کیا آپ سو رہے ہیں؟؟؟

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کل رات تقریباََ رات 1 بجے مجھے ایک دوست کا فون آیا میں نے سنی ان سنی کر دی اور پھر سو گیا لیکن وہ مسلسلہ فون کرتا رہا مجھے مجبوراََ بات کرنا پڑی ۔۔ میں نے السلام علیکم کہا تو آگے سے جناب بولے کیا آپ سو رہے ےتھے میں نے کہا نہیں‌کرکٹ کھلے رہا تھا تو کہنے لگے اچھا اچھا میں‌سمجھا سو رہے تھے
رات کو سوتے ہوئے آپ کو فون آئے تو کوئی آپ سے پوچھے کیا آپ سو رہے تھے تو آپ کا کیا جواب ہو گا

خرم شہزاد خرم
 

طالوت

محفلین
اگر تو تھکا ہارا آ کر سویا تو جو کہوں گا محفل کے قوانین اس کو بیان کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔۔
معمول کے مطابق ہوا تو کوئی بات نہیں ۔۔ ضروری کال بھی ان باتوں سے مستثنٰی ہے۔
تاہم شرط ہے کہ کال ہو "مِس کال" کسی بھی صورت برداشت نہیں ۔۔
وسلام
 
کیوں کیا ابھی تک آپ کی ٹینشنیں ختم نہیں ہوئیں کیا۔

ٹینشنیں نہیں اب تو بیتی عمر کا حساب کرنا ہوتا ہے۔ اس سے پہلے تک اتنا سو لیا کہ اب سونے کے لئے کچھ بچا نہیں۔ آپ یقین نہیں کریں گے پیارے غفلت کا ایک دور مجھ پر ایسا بھی گذرا ہے جب میں سات سے آٹھ گھنٹے تک سوتا رہتا تھا۔
 

محمد نعمان

محفلین
اس سے پہلے تک اتنا سو لیا کہ اب سونے کے لئے کچھ بچا نہیں۔ آپ یقین نہیں کریں گے پیارے غفلت کا ایک دور مجھ پر ایسا بھی گذرا ہے جب میں سات سے آٹھ گھنٹے تک سوتا رہتا تھا۔

کیا آپ یہ کہہ رہے ہین کہ سات آٹھ گھنٹے دن میں سوتے رہتے تھے ، کیونکہ آٹھ گھنٹے سونا تو نارمل ضروری ہے صحت کے لیے۔:confused:
 
نہیں خیر دن میں تو میں کبھی کبھار ہی سویا ہوں اگر کبھی طبیعت خراب رہی ہو۔

سات آٹھ گھنٹے کی نیند کو نارمل کہنے والوں کے بارے میں کیا کہوں بس یہ انھیں کے لئے نارمل ہوتا ہوگا۔ یوں کہہ لیجئے کہ تھوڑا اور سونے کی گنجائش نکالی گئی ہے۔ ورنہ کہیں اسی بات کو سات سے آٹھ کے بجائے پانچ سے سات پڑھا ہے۔ اور میں جس پر یقین رکھتا ہوں وہ سٹیٹمینٹ ہے تین سے پانچ گھنٹے کی نیند کے نارمل ہونے کے بارے میں۔ اور میری اوسط نیند ساڑھے چار گھنٹے ہوتی ہے پچھلے تین سالوں سے۔ ممکن ہے یہی سبب ہو کہ میں ازلی بوڑھا ہو کر رہ گیا ہوں۔
 

محمد نعمان

محفلین
اور میری اوسط نیند ساڑھے چار گھنٹے ہوتی ہے پچھلے تین سالوں سے۔ ممکن ہے یہی سبب ہو کہ میں ازلی بوڑھا ہو کر رہ گیا ہوں۔
پھر تو بہت ہی کم نیند ہے آپ کی۔جناب میں تو اس کے بالکل برعکس کم از کم دس گھنٹے تو لازمی سوتا ہوں۔:blush:
اور پھر بھی نیند پوری نہیں ہوتی۔۔۔۔:cry:
 

زین

لائبریرین
ہممممممم۔ میں دو سال قبل بارہ سے چودہ گھنٹوں تک سوتا تھا لیکن آج کل بمشکل چار گھنٹے ہی سوپاتا ہوں ۔
@ٹاپک
جب سورہا ہوتا ہوں اگر کوئی فون آئے تو نمبر دیکھتا ہوں پھر اس کے بعد فون اٹینڈ کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں ۔
اگر تو کوئی فالتو کال ہوئی تو آئندہ اس کا فون نہیں اٹھاتا ۔
 
تو آپ لوگ مل کر اس سو کالڈ فیکٹ کو یوں کر لیں کہ 10 سے 14 گھنٹے یومیہ کی اوسط نیند انسان کے لئے انتہائی ضروری ہے، اگر مزید صحت مطلوب ہو تو کسی ماہر کے مشورے سے 3 سے 4 گھنٹوں کا مزید اضافہ مفید رہے گا۔
 

زین

لائبریرین
نہیں چھ گھنٹے ضروری ہے جبکہ آٹھ گھنٹے بہتر اور اس سے زیادہ نیند سستی و کاہلی کا باعث‌بن سکتی ہے
 

