کیا اوبنٹو ڈسک ٹاپ ایڈیشن کو لیپ ٹاپ پر چلا سکتا ہوں؟

رند نے 'لینکس کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 2, 2011

  1. رند

    رند محفلین

    مراسلے:
    359
    السلام علیکم۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اوبنٹو کا ڈسک ٹاپ ایڈیشن اپنے لیپ ٹاپ پر استعمال کرسکتا ہوں؟ میں نے چونکہ لیپ ٹاپ والا ایڈیشن اپنے لیپ ٹاپ پر استعمال کیا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ لیپ ٹاپ والے ایڈیشن میں کم سہولیات فراہم کی جاتی ہیں بنسبت ڈسک ٹاپ ایڈیشن کے ۔ تو مہربانی فرما کر مجھے بتائیے کہ اگر میں لیپ ٹاپ پر اوبنٹو کا ڈسک ٹاپ ایڈیشن انسٹال کرکے استعمال کروں تو لیپ ٹاپ خراب تو نہیں ہوگا؟
     
  2. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    ایک ہی ایڈیشن ہوتا ہے۔ وہ نیٹ بُک ایڈیشن ہے جو کم درجے کے لیپ ٹاپس پر استعمال ہوتا ہے۔ 11 اور 10 انچ سکرین والے سی ڈی روم کے بغیر لیپ ٹاپ پر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    25,852
    موڈ:
    Daring
    ڈسک ٹاپ ایڈیشن آپ اپنے لیپ ٹاپ پر انسٹال کرسکتے ہیں اس میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ڈرائیورز کا مسئلہ ہو سکتا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    25,852
    موڈ:
    Daring
    نہیں ہوتا مسلہ جناب میں یوبنٹو 9.10 , 10.04, 10.10 اپنے لیپ ٹاپ پر چلا چکا ہوں
    کوئی مسلہ نہیں ہوتا
    ہاں ایک بات یاد رکھیں کہ اگر آپ وینڈوز میں انسٹال کررہے ہیں تو پھر وہ جو وینڈوز کی سیٹینگ ہوگی
    وہی یوبنٹو کی ہوگی
    لیکن اگر آپ الگ انسٹال کریں تو پھر وہ پوری سیٹینگ خود کرتا ہے اور کافی اچھی کرتا ہے

    یہ میرے ساتھ ہو چکا ہے میرے لپ ٹاپ پر جب وینڈوز ایکس پی تھی تو بلوٹوتھ نہیں چلتا تھا اسی میں یوبنٹو انسٹال کی تو اس نے بھی بلوٹوتھ نہیں چلا یا
    کچھ عرصے بعد پھر سے انسٹال کی لیکن الگ سے تو پھر بلوٹوتھ ٹھیک طرح کام کرنے لگا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کا ایک ہی ورژن ہے۔
    اور اسمیں ڈرائیور کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

    جبکہ نیٹ بک کے لئیے الگ ورژن ہے جو کہ ہلکا ہے اور اسمیں موجود آپسشنر کم ہیں بنسبت ڈیسک ٹاپ والے ورژن کے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. ابو ثمامہ

    ابو ثمامہ محفلین

    مراسلے:
    249
    موڈ:
    Amazed
    ڈیسک ٹاپ ایڈیشن سے لیپ ٹاپ کی بیٹری پر اثر پڑ سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    وہ کیوں بھائی :confused:

    ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کے لئیے ایک ہی ورژن ہے کوئی الگ ورژن نہیں ہے۔
    اور اگر آپ چاہیں تو سسٹم میں انرجی سیونگ آن کر لیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر