کیا کسی کو یوٹیوب پر کام کرنے کا شوق ہے ؟

یوٹیوب پر کام کرنا چاھئیے ؟

  • ٹائم ضائع ہے

    Votes: 0 0.0%
  • بہت مشکل ہے یوٹیوب پر کام کرنا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    7
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

فلک شیر

محفلین
سمجھ نہیں لگی سرجی۔کیا لکھا آپ نے؟؟
کتھارسس یعنی دل ہلکا کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کے بکھیڑوں میں مرد عورت کو ایک دوسرے سے کئی چھوٹے چھوٹے مسائل ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان سے نپٹنے کے لیے ہنسنے کی ضرورت پیش آتی ہے ، جو مرد عورت پہ اور عورت ایک دوسرے پہ ہنس کر پورا کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل ہلکا کرتے ہیں اس طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس قسم کے لطیفے بھی اسی قبیل کی چیزیں ہیں
 
Zee IT Solutions

محفلین
اپنے یوٹیوب چینل سے کمائی کرنے کے لئے
1-کم ازکم کتنے سبسکرائبرز درکار ہیں؟
2- کم از کم کتنی وڈیوز درکار ہیں؟
3- کم از کم کتنے ویوز درکار ہیں؟

صرف یوٹیوب سے ماہانہ 3 لاکھ سے 15 لاکھ تک کیسے کمائے جا سکتے ہیں ۔۔ یہ ویڈیو دیکھ لیں سب کچھ لائئو دیکھایا ہوا ہے
 
پہلے شاید کچھ شوق ہوتا۔ اب تو بالکل ہی جاتا رہا ہے۔ :)
لاریب اِس کام کیلئے بہت شوق کی ضرورت ہے اور صبر کی بھی کیونکہ یوٹیوب والے زراسی غلطی بھی معاف نہیں کرتے اِسی لئے ہم لوگ گروپ بنا کر کام کرتے ہیں تاکہ جو بھی بات پتا چلے وہ ہم سب میں شئیر ہوجائے
 
محمد وارث

لائبریرین
تو میں اُس کی مدد کرنے کیلئے حاضر ہوں جو بھی یوٹیوب کے بارے میں سوال ہے آپ پوچھے انشااللہ جواب ملے گا ۔
عبدالقدیر صاحب، آپ نے چونکہ سوال پوچھنے کی اجازت دی ہے اور جواب دینے کا وعدہ کیا ہے تو قبلہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہو سکتا ہے کہ خاکسار کو یو ٹیوب کی طرف سے ویڈیو دیکھنے پر کچھ رقم مل جائے، خاص طور ایسی ویڈیوز جن میں پیسے کی بات ہوتی ہے، اچھی خاصی مشقت سے دیکھنی پڑتی ہیں آخر۔ :)
 
محترم محمد وارث صاحب ہم لوگ شاید ٹی وی پر کیبل بھی دیکھتے ہوں گے ۔جس کو دیکھنے کا حرجانہ ہمیں ہر ماہ دینا ہوتا ہے ۔ پھر بھی ہم لوگ دیکھتے ہیں ۔یہی سوال اگر کیبل والے سے کیا جائے ،کے بھائی میں آپ کا کیبل دیکھتا ہوں۔ مجھے ہر ماہ کے پیسے دے دئے جائیں مناسب ، اُس کا جواب شاید یہی ہوگا کے آپ کیبل ہٹوا دیں بڑی مہربانی ہوگی۔ پر یہ انٹرنیٹ کی دنیا ہے ۔محمد وارث صاحب میں آپ کو یہ جواب نہیں دونگا کیونکہ اس میں ایسی سائٹ بھی ہیں جو کہ ویڈیو دیکھنے کے پیسے بھی دیتے ہیں ۔
 
کراچی کے نادر علی کا ایک چینل ہے یو ٹیوب پر P4PAKAO کے نام سے جو کہ مزاخیہ ویڈیوز پر مبنی ہے انکے بارے میں سنا ہے کہ اچھی ارننگ کر رہے ہیں۔باقی یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں اور اسکا طریقہ کار کیا ہے، اس بارے میں آپ بہتر رہنمائی کریں اور بار بار آپ اپنے چینل کا اشتہار مت دیں بلکہ اسی فورم پر باقاعدہ قدم بہ قدم سمجھائیں تاکہ اس سے باقی بھی مُستفید ہو سکیں ۔ شکریہ!
 
