شمشاد
لائبریرین
@تبسم اردو محفل کی بہت ہی اچھی اور معصوم رکن ہیں۔
13 نومبر کو دنیا میں آئیں اور 23 نومبر کو اردو محفل میں آ گئیں۔
اس کے مراسلوں کی تعداد ۳۰۰۰ کے قریب ہو چکی ہے اور اب آ کر بڑی مشکلوں سے انٹرویو دینے پر راضی ہوئی ہے۔ تو آئیے ملتے ہیں تبسم سے۔
تبسم میرے ساتھ ساتھ کہو "میں جو کہوں گی سچ کہوں گی اور سچ کے سوا کچھ نہ کہوں گی"
اور ہاں سب سوالوں کے جواب دینے ہیں۔ تو شروع کرتے ہیں۔
آپ کی تاریخ پیدائش ۔۔۔ (اوہو پہلا ہی سوال غلط ہو گیا، لڑکیوں کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے)، خیر مرضی ہے تو بتا دیں، نہیں مرضی تو غلط سلط بتا دیں۔
اصلی نام (جو سرکاری کاغذوں میں لکھا ہوا ہے) کیا ہے، اور گھر میں کس نام سے پکاری جاتی ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا نمبر کون سا ہے؟
تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے اور کن کن اداروں سے حاصل کی ہے؟
پسندیدہ موسم
پسندیدہ کھانا
پسندیدہ رنگ
پسندیدہ خوشبو
ابھی کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