کون ہے جو محفل میں آیا - 48

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
فیس تو معاف کر دیں گے، کوئی بات نہیں، وہ میں آپ کی پسند سے وصول کر لوں گا۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ہم بھی ہیں محفل میں
شمشاد بھائی کس شادی دفتر کی بات ہورہی ہے باجو نے تو دوبارہ کوئی دفتر تو نہیں کھول دیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

لگتا ہے عائشہ کا اثر ہو گیا ہے کہ لفظوں کی کنجوسی شروع کر دی ہے۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

صبح بخیر سب کو۔

و علیکم السلام

لگتا ہے عائشہ کا اثر ہو گیا ہے کہ لفظوں کی کنجوسی شروع کر دی ہے۔

ہی ہی ہی، اصل میں کل بہت تھک گیا تھا اس لئیے جلدی سے حاضری دی اور پھر سونے چلا گیا :)
اور اسی لئیے آج صبح صبح حاضری دینے چلا آیا۔

ویسے بھی آج سارا دن مصروف رہوں گا اور پھر شام کو حاضر ہوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم

کل بنگالیوں نے تو بڑی زیادتی کی حالانکہ میچوں میں ہار جیت تو ہوتی ہی رہتی ہے۔
 

میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام،

بس جی کیا کہا جا سکتا ہے، حالانکہ اگر پتھراؤ ہی کرنا تھا تو اپنے کھلاڑیوں کی بس پر کرنا چاہئیے تھا نا کہ دوسری ٹیم پر۔
ایک توٹیم ہاری اور پھر پوری قوم کا منہ "کالا" ہوا ایسا کرنے سے :mad:
 
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بنگالیوں کو بھی ہمارے ساتھ رہ کر الٹے کام کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔
ہم بھی تو اپنی غلطیاں دوسروں پر ہی تھونپنے کے عادی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ان کے پولیس افسر کا بیان ہے کہ بنگالیوں نے اپنی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم سمجھ کر ہی پتھراؤ کیا تھا۔

ہے ناں پاکستانی پولیس والا بیان۔

بعد میں چند ایک پتھر اپنی کرکٹ ٹیم کی بس پر بھی برسا دیئے تا کہ سچ ثابت ہو جائے۔
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم میں بھی حاضر ہوں
بنگالی بھی تو ہمارا حصہ تھے نا، حرکتیں تو ایک ہی جیسی ہیں نا، ہاں ہارے برا ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top