زینب

محفلین
اول تو میں جب سوتی ہوں تو رنگ آف کر کے سوتی ہوں مجھے انتہائی ناگوار گزرتا ہے نیند کا خراب ہوان بعد میں کوئی فون ہو تو کال بیک کر لیتی ہوں نہیں تو میری آواز سن کے اگلا بندہ خود ہی شرمندہ ہو جاتاہے وہ پوچھتا نہیں بلکہ کہتا ہے "اوہ سوری اپ کی نیند خراب کی میں بعد میں‌فون کر لوں‌ گا/گی"

ویسے یہ رات کے ایک بجے کی بجائے دن کے ایک بجے میرے ساتھ زیادہ ہوتاہے۔۔۔ہاہاہاہا
 

تعبیر

محفلین
یہ بات میرے ساتھ تو بہت کم ہوئی ہے البتہ میں نے یہ کام بہت کیا ہے :blush: :laugh:

اگر آدھی رات کو فون آئے تو پریشانی لگ جاتی ہے کہ اللہ خیر کرے پاکستان میں سب ٹھیک ٹھاک ہو ورنہ بے وقت ویسے کوئی فون نہیں کرتا۔ اگر کرے بھی تو نیند سے بھری آواز سن کر اسے احساس ہو جاتا ہے کہ میں سو رہی تھی اس کے معزرت کرنے پر اگر میرا موڈ ہو اور کوئی اپنا تو میں بات کر لیتی ہوں ورنہ اچھا ٹھیک ہے اٹھنے کے بعد فون کرونگی کہ کر فون بند کر دیتی ہوں۔


پہلے بڑا ارام تھا کہ فون پر نمبر ڈسپلے نہیں ہوتا تھا ورنہ میں نیند سے بھری آواز سن کر فون بند کر دیتی تھی پر اب نمبر ڈسپلے ہوتا ہے اس لیے مجبوراً بات کرنی پڑتی ہے۔ ایک دفعہ میں نے فون کیا تھا بابا اور بھائی کو انکی نیند والی آواز سن کر فون بند کر دیا پر ان معصوموں نے پھر رنگ بیک کر کے پوچھا کہ خیریت فون کیوں کیا تھا لگتا ہے کہ کٹ گیا تھا :blush:

میرا بھائی کینڈا میں رہتا ہے اور مجھے اکثر اسکا اور اپنا ٹائم ڈیفرینس بھول جاتا ہے اکثر اسے میں نیند سے جگا دیتی ہوں بے چارا کافی ٹائم سے برداشت کرتا رہا آخر ایک دن میرے پوچھنے پر کہ کیا تم سو رہے ہو تو اسکا تپا ہوا جواب ملا کہ رات کے دو بجے ہر شریف آدمی سو رہا ہوتا ہے غالباً :laugh: میں نے بھی اگے سے ڈھٹائی کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے کہا کہ ہاں میں نے اس وقت فون یہی چیک کرنے کے لیے کیا تھا کہ تمھارا شمار کس طرح کے لوگوں میں ہوتا ہے :laugh: تھوڑی دیر تھ وہاں سناٹا رہا جس پر مجھے سو فیصد پتہ ہے کہ اس نے مجھے دل میں زبردست قسم کی صلواتیں سنائی ہونگی :laugh: :laugh: :laugh:

پھر ایک دفعہ اسی بھائی کا مجھے فون آیا رات کے وقت میرے ہیلو کہنے پر پوچھنے لگا کہ تم ابھی تک سوئی نہیں جس پر میرا جواب تھا کہ اگر تمھیں پتہ تھا کہ یہ سونے کا وقت ہے تو پھر فون کیوں کیا جس پر بھائی نے کہا کہ بس کچھ پرانے حساب اور بدلے چکانے تھے اس لیے :laugh:
 

زین

لائبریرین
یعنی آپ لوگ رات کو فون فون کھیلتے ہیں‌:laugh:
میری تو موبائل سے جان چھوٹ‌گئی ہے ، شکر ہے ۔پی ٹی سی ایل پر جب کوئی زیادہ تنگ کرتا ہے تو تار نکال دیتا ہوں :blush:
 

فہیم

لائبریرین
میں اس معاملے میں نہایت ہی شریف واقع ہوا ہوں۔
شاید آپ بدھو بھی کہیں:blush:

کیوں کے میں اپنا موبائل بالکل کان کے پاس رکھ کر سوتا ہوں۔
تاکہ اگر کسی کی کال آئے تو ریسیو کرسکوں۔
اور اگر کسی کی کال آتی بھی ہے اور میں‌ سوتے سے اٹھوں تو کوشش کرتا ہوں کہ ایسی آواز اور لہجے سے بات کروں جیسے ابھی ابھی نہیں جاگا بلکہ پوری طرح فریش ہوں:music:
 

زین

لائبریرین
ثابت ہوا کہ آپ کو کوئی کال ہی نہیں‌کرتا ۔ اس لیے آپ کال کو ترستے ہیں اورپھر کال کی کھال اتارتے ہیں‌
:)
 
Top