"کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو"

فلک شیر

محفلین
اردو محفل کے جملہ اراکین و منتظمین کو الوداعی سلام اور اللہ حافظ۔
ملاقات تو آپ سے نہیں رہی..............نہ ہی رویت و زیارت کا موقع ملا کبھی..............مگر اس اچانک رخصتی پہ دل کو دھکا سا لگا ہے...............برا نہ مانیں، تو عرض کروں کہ اگر زیرِ آب کچھ مسائل ہیں ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ بر سرِ آب رخصتی کا اعلان بھی کر دیا جائے...............جانے کیوں، مجھے لگتا ہے کہ سنجیدہ طبع لوگ محفل سے چلے جارہے ہیں اور پیچھے صرف مراسلہ نویس باقی رہ جائیں گے..............وہ ناصر کاظمی نے کہا تھا
یہ آپ ہم تو بوجھ ہیں زمیں کا
وہ زمیں کا بوجھ اٹھانے والے کیا ہوئے
برادرانہ درخواست ہے کہ نظرثانی فرمائیے ...............................
 
لگتا ہے کچھ نئی کھچڑی پک رہی ہے کیونکہ ساجد بھائی شدت پسندوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں یا ان کو ناکام بنادیا گیا ہے
 

رانا

محفلین
افسوس کہ بات کتنی بڑھ گئی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہوں بس ساجد بھائی آپ سے گذارش ہے کہ محفل سے مت جائیں۔ مجھے انتظار ہے کہ آپ جلد ہی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے یہاں موجود ہوں گے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ساجد صاحب اس فورم کےمحترم مدیر اعلی ہیں اور اس ناطے سےانہیں خاطر خواہ اختیارات حاصل ہیں۔ میرے خیال کے مطابق وہ ان اختیارات کو جارحانہ انداز سے استعمال کرنے کی بجائے مختلف متنازعہ دھاگوں پرمتحارب احباب کوبڑی حلیمی اور مہذب اندازمیں مفاہمت کا رویہ اپنانے کی تلقین کرتے رہے ہیں۔ تاہم ان کے فی الفور اس طرح دست بردارہونے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ انتہا پسند ی پر مبنی مراسلات تو اس کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔ محفل کے ماحول کو پر امن اور مہذب رکھنے کے لئے متنازعہ اور ناخوشگوار مراسلات کو حذف کرنے کا اختیار انہیں حاصل ہے جسے وہ بخوبی استعمال کر سکتے ہیں۔ اورسنجیدہ ارکان محفل کو میرے خیال میں اس پر قطعا"کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ چنانچہ ان کی خدمت میں عرض ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور محفل کو یوں چھوڑ کر نہ جائیں تاکہ ہم ان کے علم و دانش سے بھرپور خیالات سے اسی طرح مستفید ہوتےرہیں۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ حال ہی میں محفل کے کئی معزز ارکان آہستہ آہستہ منظر سے غائب ہو گئے ہیں مثلا عاطف بٹ ، دوست محسن وقار علی فرخ منظور محمد وارث بلال اعظم محمد بلال پردیسی الف نظامی شاکرالقادری شعبان نظامی @شگفتہ @زبیرمرزا اور کئی دوسرے۔ علاوہ ازیں کئی دوستوں نے محفل پر آنا بہت ہی کم کردیا ہے۔ یہ بات دیگر احباب پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔مصروفیات زندگی سے کون آزاد ہے۔ تاہم، احباب کی 'اردو محفل' میں یہ عدم دلچسپی محل نظر ہے اور خدشہ ہے کہ اردو زبان کا یہ شاندار فورم رفتہ رفتہ غیر فعال نہ ہو جائے جو یقینآ ایک المیہ ہوگا کیونکہ صرف دو چار سر پھروں کی محنت سےایسے پلیٹ فارم زیادہ دیر نہیں چلتے۔
چنانچہ تمام احباب گذارش ہے کہ اپنی اس Meeting Place کو فعال اور دلچسپ بنانے کی کوشش کریں تاکہ اردوعلم و ادب اور فنون لطیفہ کی ترقی جاری رہے۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم ساجد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ آپ جیسی صاحب علم مدبر ہستی سے اس قسم کے فیصلے کی امید بالکل بھی نہ تھی ۔
آپ کے اس فیصلے نے آپ کے چاہنے والوں کو ازحد افسردہ کیا ہے ۔
التجا ہے کہ براہ مہربانی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے الوداعی سلام کی نذر یہ گانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یقین ہے کہ ہماری محبتیں آپ کو واپس آنے پر مجبور کر دیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔

