احمد مشتاق کہاں ڈھونڈیں اسے کیسے بلائیں ۔۔۔۔ احمد مشتاق

نوید صادق

محفلین
غزل

کہاں ڈھونڈیں اسے کیسے بلائیں
یہاں اپنی بھی آوازیں نہ آئیں

پرانا چاند ڈوبا جا رہا ہے
وہ اب کوئی نیا جادو جگائیں

اب ایسا ہی زمانہ آ رہا ہے
عجب کیا وہ تو آئیں، ہم نہ آئیں

ہوا چلتی ہے پچھلے موسموں کی
صدا آتی ہے ان کو بھول جائیں

بس اب لے دے کے ہے ترکِ تعلق
یہ نسخہ بھی کوئی دن آزمائیں

(احمد مشتاق)
 

مغزل

محفلین
کیا کہنے نوید بھائی بہت عمدہ مزا آگیا۔۔۔
محمد احمد پیارے ۔۔ نوید بھائی کی پوسٹنگ مظفرآباد میں ہوگئی تھی وہاں نیٹ کی سہولت نہ رہی ہے ۔۔
 
Top