کیا اپ کے پاس کوئی کلیکشن ہے؟؟؟

تعبیر

محفلین
کیا آپ کے پاس کسی چیز کی یا کوئی خاص کلیکشن ہے اگر ہاں تو وہ کیا ہے؟؟؟

میرے پاس ڈھیر سارے کاڈز ہیں
بہت سے ممالک کے سکے ہیں
اور اچھے اچھے قلم ہوا کرتے تھے :(
بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ میرے پاس ہر طرح کی تصاویر کا بھی اچھا خاصا کلیکشن ہے

اس کے علاوہ میوزک کلیکشن بھی ہے اور عمیرہ احمد کے سب ناولز پر امی کے گھر :)
 

علی ذاکر

محفلین
میرے پاس بہت ساری فلمیں ہیں !

گانوں کا بھی ایک انبار ہے !

تصویریں بھی تقریبآ ہر قسم کی ہیں انسانوں،جانوروں،شہر،ممالک،سے لے کر آسمان، اور زمین کے اندر چھپے خزانوں تک کی باقاعدہ الگ الگ فولڈر میں ہیں!

کتابیں بھی ہیں
ناول جن میں عمیرہ احمد،بانوقدسیہ،علیم الحق حقی،ایم اسلم،وغیرہ وغیرہ

اسلامی کتب جن میں ،ڈاکٹر اسرا احمد،ڈاکٹرغلام پرویز احمد،ڈاکٹر ذاکر نائیک،غامدی،سر سید،رحمت اللہ طارق،شبیراحمد اظہر میرٹھی،اسلم جیراج پوری،غلام جیلانی برق، وغیرہ وغیرہ

میوزک کلیکشن میں پاکستانی،انڈین،اور انگلش سب ہی تقریبآ وافر مقدار میں ہیں

مع السلام
 

مغزل

محفلین
کیا آپ کے پاس کسی چیز کی یا کوئی خاص کلیکشن ہے اگر ہاں تو وہ کیا ہے؟؟؟

میرے پاس کتابیں‌ہی کتابیں ہیں کہ کمرہ بھرا ہوا ہے ۔
ڈاک ٹکٹ کا ایک کثیر سرمایہ ،
دنیا بھر کے ملکوں کے سکے ۔ ( یہ مجھے اپنے نانا سے ملے ہیں بعد میں مزید اضافہ ہوا)
موئنجو دڑو، ہڑپہ کے علاوہ دیگر آثارِ‌قدیمہ کے نمونے جو پلاسٹر آف پیرس سے کاپی کیے گئے ،
کچھ نادر و نایاب قلمی نسخے، بشمول شکیل بدایون کی بیاض ان کی ہینڈ رائٹنگ میں
مختلف اخباروں کا 17 سالہ ڈھیر
دائجسٹوں کا ڈھیر
ابنِ صفی، مظہر کلیم ایم اے ، اشتیاق احمد کے سارے ناول

اور بہت کچھ ، ۔۔ :biggrin:
 
سلام علیکم
میرے پاس مختلف ممالک کے سکوں (کاغذ، دھات( کا مجموعہ ہے۔
کچہ پرانے سکوں کا مجموعہ ہے، جو اسکندر سے شروع ہوتا ہے۔ ٹیکسلا اور موھنجوڈارو بھی اس میں شامل ہے۔
ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ ہے۔
انٹیکس Antiques کا بھی ایک نہایت مختصر مجموعہ ہے۔
سب سے بڑا مجموعہ کتابوں کا ہے جس میں ہزاروں بیش قیمت کتابیں موجود ہیں۔
 
خیر میرے پاس اردو یونیکوڈ فانٹس کی نایاب کلیکشن ہے!
میرے پاس ہزاروں یونیکوڈ عربی اسکرپٹ کے فونٹ(عربی، فارسی، اردو، پشتو) کے فونٹس ہے اور اسکے علاوہ بھی بہت کچھ اور لیکن سب کے سب کمپیوٹر کے حوالہ سے ہی ہیں:grin:
 

شہزاد وحید

محفلین
میرے پاس بہت ساری کتابیں تھی۔ ڈائجسٹوں کا ڈھیر۔ ناولز اور پتہ نہیں کون کون سی کتب۔ میرے پاس تو 1988 سے لیکر اب کے تعلیم و تربیت ، بچوں کی دنیا، پیغام، نونہال اور سب وہ بچوں رسالے تھے جو میں پڑھتا تھا۔ لیکن میں نے جہاں سنبھال کے رکھے تھے وہاں سے نئی جگہ منتقل کئیے تو نئی جگہ چھوٹی تھی۔ میں نے سوچا کچھ کتب اور ناولز بیچ دیتا ہوں۔ میں نے بیچ دئیے اولڈ بک شاپ والے کو۔ اچھے دام ملے۔ میں نے کہا اچھا یہ بات ہے۔ تو میں نے ساری کتب ہی بیچ دیں۔ میں صرف بچوں کے رسالے 3000 کے بیچے اور باقی کتب بھی 7000 کی۔ واہ کیا مزہ آ گیا۔ حالانکہ اصل قیمت تو کئی گنا زیادہ تھی۔ اس کے بعد میرے پاس 1998 سے لیکر اب تک سی ڈیزکا کلکشن تھا وہ بھی میں بیچ دی۔ میرے پاس غیر ملکی سکے اور نوٹ تھے۔ وہ بھی میں بیچ دئیے۔ اب صرف میرے پاس میٹرک کی اردو کی کتاب پڑی ہے۔

اب بس انگلش ، پاکستانی، انڈین، عربی، پشتو، اور کچھ اور غیر ملکی گانوں کی ایک حسین ترین کلکشن پڑی ہے۔ جو بھی دیکھتا ہے اگلے دن اپنی ہارڈ ڈرائیو یا فلیش ڈرائیو لے آتا ہے مانگنے کے لئیے۔ لیکن میں نہیں دیتا :)۔ اس کے علاوہ تصاویر کی کلکشن، اور جو بھی اب کلکشن رہ گئی ہے وہ کمپیوٹر میں ہی ہے جو میں نے 11 سالوں میں اکٹھی کی ہے۔ اب ڈی ایس ایل لگوانے کے کوالٹی بہتر کی ہے سارے ڈیٹا کی۔
 

فہیم

لائبریرین
عارف کریم صاحب وہ آپ کے فونٹز والا کلیکشن یاد آگیا۔
ذرا ہمیں بھی درشن دے دیں اس کلیکشن کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس بھی کتابیں ہی کتابیں ہیں۔ ان کی فہرست بھی میرا بک شیلف میں دے چکا ہوں۔
 

عسکری

معطل
آپ کے بادام کون کھا گیا بھائی جی؟

کتابوں کے فوٹو اور لسٹ لگا رکھی ہے میں نے کب کی جا کر وہیں دیکھیں جہاں آپ کا بک شیلف ہے
 
Top