کیا پی ڈی ایف سے انپیج میں کنورٹ کرسکتے ہیں ؟

arifkarim

معطل
آپ کیوں آملیٹ سے انڈا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ :confused:

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
نبیل بھائی لگتا ہے آجکل آپ بہت خوشگوار مُوڈ میں ہیں۔ اللہ سلامت رکھے۔

بشیر صاحب: پی ڈی ایف سے واپس اردو متن میں کرنے کیلئے ہمیں ایک عدد اردو او سی آر درکار ہوگا، جو کہ ہمارے پاس ہے نہیں۔ ویسے اگر پی ڈی ایف، انپیج سے ہی بنائی گئی ہے تو اڈوبی اکروباٹ 9 پرو ایکسٹنڈڈ کے ساتھ اسکے اندر ایک حد تک رد بدل ہو سکتی ہے، لیکن نیا متن شامل نہیں کیا جا سکتا!
 
اظفر

محفلین
میں اس بارے میں‌ کافی کوشش کر چکا ہون‌۔ چوزہ واپس انڈے میں جانے کیلیے کسی صورت تیار نہیں ۔ ہزاروں کتابیں ہیں جو یونی کوڈ میں نہیں لیکن ان پیج سے پی ڈی ایف میں بنی تھیں ۔ وہ اب تک ویسے ہی ہیں اس کا کوئی ممکنہ حل کیا جانا چاہیے کسی نہ کسی طرح
 
بھائی اردو او سی آر اسکا حل ہے۔ لیکن ابھی تک اسمیں کوئی خاطر خواہ ڈویلپمنٹ نظر نہیں آتی۔
 
فرخ

محفلین
ویسے اگر پی ڈی ایف میں اردو یونیکوڈ میں ہے، تو پھر شائید ایسا ممکن ہو۔ کیونکہ یونیکوڈ سے ان پیج تو ممکن ہے نا؟
تو پھر اگر کسی طرح اردو یونکیوڈ میں کاپی کر لی جائے تو ایسا ہے، ورنہ اگر پی ڈی ایف بناتے وقت فانٹ ، ویکٹر گرافکس میں بدل چُکے ہیں تو پھر شائید ایسا او سی آر سے ہی ممکن ہو؟
 
نستعلیق میں پی ڈی ایف یونیکوڈ نہیں بن سکتی۔
 
umm-e-waleed

محفلین
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
نبیل بھائی لگتا ہے آجکل آپ بہت خوشگوار مُوڈ میں ہیں۔ اللہ سلامت رکھے۔

بشیر صاحب: پی ڈی ایف سے واپس اردو متن میں کرنے کیلئے ہمیں ایک عدد اردو او سی آر درکار ہوگا، جو کہ ہمارے پاس ہے نہیں۔ ویسے اگر پی ڈی ایف، انپیج سے ہی بنائی گئی ہے تو اڈوبی اکروباٹ 9 پرو ایکسٹنڈڈ کے ساتھ اسکے اندر ایک حد تک رد بدل ہو سکتی ہے، لیکن نیا متن شامل نہیں کیا جا سکتا!

وہ کس طرح عارف بھائی؟؟
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی رد و بدل کس طرح کر سکتے ہیں؟

اڈوبی اکروباٹ ۹ پرو میں ایک فنکشن ہے Advanced Editing اسکے ذریعےآپ ایک پی ڈی ایف کو ڈائرکٹ ایڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ایک صفحے پر سے کچھ مواد ہٹا سکتے ہیں، لیکن نیا شامل کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ نیز فارمیٹنگ نہیں بدل سکتے۔ یعنی بہت کم آپشنز والی ایڈیٹنگ ممکن ہے، لیکن نہ ہونے سے بہتر :applause:
 
الف عین

لائبریرین
ہاں بھی اور نہیں بھی۔۔۔ ان پیج فائل اگر نسخ میں ہو تو ضرور کر سکتے ہیں، شارق کے کنورٹر سے، یعنی پ ڈص ف کلپ بورڈ پہ کاپی پیسٹ کت کے ٹیکسٹ فائل بنائیں اور اسے استعمال کریں کنورٹ کرنے کے لئے، لیکن نستعلیق نہیں، اس لئے کہ وہ ایک فانٹ کا استعمال نہیں کرتا،
 
Top