اِک راستہ ہے زندگی جو تھم گئے تو کچھ نہیں
یہ قدم کسی مقام پہ جو جم گئے تو کچھ نہیں
اک راستہ ہے ......
او جاتے راہی او بانکے راہی میری بانہوں کو ان راہوں کو
تو چھوڑ کے نہ جا، تو واپس آ جا
وہ حُسن کے جلوے ہوں یا عشق کی آوازیں
آزاد پرندوں کی رُکتی نہیں پروازیں
جاتے ہوئے قدموں سے آتے ہوئے قدموں سے
بھری رہے گی راہ گُزر جو ہم گئے تو کچھ نہیں
اک راستہ ہے .....

تم ایسا گجب نہیں ڈھانا پیا مت جانا بدیسوارے
ہم کا بھی سنگ لئے جانا پیا جب جانا بدیسوارے
جاتے ہوئے راہی کے سائے سے سمٹنا کیا
اک پل کے مُسافر کے دامن سے لپٹنا کیا
جاتے ہوئے قدموں سے آتے ہوئے قدموں سے
بھری رہے گی راہ گُزر جو ہم گئے تو کچھ نہیں
 

دوست

محفلین
ساجد بھائی سے تو ملاقات بھی نہ ہو پائی اور وہ چل دئیے.
فورموں پر پرانے اراکین کی عدم فعالیت تو ہمیشہ سے رہی ہے. چہرے بدلتے رہتے ہیں مگر کارواں نہیں رکتے. اللہ اس کارواں کو بھی چلتا رکھے.
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ بات میں کافی دنوں سے محسوس کر رہا تھا کہ ساجد بھائی وقت کے ساتھ ساتھ دلبرداشتہ ہو رہے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ مذہب اور سیاست جیسے ذمروں کی ادارت انتہائی ذمہ داری والا کام ہے پھر سب کے سامنے برا بھی بننا پڑتا ہے۔ تمام تر کوشش کے باوجود بھی کسی نہ کسی کو شکایت ہی رہتی ہے۔

پچھلے دنوں مجھے خیال آیا تھا کہ ساجد بھائی سے کہوں کہ کچھ دنوں کے لئے ان ذمروں کی ادارت چھوڑ دیں تاکہ کچھ سکون میں آ سکیں لیکن پھر یہ سوچ کر کہ یہ بھاری ذمہ داری اُٹھانے والا اور کوئی نظر نہیں آتا، سو کہا نہیں۔

اب میری رائے میں تو یہ ہونا چاہے کہ کچھ دنوں کے لئے محفل میں یہ دونوں ذمرے بند کر دینا چاہیے یہاں تک کہ محفلین کے مزاج بھی ٹھنڈے ہو جائیں اور ساجد بھائی کو بھی کچھ وقت مل سکے ریفریش ہونے کے لئے۔ اگر وہ یہ ذمہ داری ادا کرنا چاہیں تو پھر اُن سے اچھا کون ہے اور اگر نہ کرنا چاہیں تو بھی وہ اردو محفل کے ایک بہت اچھے رکن تو ہیں نا۔

کیا کہتے ہیں نبیل بھائی ابن سعید بھائی اور محمد وارث بھائی بیچ اس مسئلے کے۔
 
Top