کیا آپ بارش میں چھتری لیتے ہیں؟؟

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیا آپ بارش میں چھتری لیتے ہیں؟؟

جی ہاں میں جانتا ہوں آپ یہی سوچ رہیں ہونگے کے کتنا بے وقوف ہے یہ کیسا سوال کر رہا ہے خیر کیا آپ بارش میں چھتری لیتے ہیں کہ نہیں آپ نے جواب دینا ہے میں تو بارش میں بھگتا ہوں مجھے بہت اچھا لگتا ہے لیکن آج آفس آنے کے لیے مجھے مجبوراََ چھتری ساتھ لانی پڑی ۔ اس دوران میں راستے میں سوچتا رہا کہ آخری دفعہ میں نے کب بارش میں چھتری لے کر نکلا تھا تو مجھے کچھ یاد نا آیا کیوں کہ سکول اور کالج دور میں تو کبھی چھتری لے کر نہیں گیا اور اس کے بعد ایک پاکستانی ڈرامے میں ایک دادی اما کا کردار تھا وہ بچے کو سمجھا رہی تھی بات پتہ نہیں کیا ہو رہی تھی لیکن مجھے یہ جملہ یاد ہے دادی نے کہا تھا“ ہم لوگو کو تو یہ بھی نہیں پتہ کہ برساتی بارش ،اور چھتری دھوپ کے لیے ہوتی ہے” اس کے بعد میں نے کبھی بارش میں چھتی نہیں لی تھی لیکن آج چھتری لے کر آتے ہوئے سوچا چلو دوستوں سے اس پر بات کریں گے تو کیا کہتے ہیں آپ
خرم شہزاد خرم
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ بارش کس وقت ہو رہی ہے۔ ویسے مجھے برسات کے موسم میں بارش میں بھیگنا بہت اچھا لگتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم نے القلم پر اس بات کا یہ جواب لکھا ہے، یہاں بھی لکھ دیتے ہیں۔ کاپی پیسٹ یوں بھی ہماری محبوب ترین "کمانڈز" ہیں۔

بھائی خرم

ہم چھتری استعمال تو کرنا چاہتے ہیں، مگر حفاظتی تدابیر اس کی اجازت نہیں دیتیں۔

"حفاظتی تدابیر" از "چھتری فروش" کچھ یوں ہے۔

1۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی چھتری تا دیر خدمات فراہم کریں تو چھتری کو دھوپ اور بارش سے محفوظ رکھیں۔
2۔ اگر کبھی اس طرح کی صورتِ حال درپیش ہو تو چھتری کو مضبوط پولیتھین کی تھیلی میں اچھی طرح سے باندھ دیں۔
3۔چھتری پر ہر ماہ کافور کی گولیوں کا سفوف چھڑکیں، تاکہ غیر متعلقہ لوگ (کیڑے مکوڑے ) چھتری پر دست درازی کے مرتکب نہ ہو سکیں۔

اب آپ ہی بتائیے ہم کیا کر سکتے ہیں۔
 

محمد نعمان

محفلین
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ بارش کس وقت ہو رہی ہے۔ ویسے مجھے برسات کے موسم میں بارش میں بھیگنا بہت اچھا لگتا ہے۔

جی بالکل۔ اور اگر یہ کام آپ نے سردیوں کی شاموں میں کیا کہ چھتری نہ لی تو کباڑہ ہونے کا صد فی صد امکان ہے۔:!::idea:
 

طالوت

محفلین
جب سے یہ کمبخت سیل فون ، روپے اور ضروری کاغذات جیب میں رہنے لگے ہیں انھیں محفوظ کرنے کی فکر لگ جاتی ہے تاہم چھتری کا استمعال پھر بھی کبھی نہیں کیا ۔۔ گرمیوں کی بارش تو کیا بات ہے مگر سردیوں کی بارش میں بھی اس سے بچتے بچاتے گھر جانے کا مزا آتا ہے۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
اپنے ""مسوم سے""(معصوم)ذہن پر زور دیتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں کچھ یاد آگیا ۔ بچپن میں کبھی کبھی چھتری کا استعمال کرلیتے تھے ۔
برسات کے موسم میں اکثر لوگوں‌کو بارش میں بھیگنا اچھا لگتا ہے اسی طرح‌مجھے بھی ۔ سردیوں کے موسم میں‌بھی اگر زیادہ سردی نہ ہو تو بارش میں بھیگنا بہت اچھا لگتا ہے ۔
 

ملائکہ

محفلین
جب میں چھوٹی ہوتی تھی تو میری ایک پیاری سی رنگ برنگی چھتری ہوا کرتی تھی تو مجھے بڑا شوق ہوتا تھا اسے لینے کا پر جب کراچی میں اتنی بارش نہیں ہوتی تھی(ہوتی تو خیر اب بھی کم ہی ہے) تو میرا اور بھی دل کرتا تھا اس چھتری کو لینے کا تو اگر ہلکی سی بھی پھوار ہوتی تو میں وہ نکال لیتی تھی:):):)

مگر اب بارش میں بھگے بغیر مزا ہی نہیں آتا:):):):)
 
چھتری بھی ان چیزوں میں سے ایک ہے جو انسان اکثر بھو جاتا ہے۔ کبھی گھر سے نکلتے ہوئے کبھی کسی دوکان پر کبھی آفس میں۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اس بات سے کم از کم جاپانی خواتین مستثنیٰ ہیں۔
 
چھتری بھی ان چیزوں میں سے ایک ہے جو انسان اکثر بھو جاتا ہے۔ کبھی گھر سے نکلتے ہوئے کبھی کسی دوکان پر کبھی آفس میں۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اس بات سے کم از کم جاپانی خواتین مستثنیٰ ہیں۔

بایش کی بات خوب ہے لیکن یہاں اکثر لوگ دھوپ سے بچنے کے لئے لیتے ہیں جن میں خواتین ہی زیادہ ہیں اور ان مین جاپانی بھی
 
جاپان میں عورتوں کے لئے چھتری ایک فیشن ہے۔ کوئی عورت بلا چھتری کے باہر نکلتی ہی نہیں اس لئے ان کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے اس کو نہ بھولنا۔
 
Top