کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

mfdarvesh

محفلین
گھریلو بجلی یہاں 5 ہلالے فی یونٹ ہے اور 2000 یونٹ تک یہی نرخ ہے۔ اس کے بعد 10 ہلالے فی یونٹ ہو جاتا ہے۔

تجارتی بجلی کی نرخ مختلف ہیں۔ جو کہ گھریلو بجلی سے زیادہ ہیں۔

زراعت کے لیے استعمال ہونے والی بجلی کے نرخ بہت کم ہیں۔

یہاں سے بہت سستی ہے جی، اور 2000 تک، یہاں تو 50 50 پہ نرخ بدل جاتے ہیں اور 1000 اس سے اوپر کمرشل پڑتا ہے اور اب ایک گھر میں دومیٹروں پہ بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے
 

میم نون

محفلین
آج ولیمے کی دعوت پر گیا تھا، سوچا نان کھانے کو ملے گا، نان ہے تو تھا لیکن نام کا ہی نان تھا، بس یوں کہہ لیں کہ یہاں پر جو عام روٹی ملتی ہے وہی تھوڑی پتلی کر کے بنائی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کولڈ ڈرنک اپنے خانے میں گئی اور چائے اپنے خانے میں۔

آج تو برگر کنگ کا ٹرپل برگر کھایا۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوپہر میں ٹونا سینڈوچ کھایا تھا اور رات کے کھانے میں ڈومینو کا پیزا۔ عبد اللہ 007 کی یاد آ گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
صبح ناشتے میں سیب کا ملک شیک پیا تھا۔ دوپہر کے کھانے میں سفید چاول اور ثابت مسور ہیں۔ ساتھ میں آم کا اچار۔ دعوت عام ہے۔
 

میم نون

محفلین
آج شام کو ٹینڈے کے سالن کے ساتھ روٹی کھائی، ساتھ میں دہی اور پودینے کی چٹنی بھی تھی۔

دوپہر میں ٹونا سینڈوچ کھایا تھا اور رات کے کھانے میں ڈومینو کا پیزا۔ عبد اللہ 007 کی یاد آ گئی۔

یہ ٹونے والے سینڈوچ کب سے کھانے شروع کر لئیے :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کون سا اپنے پلے سے کھایا تھا، میرے ساتھی بازار سے لے آئے تھے، میں نے کھا لیا۔

آج رات کے کھانے میں پیزا کھایا تھا۔
 
Top