نعیم ملک

محفلین
میں جاننا چاہتا ہوں کہ درج ذیل اشعار کس شاعر کے ہیں۔۔۔
ستم تو یہ ہے کی وہ بھی نہ بن سکا اپنا
قبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح
اسی لئے میرے گیتوں میں سوز ہوتا ہے
کہ کھوکھلا ہوں میں اندر سے بانسری کی طرح

رہنمائی فرمائیے
 

شیزان

لائبریرین
کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح
وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح
بڑھا کے پیاس میری اُس نے ہاتھ چھوڑ دیا
وہ کر رہا تھا مروت بھی دل لگی کی طرح
ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپنا
قبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح

کسے خبر تھی بڑھے گی کچھ اور تاریکی
چھپےگا وہ کسی بدلی میں چاندنی کی طرح
کبھی نہ سوچا تھا ہم نے قتیل اُس کے لئے
کرے گا ہم پہ ستم وہ بھی ہر کسی کی طرح

قتیل شفائی
 
Top