کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

ظفری

لائبریرین
اس کی گلی سے اٹھ کے میں، آن پڑا تھا اپنے گھر
ایک گلی کی بات تھی، اور گلی گلی گئی:cry::cry::cry::cry:

ایک ہی حادثہ تو ہے، اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی۔۔
جون ایلیا کی بھی کیا بات تھی ۔ اللہ تعالیٰ غریقِ رحمت کرے۔ آمین
 

اے خان

محفلین
چھپانے والی بات نہیں، اور نہ ہی دھلائی والی بات ہے۔ اصل میں موبائل فون کی ننھی سی سکرین پر لمبا مراسلہ لکھنا بہت مشکل لگتا ہے۔

وہ آپ نے ایک غریب مگر ایماندار لکڑہارے کا قصہ پڑھا یا سُنا تو ضرور ہو گا، جس کا کلہاڑا دریا میں گر گیا تھا۔ اور وہ دریا کے کنارے بیٹھا رو رہا تھا۔ کہ اتنے میں ایک فرشتہ اس کی مدد کو نمودار ہوا اور رونے کی وجہ پوچھی۔ اس نے کہا میرا کلہاڑا دریا میں گر گیا ہے۔ اس سے میں جنگل سے لکڑیاں کاٹتا تھا اور بیچ کر اپنا اور اپنی بیوی کا پیٹ پالتا تھا۔ فرشتے کو اس پر بڑا ترس آیا، اس نے دریا میں غوطہ لگایا اور ایک سونے کا کلہاڑا نکال کر لکڑہارے کو دیا۔ لکڑہارے نے لینے سے انکار کر دیا کہ یہ میرا کلہاڑا نہیں ہے۔ فرشتے نے پھر غوطہ لگایا، اس دفعہ وہ ایک چاندی کا کلہاڑا نکال کر لایا اور لکڑہارے کو دیا، اس ایماندار لکڑہارے نے وہ بھی لینےسے انکار کر دیا کہ یہ بھی میرا کلہاڑا نہیں ہے۔ فرشتے نے ایک بار پھر دریا میں غوطہ لگایا اور لکڑہارے کا اصلی والا کلہاڑا نکال لایا اور اُس کو دیا۔ لکڑہارے نے کہا، ہاں یہی میرا کلہاڑا ہے۔ فرشتہ اس کی ایمانداری سے بہت خوش ہوا اور باقی دو کلہاڑے بھی اسے دے دیئے۔ لکڑہارا تینوں کلہاڑے لیکر خوش خوش گھر چلا گیا۔

چند دن گزرے، لکڑ ہارا اپنی بیوی کے ساتھ دریا پار کر رہا تھا کہ بدقسمتی سے اس کی بیوی دریا میں گر گئی۔ لکڑہارے نے دریا کے کنارے پر پہنچ کر رونا چلانا شروع کر دیا، کہ پھر وہی فرشتہ نمودار ہوا اور اس سے رونے اور چلانے کی وجہ پوچھی۔ لکڑہارے نے بتایا کہ اس کی بیوی دریا میں گر گئی ہے۔ فرشتے نے دریا میں غوطہ لگایا اور ایک خوبصورت اور جوان عورت کو دریا سے نکال کر لکڑہارے کے حوالے کیا کہ یہ لو یہ تمہاری بیوی ہے۔ لکڑہارا بہت خوش ہوا اور اس نے کہا کہ ہاں یہی میری بیوی ہے۔ فرشتے کو اس کی غلط بیانی پر بہت غصہ آیا اور اس نے کہا، تم جھوٹ بولتے ہو۔ یہ تمہاری بیوی نہیں ہے۔ تمہیں اس کی سزا ملے گی۔

