کچھ دستخط بارے

منہاجین

محفلین
چوپال میں دستخط کیونکر ظاہر نہیں ہوتے؟ کیا یہ کوئی فنی خرابی ہے یا ہمارے سرے پر کوئی مسئلہ ہے؟ جو کچھ بھی ہے مطلع فرمائیں تاکہ ان سے استفادہ کیا جا سکے۔ عین نوازش ہو گی۔ :arrow:
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین، مسئلہ کی نشاندہی کا شکریہ۔ انشاءاللہ وقت ملتے ہی توجہ کروں گا۔
 

منہاجین

محفلین
بغیر دستخط کے عرضی

میں نے اینٹینا کو بہت گھمایا پھرایا اور پھر سے اس کی اصل جگہ پر لے آیا، مگر نشریات کا سلسلہ جوں کا توں کٹا رہا۔ میرا خیال ہے کہ ٹی وی سٹیشن میں کوئی خرابی ہوتی تو اتنے لمبے عرصے میں ضرور حل کر دی جاتی۔ یہ یقیناً بوسٹر کا مسئلہ ہو گا، اس کے لئے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ چلو یہ بھی کر دیکھتے ہیں، مگر بغیر "دستخط" کے کوئی عرضی قبول بھی تو نہیں ہوتی ناں۔
 

نادر

محفلین
اینٹینا کا دور گزر گیا۔

اینٹینا کا دور گزر گیا، اب آپ کیبل کنکش لے لیں تاکہ نشریات کا سلسلہ جاری رہے۔ :roll:
 

نبیل

تکنیکی معاون
نادر: آپ وہی جہانزیب والا avatar استعمال کر رہے ہیں۔ ہو سکے تو اسے بدل دیں ورنہ کچھ کنفیوژن ہوگی۔

منہاجین: میں ابھی تک اس پر زیادہ دھیان نہیں دے پایا ہوں کہ دستخط کام کیوں نہیں کر رہے۔ معافی چاہتا ہوں بہت مصروف ہوں چند دن سے۔
 

نادر

محفلین
شکریہ

ابھی نہیں، ابھی ذرا میں جلدی میں ہوں۔ کوئی اچھی تصویر ملے گی تو تبدیل کر لوں گا۔ توجہ دلانے کا شکریہ
 

منہاجین

محفلین
اب دستخط کا حل بھی مجھی کو بتانا ہ

نبیل:
نادر کے اوتار کو چھوڑیں، اور میری بات کو توجہ سے سنیں۔ اگر آپ ہمت کر کے محفل کے ایڈمن میں جائیں تو آپ نہ صرف بڑی آسانی سے یہ جان سکتے ہیں کہ دستخط کیوں ظاہر نہیں ہوتے بلکہ محض ایک کلک کرنے سے اسے درست بھی کر سکتے ہیں۔

اگر برا نہ مانیں تو یہاں جائیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/admin/admin_board.php

ظاہر ہونے والے صفحے پر تیسرے بلاک پر جائیں جو معنون ہے، اس عنوان سے "User and Forum Basic Settings"۔

اس بلاک میں ساتویں نمبر پر آپ کو ملے گا ایک خانہ، زیرِ عنوان: "Allow Signatures"۔

بس ذرا سی زحمت اور ۔ ۔ ۔ اس خانے کے سامنے "ہاں" اور "نہیں" میں سے آپ نے "نہیں" کا انتخاب کر رکھا ہے۔ بس اسے تبدیل کر دیں۔

عین نوازش ہو گی۔
 

جیسبادی

محفلین
گوگل گروہ پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ لمبے لمبے دستخطوں کے ساتھ پیغام بھیجتے ہیں، جس سے گوگل کا "ایڈ سینس" اشتہاری پروگرام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے۔ چنانچہ گوگل دیوانہ ہو کر بے تکے اشتہار دکھانا شروع ہو جاتا ہے، مثلاً "سیکسی ۔۔ سنگلز"۔ اس لیے عاجز کی رائے ہے کہ یہ چوپال دستخطوں کے بغیر ہی اچھا ہے۔ اپنی تصویر دینے کیلئے بائیں جانب جگہ تو موجود ہے۔
 

منہاجین

محفلین
صرف علامتی تصویر کافی نہیں۔

جیسبادی:
دستخط کا مقصد محض تصویر دکھانا ہی تو نہیں ہوتا، اس میں بندہ اپنا کوئی پسندیدہ قول یا کوئی پسندیدہ لنک وغیرہ بھی تو ظاہر کر سکتا ہے، جبکہ دائیں طرف تو صرف ایک علامتی تصویر ہی دی جا سکتی ہے بغیر کسی پیغام کے۔

رہی بات لمبے لمبے پیغامات کی، تو دستخط کی لمبائی بارے حد بندی کی جا سکتی ہے۔ اگر ایک سہولت میسر ہے تو اسے بہتر طریقے سے استعمال میں لانا چاہیئے۔ اس سلسلے میں جو کوئی رکاوٹ ہے اسے دور کیا جا سکتا ہے۔

نبیل:
آپ کی اپنی بھی تو اس بارے کوئی رائے ہو گی۔ اگر آپ کو میری بات سے اتفاق ہو اور کسی تیکنیکی رکاوٹ کی وجہ سے ناکامی کا سامنا ہو تو بندہ حاضر ہے۔ جس قسم کی مدد ممکن ہوئی کروں گا۔ اُمید ہے مثبت جواب ملے گی۔
 

منہاجین

محفلین
دستخط کی بحالی پر شکریہ

دستخط کی بحالی پر بہت بہت شکریہ۔

میری شکایت تو دور ہو گئی، مگر آپ کے نام کے ساتھ اگر اس چوپال میں آپ کا مرتبہ بھی واضح طور پہ لکھا نظر آئے تو کیا ہی اچھا ہو!
 

شمشاد

لائبریرین
نادر: آپ وہی جہانزیب والا avatar استعمال کر رہے ہیں۔ ہو سکے تو اسے بدل دیں ورنہ کچھ کنفیوژن ہوگی۔

منہاجین: میں ابھی تک اس پر زیادہ دھیان نہیں دے پایا ہوں کہ دستخط کام کیوں نہیں کر رہے۔ معافی چاہتا ہوں بہت مصروف ہوں چند دن سے۔

ازل سے نبیل بھائی ایک ہی بہانہ ہے۔ :noxxx:
 
Top