کیا اوبنٹو ڈسک ٹاپ ایڈیشن کو لیپ ٹاپ پر چلا سکتا ہوں؟

رند

محفلین
السلام علیکم۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اوبنٹو کا ڈسک ٹاپ ایڈیشن اپنے لیپ ٹاپ پر استعمال کرسکتا ہوں؟ میں نے چونکہ لیپ ٹاپ والا ایڈیشن اپنے لیپ ٹاپ پر استعمال کیا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ لیپ ٹاپ والے ایڈیشن میں کم سہولیات فراہم کی جاتی ہیں بنسبت ڈسک ٹاپ ایڈیشن کے ۔ تو مہربانی فرما کر مجھے بتائیے کہ اگر میں لیپ ٹاپ پر اوبنٹو کا ڈسک ٹاپ ایڈیشن انسٹال کرکے استعمال کروں تو لیپ ٹاپ خراب تو نہیں ہوگا؟
 

دوست

محفلین
ایک ہی ایڈیشن ہوتا ہے۔ وہ نیٹ بُک ایڈیشن ہے جو کم درجے کے لیپ ٹاپس پر استعمال ہوتا ہے۔ 11 اور 10 انچ سکرین والے سی ڈی روم کے بغیر لیپ ٹاپ پر۔
 

وجی

لائبریرین
ڈسک ٹاپ ایڈیشن آپ اپنے لیپ ٹاپ پر انسٹال کرسکتے ہیں اس میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیئے
 

وجی

لائبریرین
نہیں ہوتا مسلہ جناب میں یوبنٹو 9.10 , 10.04, 10.10 اپنے لیپ ٹاپ پر چلا چکا ہوں
کوئی مسلہ نہیں ہوتا
ہاں ایک بات یاد رکھیں کہ اگر آپ وینڈوز میں انسٹال کررہے ہیں تو پھر وہ جو وینڈوز کی سیٹینگ ہوگی
وہی یوبنٹو کی ہوگی
لیکن اگر آپ الگ انسٹال کریں تو پھر وہ پوری سیٹینگ خود کرتا ہے اور کافی اچھی کرتا ہے

یہ میرے ساتھ ہو چکا ہے میرے لپ ٹاپ پر جب وینڈوز ایکس پی تھی تو بلوٹوتھ نہیں چلتا تھا اسی میں یوبنٹو انسٹال کی تو اس نے بھی بلوٹوتھ نہیں چلا یا
کچھ عرصے بعد پھر سے انسٹال کی لیکن الگ سے تو پھر بلوٹوتھ ٹھیک طرح کام کرنے لگا
 

میم نون

محفلین
ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کا ایک ہی ورژن ہے۔
اور اسمیں ڈرائیور کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

جبکہ نیٹ بک کے لئیے الگ ورژن ہے جو کہ ہلکا ہے اور اسمیں موجود آپسشنر کم ہیں بنسبت ڈیسک ٹاپ والے ورژن کے۔
 
Top