کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

شمشاد

لائبریرین
وہ تو پرانی بات ہوگئی ہے شاید ۔ سنا ہے اب اکثر لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ۔۔۔ صبر کر ۔۔۔ :D
چہ چہ چہ، اب تو پھر صبر کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آ رہا۔

اچھا یہ بات ہے ۔ مگر ہماری تو کوئی خالہ ہی نہیں ۔ ہر کوئی شمشاد کی طرح تو خوشنصیب نہیں ہوتا ۔ :)
یہ کیا بات ہوئی بھلا، محلے میں ہی "دیکھ بھال کر" کسی کو خالہ کے درجے پر فائز کر لینا تھا۔
جیسے ہر محلہ میں "کمیٹی والی باجی" ہوتی ہے، ایسے ہی ہر محلے میں کئی ایک خالائیں بھی ہوتی ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
چہ چہ چہ، اب تو پھر صبر کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آ رہا۔
جی صبر ہی کر رہا ہوں ۔ اور الحمداللہ پانچوں کی نماز بھی پڑھتا ہوں ۔ بس سوچ رہا ہوں کہ لمبی سی ڈاڑھی کے ساتھ ہاتھوں میں تسبیح اور کندھوں پر ایک لمبا سا رومال بھی رکھ لوں۔ ضروری تو نہیں یہ کام بڑھاپے میں ہی انجام دیا جائے ۔:thinking:
یہ کیا بات ہوئی بھلا، محلے میں ہی "دیکھ بھال کر" کسی کو خالہ کے درجے پر فائز کر لینا تھا۔
جیسے ہر محلہ میں "کمیٹی والی باجی" ہوتی ہے، ایسے ہی ہر محلے میں کئی ایک خالائیں بھی ہوتی ہیں۔
یہ بھی کیا تھا مگر افسوس اس طرح کی کسی خالہ کی کوئی لڑکی نہیں تھی ۔ تھی تو چند حسینوں کے خطوط والی باجی تھی ۔۔۔ یا پھر بیٹا رانی ۔ :idontknow:
 
شمشاد

لائبریرین
جی صبر ہی کر رہا ہوں ۔ اور الحمداللہ پانچوں کی نماز بھی پڑھتا ہوں ۔ بس سوچ رہا ہوں کہ لمبی سی ڈاڑھی کے ساتھ ہاتھوں میں تسبیح اور کندھوں پر ایک لمبا سا رومال بھی رکھ لوں۔ ضروری تو نہیں یہ کام بڑھاپے میں ہی انجام دیا جائے ۔:thinking:
اتنی جلدی ہمت ہار گئے ظفری بھائی۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔

یہ بھی کیا تھا مگر افسوس اس طرح کی کسی خالہ کی کوئی لڑکی نہیں تھی ۔ تھی تو چند حسینوں کے خطوط والی باجی تھی ۔۔۔ یا پھر بیٹا رانی ۔ :idontknow:
میں نے اسی لیے واوین میں "دیکھ بھال کر" لکھا تھا۔ جب لڑکی نہیں تھی، تو پھر خالہ کاہے کو ہوئی۔
آپ کا تو محلہ بھی بڑا سوکھا نکلا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
جی صبر ہی کر رہا ہوں ۔ اور الحمداللہ پانچوں کی نماز بھی پڑھتا ہوں ۔ بس سوچ رہا ہوں کہ لمبی سی ڈاڑھی کے ساتھ ہاتھوں میں تسبیح اور کندھوں پر ایک لمبا سا رومال بھی رکھ لوں۔ ضروری تو نہیں یہ کام بڑھاپے میں ہی انجام دیا جائے ۔:thinking:

یہ بھی کیا تھا مگر افسوس اس طرح کی کسی خالہ کی کوئی لڑکی نہیں تھی ۔ تھی تو چند حسینوں کے خطوط والی باجی تھی ۔۔۔ یا پھر بیٹا رانی ۔ :idontknow:
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ۔ ۔
آپ جیسے صابر و شاکر کے لیئے تو ہر کوئی خاتون خالہ بننے کو تیار ہو جایئں گی ۔ ۔ ذرا کوشش کیجیئے ۔ ۔:)
 
صابرہ امین

لائبریرین
اسی لیے تو کہا کہ گھر والے اچھے ہیں آپ کے۔
ہم نے کہا محبت ہوگئی,کہا یہ گناہ کب ہوا،سزا تو ملے گی۔کسی اور سے تیری شادی کرکے :D:D