وجی

لائبریرین
جناب ایسے بہت سے لوگ یوٹیوب پر اپنے اپنے چینل بنا چکے ہیں اور کچھ تو مشہور لوگ بھی اپنے چینل بنا رہے ہیں۔
اسی وجہ سے کے کچھ پیسے کمائے جائیں ۔
لیکن سب سے پہلی چیز یہ کہ آپ کی ویڈیوز اتنی اچھی ہونی چاہیئے کہ لوگ دیکھیں

عرفان جونیجو کے نام سے کراچی کا ہی ایک لڑکا چینل چلاتا ہے کافی اچھا چینل ہے اسکا۔
 
فرقان احمد

محفلین
کیوں نہ یوٹیوب سے آمدن کے حوالے سے کسی کورس کا اردو ترجمہ کر لیا جائے؟ کیا کوئی کورس مفت دستیاب ہے؟ مل جل کر یہ پراجیکٹ شروع کرتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
تو آپ لوگوں تو باتیں ہی کرتے رہ گئے۔ ہم نے ایک گورے کی عطا کردہ مفت کتاب کی تلخیص شروع کر دی ہے۔

گورا صاحب فرماتے ہیں، سب سے پہلے آپ طے کریں کہ آپ نے کن افراد کو ٹارگٹ کرنا ہے، یعنی کہ ہدف بنانا ہے۔ جن افراد تک آپ ویڈیوز پہنچانا چاہتے ہیں، ان کے متعلق ایک تصور قائم کر لینا مفید رہتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کھیل کود کے شوقین ہیں تو اس کے حوالے سے ویڈیوز پوسٹ کیجیے تاہم اس طرح آپ کے موضوع کا دائرہ بڑا ہو گا؛ اس کی تحدید کریں۔ مثال کے طور پر آپ کرکٹ یا ہاکی وغیرہ پر ویڈیوز بنا لیں تاکہ آپ موضوع کی حد بندی ہو جائے، موضوع ذرا سکڑ جائے۔ آگے چل کر گورا صاحب اس سوچ میں پیچاں و غلطاں پائے جاتے ہیں کہ کیا آپ پیشہ ور فرد ہیں یعنی ویڈیوز بنانا آپ کا پروفیشن ہے یا آپ شوقیہ طور پر اس میں کود پڑے ہیں؟ تو جناب ہم مزید مختصر کیے دیتے ہیں؛ یہاں زیادہ تر افراد شوقیہ طور پر یا ایک شغل کے طور پر اس جانب آ نا چاہتے ہیں، اس لیے مزید سردردی سے بچنے کے لیے پیشہ ور ویڈیوز والے حصے کو ہم سکپ کر رہے ہیں یعنی کہ اس سے کنی کترا رہے ہیں اور اب ہم شوقیہ طور پر اس طرف آنے والوں کو ذہن میں رکھ کر آگے بڑھیں گے۔

اب گورا صاحب آپ کے لیے ایک ٹاسک سامنے لاتے ہیں۔

1۔ اس مثالی فرد کا تصور کریں کہ جن تک آپ ہر صورت ویڈیو پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس شخص کو کیا پسند ہے؟ اس کی عمر کیا ہے؟ اس کے مسائل کیا ہیں؟ اس کی تعلیم کیا ہے؟ وہ آن لائن کیا کچھ دیکھنے کا آرزو مند ہے؟ اور سب سے اہم یہ کہ، اس کے نزدیک اہم ترین شے کیا ہے، یعنی وہ کس بات کو بہت اہمیت دیتا ہے یا دیتی ہے؟ بس اس پر سوچتے جائیں کیونکہ اس غریب نے ایک دن آپ کے چینل کو سبسکرائب کروانا ہے۔ پس آپ ویڈیو کو ایک شے تصور کریں جسے خریدار یعنی کہ سبسکرائبر نے خریدنا ہے۔

آگے بڑھیں؟

اب کچھ پریکٹیکل ہو جائے۔ آپ کے چینل کا ایک ہیڈر امیج ہو گا جو سب سے اوپر ایک تصویر کی شکل میں ہوتا ہے۔ عام طور پر آپ کے چینل پر آنے والے اسی کی جھلک دیکھتے ہیں اس لیے یہ تصویر جاندار ہونی چاہیے۔ اگر آپ کے چینل پر آنے والا تصویر دیکھ کر بھاگ جائے تو بعد میں ہم سے گلہ نہ کیجیے گا۔ یہ تصویر ہی بتا دے گی کہ آپ کا چینل کس متعلق ہے اس لیے اس پر ذرا محنت کر لیں۔ کسی دوست سے کوئی آرٹ ورک کروا لیں۔ یا پھر ۔۔۔ !!! جی ہاں، گوگل سے کوئی فری امیج اٹھا لیں، اگر دستیاب ہو۔

