کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

سید عاطف علی

لائبریرین
لوگو !!! آٹھ سال ہو گئے ہماری اردو کو ادھر اللہ کی مدد کے سہارے۔ اللہ سے آس ہے کہ لوگ سرور محسوس کر رہے ہوں گے ۔اور اللہ سے دعا ہے کہ اسی طرح اردو سے ہمارے دل کے لگاؤ کو دائم عام اور گہرا رکھے ۔
 
طول سطر لکھ کر عادل (بھائی جان) نے علم گاڑا ہے ۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کچھ الفاظ ہماری طرف سے بھی:

گال
لاگ
گول
لوگ
مول
مال
مور
روم
مار
رام
مولی
مولیٰ
ڈول
ڈھول
ڈلی
دھول
دھوکہ
ڈولی
ماما
ماموں
 
اعلا کام ہے ہمارے اِک عالم کا کہ کارِ محال کر ڈالا اور ہادیِ عالم صلی اللہ علی وسلم کا معریٰ حال و کمال لکھا۔ہمارے لئے دو سطر ہی محال ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اعلا کام ہے ہمارے اِک عالم کا کہ کارِ محال کر ڈالا اور ہادیِ عالم صلی اللہ علی وسلم کا معریٰ حال و کمال لکھا۔ہمارے لئے دو سطر ہی محال ہے۔
اس عالم و عامل کا اسم ولی ہے۔ اور کار محال مسمی ’’ہادیء عالم‘‘ ہے۔:lol:
 
Top