کیا آپ پیشہ ور گداگروں کو بھیک دیتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 2 9.1%
  • نہیں

    Votes: 8 36.4%
  • کبھی کبھی

    Votes: 12 54.5%

  • Total voters
    22

علی وقار

محفلین
ایک نیکی کا کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ ایسے افراد کو چھوٹے کاروبار سیٹ کر کے دیے جائیں یا انہیں کم از کم اس طرح کے کاروباروں یا چھوٹے موٹے کاموں کے آئیڈیاز دیے جائیں۔ اچھا مشورہ دینا یوں بھی کارِ ثواب ہے۔ ایسے کئی افراد ہیں جو اس لیے بھیک مانگ رہے ہیں کہ انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ پیسے کیونکر کمائے جاتے ہیں؟ فقط چند ہزار سے فی زمانہ بھی محنت کر کے کافی رقم کمائی جا سکتی ہے۔ ایک مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ کسی کو پاپ کارن بنانے والی مشین لے کر دے دی جائے تو اس سے بھی ان کے گھر کا خرچ چل سکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین

جی "آئیے سماجی بہبود کریں" کا آخری مراسلہ ایسے ہی ایک چھوٹے کاروبار بارے ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک نیکی کا کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ ایسے افراد کو چھوٹے کاروبار سیٹ کر کے دیے جائیں یا انہیں کم از کم اس طرح کے کاروباروں یا چھوٹے موٹے کاموں کے آئیڈیاز دیے جائیں۔ اچھا مشورہ دینا یوں بھی کارِ ثواب ہے۔ ایسے کئی افراد ہیں جو اس لیے بھیک مانگ رہے ہیں کہ انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ پیسے کیونکر کمائے جاتے ہیں؟ فقط چند ہزار سے فی زمانہ بھی محنت کر کے کافی رقم کمائی جا سکتی ہے۔ ایک مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ کسی کو پاپ کارن بنانے والی مشین لے کر دے دی جائے تو اس سے بھی ان کے گھر کا خرچ چل سکتا ہے۔
غبارے کا ایک پیکٹ بہت مہنگا نہیں آتا نہ ہی ہوا بھرنے کی مشین زیادہ مہنگی ہے۔ یہ بھی اچھا کام ہے۔
لوگ روٹیوں کے رمال بیچتے ہیں۔ موچی اپنا سامان سائیکل پہ رکھے آواز لگا رہے ہوتے ہیں۔
 
جی ہاں، یوں ایسے افراد کا امتحان بھی ہو جاتا ہے کہ آیا وہ محنت کرنا چاہتے ہیں یا محض ہاتھ پھیلانے پر یقین رکھتے ہیں۔
 
ایک نیکی کا کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ ایسے افراد کو چھوٹے کاروبار سیٹ کر کے دیے جائیں یا انہیں کم از کم اس طرح کے کاروباروں یا چھوٹے موٹے کاموں کے آئیڈیاز دیے جائیں۔ اچھا مشورہ دینا یوں بھی کارِ ثواب ہے۔ ایسے کئی افراد ہیں جو اس لیے بھیک مانگ رہے ہیں کہ انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ پیسے کیونکر کمائے جاتے ہیں؟ فقط چند ہزار سے فی زمانہ بھی محنت کر کے کافی رقم کمائی جا سکتی ہے۔ ایک مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ کسی کو پاپ کارن بنانے والی مشین لے کر دے دی جائے تو اس سے بھی ان کے گھر کا خرچ چل سکتا ہے۔
بھائی کام کرنے والے جو ہوتے ہیں یا جو لوگ خوددار ہوتے ہیں تھوڑے سے چنے بیچ کر بھی کام شروع کردیتے ہیں ۔ کام کرنے والا ہونا چاھئیے کام بہت ہیں۔
 