اب آپ کے چینل پر ایک اور سہولت ہو گی کہ آپ وہاں اپنے چینل کا ایک ٹریلر دکھا سکتے ہیں۔ متحرک شے زیادہ متاثر کرتی ہے، ہے نا؟ اگر پہلا تاثر اچھا پڑ چکا تو اب یہ ٹریلر بھی دیکھا جائے گا۔ اس طرح کا ٹریلر تخلیق کریں کہ جو فرد آپ کے چینل پر پہلے نہ آیا ہو، اسے بھی معلوم پڑ جائے کہ آپ کیا حشر ڈھانے جا رہے ہیں۔ :) بندہ سوچے کہ اس چینل میں کچھ تو ایسا ہے کہ اسے سبسکرائب کروا لیا جائے۔ یہ ٹریلر 30 سیکنڈ سے ایک منٹ تک کا ہونا چاہیے۔ اس ٹریلر میں کیا ہو؟ ایک تو یہ کہ وزٹ کرنے والے کو معلوم ہو کہ آپ کون ہیں؟ چینل کس متعلق ہے اور یہ ان کے کس کام آ سکتا ہے۔ بہتر ہو گا کہ آپ پوسٹ پبلش کرنے کے شیڈول سے بھی انہیں مطلع کر دیں۔ امید ہے، وہ یہ چینل سبسکرائب کروا لیں گے۔ سکرپٹ کا خاص دھیان رکھیے گا۔ گرامر کی غلطیاں نہ ہوں، اس حوالے سے اردو محفل کے یوٹیوب استاد عبدالقدیر تعلیم ہی تعلیم فیم سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔ اللہ آپ پر رحم کرے۔

مزید آگے بڑھتے ہیں،
اگر آپ نے چینل کا ٹریلر بنا لیا، سکرپٹ تحریر کر لیا، تو اب اسے چینل پر پبلش کر دیں۔

پہلی قسط اختتام پذیر ہوئی؛ پندرہ بیس منٹ کی محنت کی داد دیجیے گا۔ :)
 
پوسٹ نہیں پڑھی۔ بہرحال محنت کی داد حاضر ہے۔ :)
کوئی نہ کوئی ضرور فائدہ اٹھائے گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
قسط 2:

یہ تو کہانی بنتی جا رہی ہے!

اب دیکھ لیتے ہیں کہ چینل کے کتنے حصے ہوتے ہیں۔ اوپری تصویر یعنی ہیڈر امیج اور ٹریلر کے بعد اب اس کے نیچے ویڈیوز کا سیکشن ہوتا ہے۔ عام طور پر، اس میں ڈیفالٹ سیکشن بنے ہوتے ہیں جیسے مقبول ویڈیو، حالیہ ویڈیوز وغیرہ۔ کوشش کریں کہ اپنی من پسند لسٹ بنا کر یہاں دکھائیں تاکہ دیکھنے والے پر اچھا تاثر پڑے۔ اس کے لیے کسٹم پلے لسٹ بنا لیں جسے ہم من پسند فہرست کہہ سکتے ہیں۔ یہ بات پیش نظر رہے کہ اس سیکشن میں ایسی ویڈیوز ظاہر ہو رہی ہوں جو کہ آپ کے چینل کی صحیح نمائندگی کر رہی ہوں اور یہ کہ ویڈیوز اس طرح کی ہوں کہ وزٹ کرنے والا چینل سبسکرائب کرنے کا ایک بار سوچے ضرور۔