ویسے لگتا ہے آپ برادری سسٹم کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جو کہ اس معاشرے میں بہت عام ہے ۔ ۔ ہو سکتا ہے کہ شمشاد بھیا بھی کسی کو خاندان سے ہٹ کر پسند کرتے اور سزا کے طور پر خالہ زاد سے شادی ہو جاتی ۔ ۔ :D تو آئندہ لڑکے بالے خیال رکھیں کہ خالہ زاد ہی ہو ۔ ۔ :LOL:
اور بقول آپ کے شادی کے بعد پہلی، آخری اور سچی محبت ہو ہی جاتی ہے ۔ ۔ تو کیا پریشانی بھئی ۔ ۔ :p
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
ویسے لگتا ہے آپ برادری سسٹم کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جو کہ اس معاشرے میں بہت عام ہے ۔ ۔ ہو سکتا ہے کہ شمشاد بھیا بھی کسی کو خاندان سے ہٹ کو پسند کرتے اور سزا کے طور پر خالہ زاد سے شادی ہو جاتی ۔ ۔ :D تو آئندہ لڑکے بالے خیال رکھیں کہ خالہ زاد ہی ہو ۔ ۔ :LOL:
اور بقول آپ کے شادی کے بعد پہلی، آخری اور سچی محبت ہو ہی جاتی ہے ۔ ۔ تو کیا پریشانی بھئی ۔ ۔ :p
بالکل شادی کے بعد محبت ہو ہی جاتی ہے۔شادی سے پہلے والی محبت وقتی بخار ہوتا ہے جو بعد میں اتر جاتا ہے یا اتار دیا جاتا ہے
 
سید عمران

محفلین
بھئی اب ہم آپ سے یہ تو کہنے سے رہے کہ "بیٹر لک نیکسٹ ٹائم" ۔ سید عمران بھائی شاید اپنی نیک خواہشات کا اظہار اس طرح کر دیں ۔
آپ لوگ عرب میں رہ کر بھی عربیوں کی اتنی ساری شادیوں والی خو بو نہ اپنا سکے۔۔۔
ایسے میں نہ جانے ہمارا کیا بنے گا!!!

:surprise: :surprise: :surprise:
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
الحمد للہ صابرہ بہنا۔ اس معاملے میں میں اپنے آپ کو خوش قسمت ہی سمجھتا ہوں۔ اور اس وقت کو یاد کرتا ہوں کہ اچھا ہی کیا جو چھیڑ دیا تھا۔
کیا محفلین کو چھیڑ خوانی کے ان بااثر الفاظ سے مستفید فرماسکتے ہیں جن کی ادائیگی کے باعث ایسا دُرِّ نایاب ہاتھ لگا؟؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ لوگ عرب میں رہ کر بھی عربیوں کی اتنی ساری شادیوں والی خو بو نہ اپنا سکے۔۔۔
ایسے میں نہ جانے ہمارا کیا بنے گا!!!
بھئی یہ غریب الدیار تو یہاں ایسے ہی ہے جیسے :

شمع محفل کی طرح سب سے جدا سب کا رفیق
 
شمشاد

لائبریرین
کیا محفلین کو چھیڑ خوانی کے ان بااثر الفاظ سے مستفید فرماسکتے ہیں جن کی ادائیگی کے باعث ایسا دُرِّ نایاب ہاتھ لگا؟؟؟
عمران بھائی، شادی کو بہت سارے سال گزر گئے۔ اب تو انہوں نے یہ حال کر دیا ہے کہ کل کی بات یاد نہیں رہنے دیتیں، اور آپ برسوں پرانی بات پوچھ رہے ہیں۔
البتہ اتنا یاد ہے کہ وہ چھیڑ خوانی بڑی ہی مہذب قسم کی تھی، اس میں کوئی بدتمیزی شامل نہیں تھی۔ شکایت انہوں نے اس وجہ سے لگائی تھی، کہ سب کے سامنے چھیڑ دیا تھا۔ جس پر انہوں نے بُرا منایا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہ۔۔۔
ایسا کیا برا منالیا کہ آج تک سزا دی جارہی ہے!!!
:):):)
بُرا اس لیے منایا تھا کہ شاید سب کے سامنے انہوں نے اپنی ہتک محسوس کی تھی۔ اور شکایت بھی اس لیے لگائی تھی۔
تخلیے میں چھیڑا ہوتا تو ہو سکتا تھا کہ برداشت کر جاتیں۔ لیکن اتنی بھیڑ بھاڑ میں تخلیہ میسر ہونا ناممکن تھا۔
قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے، وہ ہو کر رہتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top