کیا شہاب نامہ آپکو بھی پسند ہے

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم
میری پسندیدہ کتب میں سے ایک قدرت اللہ شہاب مرحوم کی شہاب نامہ ہے ۔ ماں جی ابا جی سے لے کر پہلی محبت مزار کے گلے سے چوری میٹرک کا امتحان مقابلے کا امتحان بھاگلپور ڈپٹی کمشنر کی ڈائری بملا کماری کی روح عفت آپا کی محبت اور لازوال ساتھ سیاسی منظرنامہ مسجد اقصی کی رات رہنما کی تلاش اور لاٹری نکلنے کی خوش نصیبی اور سب سے بڑھ کر چھوٹا منہ اور بڑی بات
نائنٹی !!
 
imissu4ever

محفلین
کس بنیاد پر
چونکہ میں اور اپ عمر کے اس حصے سے تعلق رکھتے ہیں کہ جس میں ہم نے شہاب نامہ میں درج سیاسی دور دیکھا نہ صحبت پائ!!'
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر شہاب نامہ میں سے تاریخ اخذ نہ کی جائے اور آخری ایک دو باب چھوڑ دیئے جائیں تو اچھی لطیف تحریرپر مبنی کتاب ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
یا خدا اور گڈریا سے جو امیج قدرت اللہ شہاب اور اشفاق احمد کی بنی تھی، وہ شہاب نامہ اور زاویہ کے اقتباسات پڑھ کر ڈھیر ہو گئی۔ اور اب تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان دونوں پاکستانی ادیبوں نے ان کتابوں کے علاوہ کچھ لکھا ہی نہیں!
 
احمد محمد

محفلین
کوئی چیز اپنے عمدہ ہونے کے باعث سب کو متاثر کرے یہ ضروری نہیں

اور

کسی چیز کا ناپسندیدہ ہونا اس کے غیر میعاری ہونے سے قطعی مشروط نہیں

اور اسی طرح یہ بھی لازم نہیں کی

کوئی چیز عمر کے ہر حصّہ میں آپ کو برابر متاثر کرتی رہے یا آپ کی پسندیدہ رہے۔

شاید آپ 35 برس سے کم کے ہیں، شاید آپ نے ابھی گھاٹ گھاٹ کا پانی نہیں پیا، شاید آپ کثیر رفاقتیں نہیں رکھتے، شاید آپ کے تجربات اور مشاہدات قدرے قلیل ہیں وغیرہ وغیرہ۔

اسی لیے

آپ کی اور دوسروں پسند میں اختلاف ہو سکتا ہے۔

بہرحال

آپ کا انتخاب نسبتاً اچھا ہے

اور رہی بات ہماری۔۔۔

ابھی تو ہمیں ٹھیک سے اس کے مضامین بھی یاد نہیں، آپ نے ذکر کیا تو اس سے متعلقہ کچھ ذہنی نقوش تازہ ہوئے ۔

تاہم دو ایک سال یہ کتاب ہمیں بھی اچھی لگی۔ :)
 
بھائ گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا سمجھ نہیں آیا
مگر شہاب ایک بیبا بندہ تھا!!!
 
احمد محمد

محفلین
بھائ گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا سمجھ نہیں آیا
مگر شہاب ایک بیبا بندہ تھا!!!

بھائی یہ اصطلاع عمومی طور پر اچھے معنوں میں ہی استمعال ہوتی ہے۔ ہاں کچھ معنی اچھے نہیں بھی ہیں۔ تفصیل یہ ہے:-

تجربہ کار، جہاں دیدہ، آزمودہ کار، پختہ کار، خرانٹ، گھاگ، سرود گرمِ زمانہ چشیدہ، گرگِ باراں دیدہ وغیرہ۔

بھائی! یقیناً شہاب صاحب بھلامانس ہی رہے ہوں گے۔ مگر فی الحال تو ان کی کتاب موضوع ہے نہ کہ ان کی شخصیت۔:)
 
کیا کتاب شخصیت کی آئینہ دار نہیں ہوتی
بہرحال چونکہ میں اردو ادب سے برائے نام بھی تعلق نہیں رکھتا لہذا ادبی جائزہ سے قاصر ہو مجھے تو دلچسپ لگتی ہے اور پڑھ کر خواہش پیدا ہوئ کہ کاش اگر مصنف زندہ ہوتے تو ان سے صحبت ہوتی !
 
بے شک کتاب (اگر آپ بیتی یا سوانح حیات ہو) شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے بشرطیکہ حقائق پر مبنی ہو اور مبالغہ آرائی سے پرہیز کیا گیا ہو۔

چونکہ اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے کہ اخیر تک قاری کی دلچسپی برقرار رہےتو کچھ مواد غیر حقیقی یا اِدھر اُدھر سے مستعار لیا گیا بھی ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ محترم الف عین، محمد وارث بھائی اور زیک صاحب کے تبصروں سے محسوس ہوتا ہے۔

اور ہاں، موقع ملے تو غیر ملکی دانشوروں، ادیبوں اور فلسفہ کے لکھاریوں کو بھی ضرور پڑھا کریں، پھر آپ پر عیاں ہوگا کہ ہمارے اکثر و بیشتر لکھاری غیر ملکی مواد کو اپنے انداز میں ڈھال کر اپنی تصانیف میں کیسے استمعال کرتے ہیں۔

بہرکیف آپ کو مصنف یا ان کی تصانیف سے بدظن کرنا مقصود نہیں لہٰذا اس بحث کو یہیں اختتام دیتے ہیں۔ اختلافِ رائے پر معذرت خواہ ہوں۔ :)
 
جزاک اللہ بھاءی بہت عمدہ جواب اور الفاظ کا انتخاب۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے تو بملا کماری کی روح ہی پسند ہے کیونکہ طلسم ہوش ربا کے عمرو عیار، کوہ قاف اور افراسیاب کی یاد دلاتا ہے یہ باب۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ! حضرت نے نثر پڑھنی کب سے شروع کر دی؟
شہاب نامہ اور راجہ گدھ جیسی چیزیں تو سکول اور کالج کے زمانے میں ہی پڑھی تھیں۔ نثر سے تائب بعد میں ہوا۔
ویسے بملا کماری کس کا نام تھا؟
اس سوال سے جناب کا مقصود یقیناً میرا امتحان ہے۔۔۔ بہرحال مصنف کی کسی حویلی میں کسی مقتولہ کی روح سے ٹاکرے کا ذکر ہے۔
 
میرے خیال میں "بملا کماری" نے جہاں اس بنگلے کا کباڑا کیا وہیں شہاب نامے کی بھی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ورنہ شہاب نامہ خاصی دلچسپ کتاب ہے۔
 
imissu4ever

محفلین
میرے خیال میں "بملا کماری" نے جہاں اس بنگلے کا کباڑا کیا وہیں شہاب نامے کی بھی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ورنہ شہاب نامہ خاصی دلچسپ کتاب ہے۔
مگر یہ واقعہ سچا لگتا ہے ۔۔۔۔
سیاسی واقعات والا پارٹ میرے بھی اوپر سے ہی گزرا۔۔۔۔
 
Top