کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

شمشاد

لائبریرین
غالب کی بھتیجی ہونے کا فائدہ تو اٹھاؤ گی اور کہیں نہ کہیں سے کوئی بہانہ ڈھونڈ لاؤ گی۔
 

جیہ

لائبریرین
بہانہ نہیں، دلیل لائی ہوں

اور ہمارے بارے چچا نے کیا فرمایا تھا

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے
;)
 

شمشاد

لائبریرین
اب غالب کے سلسلے میں آپ سے کون بحث کر سکتا ہے بھلا۔
پھر تمہاری دھمکیوں سے بھی ڈر لگتا ہے۔ مجھے آجکل امریکی امداد بھی میسر نہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیا یہ سلسلہ یہی پر ختم ہو گی ہے اب کچھ پڑھنے کو نہیں ملے گا جیہ آپی آپ ہی کچھ لکھ دے میرے خیال میں جہاں حضرت غالب صاحب کی شاعری عاشقانہ ہیں وہاں ان کی شاعری معاشرے پر اور دوسرے بہت سارے پہلو پر بھی ہے میرا خیال ہے صرف عاشقانہ کہنا غلط ہو گا
 

جیہ

لائبریرین
درست کہا آپ نے۔
میں تو اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے۔ اب اوروں کی باری ہے:)
 

گرو جی

محفلین
ویسے غالب کی شاعری معاشرے کی عکاسی کرتی ہے
مگر عاشقانہ رنگ زیادہ غالب رہا ان کی شاعری پر
 

گرو جی

محفلین
اور کبہی کبہی تو ناصحانہ انداز بہی استعال کیا ہے چچا غالب نے
جیسے
ہر بات پہ کہتے ہو کہ تو کیا ہے
تمہی کہو یہ اندازِگفتگو کیا ہے
رگوں میں دوڑنے پھرنے کہ نہیں ھم قائل
جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکے تو پہر لہو کیا ہے
 

جیہ

لائبریرین
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمہیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے

رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
 

جیہ

لائبریرین
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن
خاک ہوجائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تالیفِ نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا میں
مجموعۂ خیال ابھی فرد فرد تھا

دل تاجگر، کہ ساحلِ دریائے خوں ہے اب
اس رہ گزر میں جلوۂ گل، آگے گرد تھا

جاتی ہے کوئی کشمکش اندوہِ عشق کی !
دل بھی اگر گیا، تو وُہی دل کا درد تھا

احباب چارہ سازئ وحشت نہ کر سکے
زنداں میں بھی خیال، ببایاں نورد تھا

یہ لاشِ بے کفن اسد خستہ جاں کی ہے
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں چاہتاہوں یہاں دو گروپ بنا دیتے ہیں ایک غالب کی عاشقانہ شاعری شیئر کرئے اور دوسرا باقی شاعری کیا خیال ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں چاہتاہوں یہاں دو گروپ بنا دیتے ہیں ایک غالب کی عاشقانہ شاعری شیئر کرئے اور دوسرا باقی شاعری کیا خیال ہے

بہت شکریہ خرم - میں نے یہ دھاگہ اسی مقصد کے تحت شروع کیا تھا کہ جو ممبران غالب کی شاعری کو عاشقانہ شاعری سمجھتے ہیں وہ غالب کے عاشقانہ اشعار یہاں لکھیں اور میں ان کی غیر عاشقانہ تشریح کروں - لیکن ایسا ہو نہیں‌سکا -
 
Top