کچنار کو کیسے پکاتے ہیں

آج کل ہائیکنگ کے دوران پہاڑیوں میں کئی لوگوں کو کچنار کو توڑتے دیکھتا ہوں وہ بتاتے ہی کہ کچنار منڈی میں بیچتے ہیں۔ ابھی مجھے خیال آرہا ہے کہ اس اتوار کو کچھ کچنار توڑ کر ان کو پکانے کا تجربہ کروں۔ کوئی رہنمائی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہمارے گھر میں مارچ، اپریل میں کچنار گوشت اکثر پکایا جاتا ہے اور بہت لذیذ ہوتا ہے۔ آج بھی کچنار پکے گا لیکن مجھے معلوم نہیں کیسے پکاتے ہیں صرف یہ معلوم ہے کہ اس میں دہی بھی ڈالا جاتا ہے کیونکہ بیگم نے آج مجھے دہی لانے کو کہا تھا کچنار میں ڈالنے کے لئے۔
 
زینب

محفلین
سولنگی بھائی آپ کبھی کوئی سیدھا کام بھی لایا کریں ان ۔ہر بار ایک نیا وختا ڈالتے ہیں آکے پھر بنا کے کچھ کھلاتے بھی نہیں غائب ہو جاتے ہیں۔۔۔مجھے نہیں پتا کچنار کیا ہوتی ہے ہو سکتا اس اک کوئی اور نام بھی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو شمشاد بھائی کا انتظار فرمایئں
 
مجھے تو خود بھی پتہ کہ کچنار کو سندھی میں کیا کہتے ہیں۔ یہاں ابھی اسی اتوار کو اس کا درخت دیکھا تھا۔ میں صرف اپنی بیگم کے لئے تراکیب پوچھتا ہوں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
سخنور پا جی کچنار کو بس کچنار ہی کہتے ہیں یا کوئی "نک نیم" بھی ہے

مجھے تو کچنار کا ہی معلوم ہے یہ ایک قسم کی کلیاں ہوتی ہیں جو کچنار کے درخت میں لگتی ہیں۔ کلیاں ہی پکانے کے قابل ہوتی ہیں بعد میں یہی کچنار کی کلیاں، پھولوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔
 
آہو

ایک کلو کچنار کے پھول ایک ٹب پانی میں ڈبو کر رکھ دیں ۔
نہ ڈوبیں تو بھی ٹینشن نہیں لینی
آدھا کلو قیمہ بھی بھون لیں
اب پہلے مصالحہ بھون لیں ۔ اب کچنار کے پھولوں کو پانی سے نکال کر نتھار کر اس مصالحے میں ڈال کر نرمی سے ہلا دیں اور ڈھک کر رکھ دیں پھول پانی چھوڑ دیں گے اب اس مین قیمہ بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب کھانے کے قابل ہو جائیں تو اتار لیں ۔ سادہ سی ترکیب ہے ۔ بس تجربہ کرنے سے پہلے گھر کی کسی بڑی سے ڈبل چیک کرالیں ۔ میں نے بھی ٹے وا ہی لگایا ہے
 
مجھے تو کچنار کا ہی معلوم ہے یہ ایک قسم کی کلیاں ہوتی ہیں جو کچنار کے درخت میں لگتی ہیں۔ کلیاں ہی پکانے کے قابل ہوتی ہیں بعد میں یہی کچنار کی کلیاں، پھولوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔

بھائی میں نے پھول بھی دیکھے ہیں اور کلیاں بھی۔ پھول سفید رنگ کے تھے ان پھولوں کی وجہ سے پہاڑیاں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
 
زینب

محفلین
اسے شاید باٹا بھی کہتے ہیں ۔ بنتی مزے کی ہے ۔

اگر یہ باٹا ہے تو مینوں پتا ہے پا جی۔۔۔یہ ہرے رنگ کی ہوتی ہے پتے تو نہین ہوتے یہ ایک قسم کے پھولوں پے جو گل سے ہوتے ہین ویسی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

سولنگی پا یہ گوشت کے ساتھ اچھی بنتی ہے ویسے تو آلو بھی ڈال کے بناتے ہیں پر گوشت میں زیادہ مزے کی بنتی ہے۔۔۔۔۔پانی میں ابال لیں جب گل جائے تو پانی گرا کر اس وک باریک پیس لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔گوشت الگ سے گلا کر گوشت کا عام طریقے سے مصالہ بھون لیں پھر پیسی ہوں کچنار اس میں دال دیں کوئی آدھے گھنٹے کے لیےع دھیمی آنچ پر رکھ کے پکایئں ختم ۔۔۔۔۔ایک پلیٹ مجھے بھی بھیجیں‌نہیں تو پیٹ میں درد ہو گا ہاں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
ایک کلو کچنار کے پھول ایک ٹب پانی میں ڈبو کر رکھ دیں ۔
نہ ڈوبیں تو بھی ٹینشن نہیں لینی
آدھا کلو قیمہ بھی بھون لیں
اب پہلے مصالحہ بھون لیں ۔ اب کچنار کے پھولوں کو پانی سے نکال کر نتھار کر اس مصالحے میں ڈال کر نرمی سے ہلا دیں اور ڈھک کر رکھ دیں پھول پانی چھوڑ دیں گے اب اس مین قیمہ بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب کھانے کے قابل ہو جائیں تو اتار لیں ۔ سادہ سی ترکیب ہے ۔ بس تجربہ کرنے سے پہلے گھر کی کسی بڑی سے ڈبل چیک کرالیں ۔ میں نے بھی ٹے وا ہی لگایا ہے

نہیں صوفی جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے نہیں اس کا کالا سا پانی نکلتا ہے ابالنے سے وہ گرانا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ورنہ ٹھیک نہیں بنتا سالن۔۔۔۔۔۔۔قیمہ نہیں گوشت ڈالتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ہمارے ہاں ابھی کچھ ماہ پہلے آیا تھا پاکستان سے میں نے پکایا تھا :grin:
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا فیصل پا جی ترکیب بتانے کا کوئی مسئلہ نہیں تھا مسلہ نام کا تھا میں نے کچنار کے نام سے نہین سنا ہوا نا۔۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آج کل ہائیکنگ کے دوران پہاڑیوں میں کئی لوگوں کو کچنار کو توڑتے دیکھتا ہوں وہ بتاتے ہی کہ کچنار منڈی میں بیچتے ہیں۔ ابھی مجھے خیال آرہا ہے کہ اس اتوار کو کچھ کچنار توڑ کر ان کو پکانے کا تجربہ کروں۔ کوئی رہنمائی۔

ظہور بھائی ، کچنار بہت مزیدار بنتی ہے ، کچنار گوشت بہت ہی مزیدار ڈش ہے ۔
یہاں تو ملتی ہی نہیں :(:( تین دن پہلے آنٹی نے لاہور سے ٹی سی ایس کے ذریعے بھجوائی کل ہی بنی تھی گھر میں :happy:

Top