کچھ مراتب (رینکس) بارے

ثناءاللہ

محفلین
نبیل نے کہا:
اجی برا مت مانیے، میں نے کب کہا کہ مجھے کسی لفظ پر اعتراض ہے، میں تو مستقبل قریب کا سوچ کر محظوظ ہو رہا ہوں جب اس فورم کے بعضے اراکین دانشور کا لقب پا چکے ہوں گے جبکہ کہنہ مشق لکھاری ابھی تک مبتدی ہوں گے۔
جیسے ابھی ہمارے کہنہ مشق اساتذہ سرور راز صاحب اور اخترعبید صاحب مبتدی اور معاون کے مراتب پر کھڑے ہیں
 

منہاجین

محفلین
مراتب بارے ایک تجویز

نبیل:
عمومی مراتب سے پیدا ہونے والی اِسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے "بی بی" میں خصوصی مراتب پائے جاتے ہیں۔

آپ اور قدیر عمومی مراتب کے لحاظ سے (اِس محفل کے) محسن ہیں اور زکریا اجمل ابھی مبتدی ہیں، جبکہ خصوصی مراتب کی وجہ سے صارفین آپ تینوں کو منتظمِ اعلیٰ کے روپ میں دیکھتے ہیں۔

کیا یہ بہتر ہو گا کہ کہنہ مشق لکھاریوں کے لئے کوئی خصوصی مرتبہ قائم کر دیا جائے، جو اُن کے کم پیغامات سے پیدا ہونے والے عمومی مرتبے پر حاوی ہو سکے؟ یوں ہم اِس صورتحال سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
دوسری فورمز کے مراتب کی بوٹی بھی تو ماری جا سکتی ہے ۔ ان کے مراتب کا اردو ترجمہ کیا جا سکتا ہے ۔ یا پی ایچ پی بی بی والوں کے مراتب چراے جا سکتے ہیں :D
 
عہدہ؟

السلام علیکم!
مجھے رجسٹر ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے لیکن آتے ہی عہدوں کی تقسیم دیکھی۔ میں بھی سوچ میں پڑ گیا کہ کون سا عہدہ ملے گا؟ کیا میں عہدہ حاصل کرنے کےلئے کام کروں گا یا اردو کی خدمت کےلئے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
امتیاز صاحب:

آپ نے بھی عہدوں کی بندر باٹ دیکھ کر فوراً پوسٹ کرنے کا سوچا۔ آج تک کبھی آپ نے کسی کی دانشور کے عہدے پر پوسٹنگ ہوتے دیکھی ہے۔ جناب یہ عہدے نہیں ہیں محض ارکان کے مراتب (Ranks) ہیں جو صرف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ متذکرہ رکن نے کتنی کثرت سے فورم پر پوسٹ کیا ہے۔
 

صابرحسین

محفلین
مراتب ضروری ہیں

نبیل نے کہا:
امتیاز صاحب:

آپ نے بھی عہدوں کی بندر باٹ دیکھ کر فوراً پوسٹ کرنے کا سوچا۔ آج تک کبھی آپ نے کسی کی دانشور کے عہدے پر پوسٹنگ ہوتے دیکھی ہے۔ جناب یہ عہدے نہیں ہیں محض ارکان کے مراتب (Ranks) ہیں جو صرف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ متذکرہ رکن نے کتنی کثرت سے فورم پر پوسٹ کیا ہے۔

مراتب ضروری ہیں کیونکہ انہی سے تو معلوم ہو گا کہ کون ساممبر کس سطح پرکام کر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس بات کا بطور خاص عبد الستار میاں کا شکریہ ادا کرنا تو بھول ہی گیا جنھوں نے میرے لئے پیغامات کی تعداد سے پرے ایک مستقل تعظیمی رینک عطا کیا ہے۔ باقی رینک بھی سوچ سمجھ کر رکھے گئے ہیں، پسند آئے۔
 
Top