گورا صاحب نے کچھ تاخیر فرمائی اور اب جا کر چینل ٹائٹل کی طرف آئے۔ یعنی کہ چینل کا نام۔ جو کہ یا تو چینل بنانے والے کے نام پر ہو گا یا کسی برانڈ کے نام پر۔
چونکہ یہ ٹائٹل ہر طرف گھومے پھرے گا، کبھی چینلز کی فہرست میں آئے گا ، کبھی سرچ رزلٹس میں آئے گا اس لیے ٹائٹل جاذب نظر ہونا چاہیے اور خود اپنی وضاحت کر رہا ہو۔ بہتر ہو گا کہ اپنے نام پر یہ ٹائٹل نہ بنایا جائے بلکہ تھوڑی بہت محنت کر کے کسی برانڈ کے نام پر اسے لے جائیں۔ جیسے عبدالقدیر بھائی نے 'تعلیم ہی تعلیم' کے نام پر اندھا دھند ویڈیوز تخلیق کر رکھی ہیں جن سے ہم فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔ بہتر ہو گا کہ آپ ان افراد کو ذہن میں رکھ کر ٹائٹل رکھیں کہ جن تک آپ ویڈیوز پہنچانا چاہتے ہیں۔ تاہم، آپ اپنے نام سے بنائیں یا برانڈ کے نام پر، سوچنے کا تکلف ضرور کر لیجیے گا تاکہ ٹائٹل بھلا معلوم ہو۔ کوئی بے تکا سا نام رکھ لیا تو بعدازاں پچھتانا پڑے گا۔ بہتر ہو گا کہ چند ناموں کی فہرست بنا لیں اور ان کے بہتر ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوچیں۔ اس کے علاوہ چونکہ آپ نے یوٹیوب چینل کا ایڈریس بھی تخلیق کرنا ہے، اس لیے ٹائٹل اور یو آر ایل باہم مماثل ہو جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ یاد رہے کہ گوگل پلس پروفائل پر نام بدلیں گے تو چینل کا نام بھی بدل جائے گا۔ جی میل اکاؤنٹ لازم ہے، چینل کی تخلیق کے لیے۔ :)

:) :) :)

مزید پندرہ منٹ لگ گئے!

اگلی قسط کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، ان شاءاللہ!
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اب مزید آگے بڑھا جائے ۔۔۔!!! :) :) :)

اس کے بعد چینل کے آئکون کی تخلیق کی باری آتی ہے۔ یہ ایک وقت کی محنت ہے محفل والو، اس لیے اکتانا نہیں ہے۔ یہ وہ چُنا سا امیج ہو گا جو ہر طرف آپ کے چینل کی نمائندگی کرے گا اور آپ کے چینل کی شناخت بھی اسی سے ہو گی۔ یہ آپ کے چینل کی پیج پر نہایت اوپر بائیں جانب ظاہر ہو گا۔ جو آپ گوگل پلس کے پروفائل پر امیج لگائیں گے وہ یہاں ظاہر ہو جائے گا۔ سمپل سی بات ہے ۔۔۔ یوں بھی ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری پڑتی ہے اس لیے چینل کا آئکون اچھا ہونا چاہیے۔ یہ آئکون جاذب نظر ہو اور وزٹ کرنے والا مبہوت ہو کر رہ جائے اور ایک بار سوچے ضرور کہ میں کدھر کو آ گیا ہوں یا آ گئی ہوں :)۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا چینل آسڑیلین طوطوں سے متعلق ہو تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس لوگو میں کس کی تصویر ہونی چاہیے۔ جی ہاں، خرگوش کی :)

اب آگے بڑھتے ہیں، ۔۔۔!!! تو اس کے بعد مرحلہ آتا ہے، ویڈیوز کے تھمب نیلز بنانے کا ۔۔۔
یعنی کہ مختصر سائز میں ایک تصویر۔ آپ ویڈیوز میں سے ایک تصویر اچک لیں کہ جس کو دیکھتے ہی وزٹ کرنے والا فرد کلک کرنے پر مجبور ہو جائے۔ ہر ویڈیو میں ایسے کئی نازک مقامات آتےہیں۔ مثال کے طور پر آفریدی صاحب چھکا مارنے ہی والےہوں تو بس ان کو وہاں فریز کر دیجیے۔ لیجیے، تھمب نیل تیار ہو گیا۔ اس تصویر کو ویڈیو کی نمائندہ تصویر بھی کہا جا سکتا ہے۔ پہلی نظر تصویر پر ہی پڑتی ہے اس لیے کوشش فرمائیے کہ تھمب نیل اپنی جانب توجہ کھنچنے کی اہلیت رکھتا ہو۔

آج یہیں تک ۔۔۔ :) :) :) پھر ملیں گے، اگر خدا لایا ۔۔۔!!! پیسہ کمانے کے مراحل تو بس آنے ہی والے ہیں، اب تک ہم نے گورا صاحب کی ضخیم کتاب کے ایک چوتھائی حصے کی تلخیص آپ کی خدمت میں پیش کر دی ہے، وہ بھی اردو زبان میں۔ :)
 
Top