لکڑہارے نے منت ترلہ کیا اور کہا کہ پہلے میری بات سُن لو پھر جو چاہے سزا دینا۔ فرشتے نے کہا کہو کیا کہنا چاہتے ہو۔ لکڑہارا بولا، میں غریب آدمی ہوں، مشکل سے اپنا اور اپنی بیوی کا پیٹ پالتا ہوں۔ محنت مشقت کے بعد مجھے اتنی آمدنی ہوتی ہے کہ ہم دونوں کا گزر گزارہ ہو جائے۔ اب اگر میں یہ کہتا کہ یہ میری بیوی نہیں ہے، پھر تم ایک اور عورت کو لاتے اور کہتے کہ یہ تمہاری بیوی ہے، میں پھر انکار کر دیتا، پھر تیسری دفعہ تم میری اصلی بیوی کو نکال کر لاتے اور میں کہتا کہ ہاں یہی میری بیوی ہے تو تم ایمانداری اور سچ بولنے کی وجہ سے پہلی والی دونوں بھی مجھے دے دیتے۔ فرشتہ صاحب مجھے تو ایک بیوی کو پالنے میں مشکل پیش آتی ہے، تین تین کو کہاں سے پالتا۔ اسی لیے میں نے پہلی والی کو ہی اپنی بیوی بتایا کہ تین کی بجائے ایک ہی کافی ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف، تو ہوا یہ تھا خاندان میں ایک شادی کا موقع تھا۔ اس دن تیل مہندی کی رسم تھی۔ کوئی دو سو کے قریب افراد جمع تھے۔ الحمد للہ میرا خاندان بھی خاصا بڑا ہے، باہر کا کوئی مہمان نہ بھی بلاؤ تب بھی شادی یا ولیمے والے دن چار پانچ سو تو آرام سے ہو ہی جاتے ہیں۔ تو اس شادی کے موقع پر شور شرابا اور شرارتیں بھی ہو رہی تھیں۔ میں نے بھی موقع پا کر اپنی ایک خالہ زاد کو چھیڑ دیا۔ اس نے جا کر میری والدہ کو شکایت لگا دی اور اپنی والدہ کو بھی بتا دیا۔ میری والدہ نے اس کی والدہ سے بات کی اور اگلے ہی دن مجھے اس سے منسوب کر دیا گیا اور جس شادی پر ہم سب مدعو تھے، ان کی رسم نکاح کے موقع پر میرا بھی نکاح اس خالہ زاد سے پڑھا دیا گیا۔ اس سے پہلے تو کبھی کسی کو چھیڑنے کا اتفاق ہی نہیں ہوا تھا، لیکن اس کے بعد تو کانوں کو ہاتھ لگا کر توبہ کر لی کہ آیندہ کسی لڑکی کو نہیں چھیڑنا، ایسا نہ ہو وہ بھی میری والدہ کو شکایت لگا دے اور اپنے ماما کو بھی بتا دے، اور تاریخ پھر سے اپنے آپ کو دہرائے۔

تو یہ تھی بیچ کی بات صابرہ بہنا
آپ کے گھر والے کتنے اچھے ہیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
وہ بھی کرکے دیکھا بلکہ وہاں تو زیادہ مار کھائی کہ کوئی پہچانتا نہیں تھا ۔ :noxxx:


تبھی کراچی کی کافی بسوں کے پچھلے حصے پر لکھا دیکھا ۔ ۔ نصیب اپنا اپنا ۔ ۔ :D

تو آپ چاہتی ہیں کہ میں ہر محلے میں اپنی حجامت کی داستان سناؤں ۔ :thinking:
ویسے یہ نتائج خالہ زاد کو چھیڑنے سے ہوتے ہیں ۔ ۔:ROFLMAO:
 

سیما علی

لائبریرین
بھئی آپا!
کہیں ایسا تو نہیں ہوا کہ چھیڑ تو کسی کو دیا ، اور ہو کہیں اور گئی ؟
یہ بھی ممکنات میں ہے ۔اب بچہ کچھ بولے تو پتہ چلے اصل قصّہ کیا ہے، پہلے ہی اِنکی تمباکو نے سب کو چکرا دیا تھا پتہ نہیں آپ نے وہ پڑھا کہ نہیں۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
کیا ۔ کون سا تمباکو؟
kKcApQy_d.jpg
 
Top