کون ہے جو محفل میں آیا--------45

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
جیہ بہنا کیا حال ہے موسم کیسا ہے علاقہ کا
السلام علیکم۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ۔ ٹھیک ٹھاک ہوں۔ موسم دو دن پہلے گرم تھا 40 ڈگری کا درجۂ حرارت پہنچ گیا تھا۔ کل سے بارش ہو رہی ہے۔ موسم نہایت مزید بلکہ خنک ہے۔ صبح سویرے جب وضو کر رہی تھی۔ تو خوف خدا سے نہیں، ٹھنڈے پانی کی وجہ سے منہ سے بے اختیار کلمۂ شہادت کے الفاظ نکل گئے :)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ میری بھتیجی ہے، وہ فیل نہیں ہو سکتی۔

مجھے لگتا ہے تمہیں اپنا پڑھائی کا زمانہ یاد آ گیا ہو گا۔
 

مدرس

محفلین
السلام علیکم۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ۔ ٹھیک ٹھاک ہوں۔ موسم دو دن پہلے گرم تھا 40 ڈگری کا درجۂ حرارت پہنچ گیا تھا۔ کل سے بارش ہو رہی ہے۔ موسم نہایت مزید بلکہ خنک ہے۔ صبح سویرے جب وضو کر رہی تھی۔ تو خوف خدا سے نہیں، ٹھنڈے پانی کی وجہ سے منہ سے بے اختیار کلمۂ شہادت کے الفاظ نکل گئے :)
وعلیکم السلام
اللہ پاک آپ کو نمازاور دین کے تمام کاموں میں استقامت عطافرمائے
بہت شکریہ معلومات شئر کرنے کا
اس گناہ گار کو بھی اپنی مقبول دعاوں میں یاد رکھئے گا
کہ احباب کی محبت کے علاوہ پاس پلے کچھ بھی نہیں
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلاب آیا ہوا ہے، اس پر رپورٹس بنانی تھیں، اس لئے محفل گردی کا وقت نہیں ملا
 

تیشہ

محفلین
سلام ، میں ہوں ناں جائزہ لے رہی ہوں ناشتہ کرنے کے ساتھ ساتھ ۔۔
نیویارک سے ہوتے ہوئے میری لینڈ بالٹی مور میں کل تک ہوں ،ابھی واشنگٹن کو نکل رہے ہیں ،


یہ ہے آج کی رپورٹ ۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
السلام علیکمممممممممممم کیسے ہیں سب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے پہلے کہ بھائی لوگ میری لمبی غیر حاضری پر چھتر اتاریں میری چھترول کے لیے میں یہاں سے بھاگ لیتی ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top