کپڑوں کی صفائی

ساجداقبال

محفلین
السلام علیکم!
میرے ایک استدعا ہے کہ کوئی خاتون یا حضرت کپڑوں کی صفائی کے متعلق کچھ ٹوٹکے لکھے۔ خاص کر کوکنگ آئل یا گھی کے داغ مٹانے کے ٹوٹکے۔
میں کھانا بچوں کیطرح کھاتا ہے جس کے سبب اکثر کپڑوں پر کھانے کے تیل یا گھی کے نشانات پڑ جاتے ہیں جنکے سامنے ایریل، وہیل سارے فیل ہو جاتے ہیں۔ برائے کرم کوئی گھریلو ٹوٹکے تحریر کریں۔ عین نوازش ہوگی۔
ایڈوانس میں شکریہ
 
فہیم

لائبریرین
میں‌ٹوٹکے تو نہیں‌کچھ ویب سائٹ بتادیتا ہوں
جہاں اس طرح کے کافی ٹوٹکے موجود ہیں اردو میں :)

www.urdupk.com
www.urdufun.com
فل حال تو یہ 2 دماغ میں ہیں انشاءاللہ آپ کو اپنا مسئلہ ان میں‌ سے کسی پر مل جائے گا :)
 
تیشہ

محفلین
ساجداقبال نے کہا:
السلام علیکم!
میرے ایک استدعا ہے کہ کوئی خاتون یا حضرت کپڑوں کی صفائی کے متعلق کچھ ٹوٹکے لکھے۔ خاص کر کوکنگ آئل یا گھی کے داغ مٹانے کے ٹوٹکے۔
میں کھانا بچوں کیطرح کھاتا ہے جس کے سبب اکثر کپڑوں پر کھانے کے تیل یا گھی کے نشانات پڑ جاتے ہیں جنکے سامنے ایریل، وہیل سارے فیل ہو جاتے ہیں۔ برائے کرم کوئی گھریلو ٹوٹکے تحریر کریں۔ عین نوازش ہوگی۔
ایڈوانس میں شکریہ

وسلام ، جناب بچوں کی طرح نہ کھائیں تو کپڑے ، ہاتھ ، منہ سب صاف رہے گا ،
اگر پھر بھی بچوں کی ہی طرح کھانا ہے تو اپیرن باندھ لیا کریں ،یا نیپیکن رکھ لیں ، اگر نہیں تو میرے والا نسخہ آزما لیں ۔ کھانے کھاتے ہوئے کھانے کے نیچے اخبار رکھیں ،۔۔ :p جو گرے گا اخبار کے اوپر گرے گا ۔ ۔ میں نے آج تک کبھی اخبار پڑھی نہیں مگر ہر ہفتے آتی ضرور ہے کہ میں نے کھانا اسکے اوپر رکھکر کھانا ہوتا ہے ۔ :p
چاہے سالن گرے ۔۔ چاہے جوس گرے ۔۔۔ کپڑے تو بچ جاتے ہیں کہ نہیں :?
کھانا کھا لینے کے بعد اخبار کو بنِ ِ میں ڈال دیں اگلے کھانے کے وقت اگلی اخبار ۔ ۔ ۔ :p
 
حجاب

محفلین

عمر سیف

محفلین
آج ایف ایم پہ سنا تھا کہ اگر چکنائی کا داغ نہ اتر رہا ہو کپڑوں سے تو پاؤڈر اس چکنائی والے حصے پہ ڈال کر استری کر لیں۔ چکنائی کا داغ ختم ہو جائے گا۔ اب معلوم نہیں ایسا ہوتا بھی ہے کہ نہیں۔ پر ٹوٹکا ہے۔ :?
 
قیصرانی

لائبریرین
ضبط نے کہا:

بالکل درست سنا ہے۔ میں نے ایسا ہوتے دیکھا ہے۔ ٹالکم پاؤڈر استعمال کیجئے گا
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی عمر کیا ہے؟

میرا خیال ہے آپ کی عادت کو بدلنے کا کوئی نسخہ تجویز کرتے ہیں :wink: :D کیا خیال ہے؟
 
ماوراء

محفلین
ضبط نے کہا:
آج ایف ایم پہ سنا تھا کہ اگر چکنائی کا داغ نہ اتر رہا ہو کپڑوں سے تو پاؤڈر اس چکنائی والے حصے پہ ڈال کر استری کر لیں۔ چکنائی کا داغ ختم ہو جائے گا۔ اب معلوم نہیں ایسا ہوتا بھی ہے کہ نہیں۔ پر ٹوٹکا ہے۔ :?
ہاں بالکل درست ہے۔ آزمایا ہوا نسخہ ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
ہوں صحیح‌بات ہے مجھے بھی یاد آیا
پاؤڈر ڈال کر اور اوپر سے کوئی کاغذ رکھ کر پھر استری کی جاتی ہے
 
عمر سیف

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ضبط نے کہا:
آج ایف ایم پہ سنا تھا کہ اگر چکنائی کا داغ نہ اتر رہا ہو کپڑوں سے تو پاؤڈر اس چکنائی والے حصے پہ ڈال کر استری کر لیں۔ چکنائی کا داغ ختم ہو جائے گا۔ اب معلوم نہیں ایسا ہوتا بھی ہے کہ نہیں۔ پر ٹوٹکا ہے۔ :?
بالکل درست سنا ہے۔ میں نے ایسا ہوتے دیکھا ہے۔ ٹالکم پاؤڈر استعمال کیجئے گا
چلیں دو جگہ سے تصدیق ہو گئی میں تو مزاق ہی سمجھ رہا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے تو اپنا تجربہ اوپر لکھا تھا لیکن اس پر کسی نے توجہ ہی نہیں دی۔
 
حجاب

محفلین
ساجداقبال نے کہا:
السلام علیکم!
میرے ایک استدعا ہے کہ کوئی خاتون یا حضرت کپڑوں کی صفائی کے متعلق کچھ ٹوٹکے لکھے۔ خاص کر کوکنگ آئل یا گھی کے داغ مٹانے کے ٹوٹکے۔
میں کھانا بچوں کیطرح کھاتا ہے جس کے سبب اکثر کپڑوں پر کھانے کے تیل یا گھی کے نشانات پڑ جاتے ہیں جنکے سامنے ایریل، وہیل سارے فیل ہو جاتے ہیں۔ برائے کرم کوئی گھریلو ٹوٹکے تحریر کریں۔ عین نوازش ہوگی۔
ایڈوانس میں شکریہ

لیمن میکس کا جو لیکویڈ ہے اُس کو تھوڑا سا پانی میں‌ملا کر جہاں چکنائی لگی ہو اُس حصّے کو اُس میں بھگو دیں تھوڑی دیر بعد رگڑ کر دھو لیں ۔
اگر پھر بھی چکنائی نہ جائے تو اگر سفید کپڑے ہوں تو بلیچ سے دھو لیں ، رنگین کپڑوں سے دل بھر گیا ہو اگر اور اُن پر بھی چکنائی لگی ہو تو بلیچ میں ڈال دیں سفید ہو جائیں گے چکنائی بھی ختم ہو جائے گی اور سوٹ کا کلر بھی :p
اگر ان تمام طریقوں سے بھی چکنائی نہ جائے تو پلیز آئل چینج کرلیں کوئی معیاری آئل استعمال کریں :)
 
عمر سیف

محفلین
حجاب نے کہا:

معیاری آئل مثلاَ؟
 
Top