غبارے کا ایک پیکٹ بہت مہنگا نہیں آتا نہ ہی ہوا بھرنے کی مشین زیادہ مہنگی ہے۔ یہ بھی اچھا کام ہے۔
لوگ روٹیوں کے رمال بیچتے ہیں۔ موچی اپنا سامان سائیکل پہ رکھے آواز لگا رہے ہوتے ہیں۔
جو لوگ بیروز گار ہیں انہیں چاھئیے کہ شروعات تو کریں تھوڑے سے کام سے ہی پھر دیکھنا اللہ کیسے برکت ڈالیں گے ۔
مسئلہ ہماری عوام کا ہے یہ چھوٹے کاروبار والوں کو دیکھ کر مال خریدنے کے بجائے بھیک دینا شروع کردیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں سے سامان خریدنا چاھئیے ۔
لیکن جاسمن بہن چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے ایک شکایت ضرور ہے کہ یہ لوگ اپنے کھانے پینے کی اشیاء میں صفائی کا خیال نہیں رکھتے مثلاَ چھولے بیچنے والے یا ہوٹل والے جگہ نا ملنے پر روڈ وغیرہ پر پیشاب کرلیتے ہیں اور ہاتھ تک دھونا گوارہ نہیں کرتے ۔ تمام لوگ ایسے نہیں ہوتے کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں۔
واللہ عالم
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
بھائی کام کرنے والے جو ہوتے ہیں یا جو لوگ خوددار ہوتے ہیں تھوڑے سے چنے بیچ کر بھی کام شروع کردیتے ہیں ۔ کام کرنے والا ہونا چاھئیے کام بہت ہیں۔
دراصل یہ جو روزمرہ کام ہوتے ہیں، ان میں منافع بہت زیادہ ہو جاتا ہے بالخصوص جن کاموں میں سروسز یا خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کم پڑھے لکھے کاروبار کرتے ہیں اور ان سے زیادہ پیسہ کما لیتے ہیں جتنا کہ پڑھے لکھے لوگ دفتر وغیرہ میں جاب کر کے کماتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ تعلیم حاصل نہ کی جائے۔ میرے خیال میں کاروبار میں بھی پڑھے لکھے افراد کو آنا چاہیے تاکہ وہ اس کاروبار میں جدت لائیں۔ اپنے کاروبار کو آن لائن طریقے سے بھی بڑھائیں۔
 
ویسے جاب سے بہتر کاروبار ہی ہے اگر آپ کی استطاعت ہے کاروبار کرنے کی تو ضرور کرنا چاھئیے یا کسی کو کرواکر دے دینا چاھئیے ۔
 
میں خود بھی ایک ایسے گھرانے کو جانتا ہوں جو کہ بچت بازار وغیرہ لگاتے تھے لیکن حکومت نے بچت بازار ختم کردئیے تھے جس کی وجہ سے اِن کے حالات بہت خراب ہوگئے ۔ پھر انہوں نے پاک کارن کی مشین لگائی ایک ٹھیلا لے کر الحمدللہ روزانہ کے پندرہ سو سے دو ہزار روپے تک آمدنی ہونے لگی اور حالات بہت بہتر ہوگئے ۔
 
زیک

مسافر
مجھے لگتا ہے کہ کچھ لوگ کس کو نہیں دینا پر کس کو دینا ہے کی نسبت زیادہ غور کرتے ہیں۔ کون آپ کی خیرات کے لائق ہے اور کون نہیں پر زیادہ غور اچھا نہیں
 
عثمان

محفلین
آپ یہ رقم ان بے بس کام والیوں کو بھی دے سکتے ہیں جنہیں کچھ عرصہ پہلے کسی دھاگے میں آڑے ہاتھوں لیا جا رہا تھا۔ ڈومیسٹک لیبر ایک مشکل ترین کام ہے اور ان کو ادا کیا گیا معاوضہ ہرگز ان کی محنت کے مطابق نہیں۔
اس کے علاوہ کاروبار ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس کی کامیابی کے امکانات نسبتا کم ہوتے ہیں کجا یہ کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں حالات کاروبار کے موافق نہیں۔
 
Top