کون ہے جو محفل میں آیا - 48

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب تم نے خود ہی تو لکھا تھا کہ اینٹ سے اینٹ اور پتھر سے پتھر بجا دوں گی تو کہاں اسلام آباد اور اٹلی جاتی رہو گی، میں نے تمہاری ہی سہولت کے لیے لکھا تھا کہ وہ تمہیں بھجوا دیں۔
 

میم نون

محفلین
میں نے کہاں سے کسی کو اغواء کرنا ہے جی، کئی دنوں سے خود اس خوف سے شادی دفتر نہیں گیا کہ کہیں مجھے ہی اغواء نہ کر لیا جائے :yawn:
اخر کو اتنے پہلوان قسم سے لوگ ہیں وہاں پر :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ ساری کی ساری تو آپ کی راہ میں آنکھیں بچھائے بیٹھی ہیں ناں، حالانکہ آخری والی تو اتنی اچھی اور سمارٹ ہے کہ کوئی بھی اسے پسند کر سکتا ہے۔

خیر آپ کہتے ہیں تو مزید تلاش کرتا ہوں۔
 

mfdarvesh

محفلین
اپنی پہچان پر کلک کریں، ایک چھوٹی سی کھڑکی کھلے گی، اس میں “View Forum Posts“ پر کلک کریں، تو آپ کے تمام مراسلوں کی فہرست سامنے آ جائے گی۔
شکریہ، مگر یہ وہ کچھ دکھا رہا جن دھاگوں میں نے آپ نے کچھ نہ کچھ پوسٹ کیا ہے، میرا سوال یہ تھا کہ میں اپنے "پوسٹ کیے ہوئے" موادتک پہنچ جاؤں اب مجھے سارے صفحے یاد رکھنے پڑتے ہیں کہ کس صفحے پہ آخری بار لکھا تھا، امید ہے کہ سمجھ میں آگیا ہوگا
ہیں لڑکی نہیں ملی، یہ کیسے ہو سکتا ہے، وہ شادی کی خواہشمند خواتین کہاں گئیں، کہیں نوید اور درویش صاحبان نے مل کر انہیں اغوا تو نہیں کروا دیا؟
زہے نصیب، میں اغوا کرسکوں، ادھر ناعمہ تیار بیٹھی ہے پرچہ کروانے کو
ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو میں ان کی اینٹ سے اینٹ اور پتھر سے پتھر بجا دوں گی۔ :mad:
ڈھول کیوں نہیں بجا دیتی، شمشاد بھائی بھنگڑا ڈال دیں گے :)
 

mfdarvesh

محفلین
وہ ساری کی ساری تو آپ کی راہ میں آنکھیں بچھائے بیٹھی ہیں ناں، حالانکہ آخری والی تو اتنی اچھی اور سمارٹ ہے کہ کوئی بھی اسے پسند کر سکتا ہے۔

خیر آپ کہتے ہیں تو مزید تلاش کرتا ہوں۔

آنکھوں کو چھوڑیں مجھے تو لگتا ہے "بیلن" اٹھائے بیٹھی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تمہارا کام ہے، ہمارا کام لڑکیاں ڈھونڈنا نہیں ہے۔
تمہاری نظر میں اگر کوئی ہے تو اس کی فوٹو شادی دفتر میں لگا دو۔
 

میم نون

محفلین
شکریہ، مگر یہ وہ کچھ دکھا رہا جن دھاگوں میں نے آپ نے کچھ نہ کچھ پوسٹ کیا ہے، میرا سوال یہ تھا کہ میں اپنے "پوسٹ کیے ہوئے" موادتک پہنچ جاؤں اب مجھے سارے صفحے یاد رکھنے پڑتے ہیں کہ کس صفحے پہ آخری بار لکھا تھا، امید ہے کہ سمجھ میں آگیا ہوگا

درویش بھائی محفل میں اپنے پیغامات تلاش کرنے کے جو طریقے ہیں وہ کچھ اسطرح سے ہیں:
1) اپنے شروع کردہ موضوعات: اپنے پروفائل میں جائیں اور دائیں طرف "تمام شروع کردہ موضوعات دیکیئے" پر کلک کریں
2) اپنے تمام پیغامات: پروفائل میں تمام شروع کردہ موضوعات سے پہلے والا آپشن "تمام پیغامات دیکھیئے" پر کلک کریں یا پھر جیسے شمشاد بھائی نے بتایا ہے۔
3) ہر صفحے پر سب سے اوپر بائیں جانب ترتیبات یا کنٹرول پینل پر کلک کریں، یہاں پر آپکو وہ تمام دھاگے نظر آ جائیں گے جنمیں آپنے کچھ لکھا ہے اور آپکے آخری مرتبہ محفل پر آنے کے بعد سے نئے پیغامات موجود ہیں، یہاں پر صرف وہ دھاگے نظر آئیں گے جنمیں نئے پیغامات موجود ہوں گے۔

والسلام
 

mfdarvesh

محفلین
نوید بھائی، سب سمجھ گیا، مگر شائد میں سمجھا نہیں سک رہا
مثلا اس دھاگے میں 19 ورق ہو گئے ہیں اور میں نے آخری بار ورق 10 پر کچھ لکھا تھا، اب مجھے یاد نہیں رہا کہ اس دھاگے میں کس ورق پر آخری بار میں نے لکھا تھا میں اس "آخری" اپنے لکھے ہوئے مواد تک پہنچنا چاہ رہا ہوں، موجودہ صورت میں مجھے سارے ورق کنگھالنا پڑ رہے ہیں
 

میم نون

محفلین
ایسا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ آپکے آخری مرتبہ لاگ ان ہونے کے بعد سے جو پیغامات آئے ہیں انمیں سب سے پہلے پیغام پر جا سکتے ہیں، اسکے لیئے اس آئکن پر کلک کرنا ہوگا
lastpost.jpg
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
میں بھی یہ سوچ کر آگیا کہ! مجھے بھی بتانا چاہیے کہ میں بھی محفل میں آیا ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top