ بے حیائی ہے
 
Top