کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے بیٹا۔ اب بس سونے جا رہا ہوں۔ ایک جگہ گئے تھے تو رات دس بجے واپسی ہوئ اور اب عشاء کے بعد انٹر نیٹ پر بیٹھا ہوں۔ بارہ بجنے والے ہیں۔
اب تم ہی کسی اور کو بلا لو، اب تم بلاؤ یا شمشاد، میں یہاں نہیں آنے والا!!
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام منجانب حاضرین محفل۔

مجھے ایک بات یاد آ گئی۔

ایک پروفیسر تھے۔ نام تھا ان کا عبد الغفور۔ رات میں ان کا گزر راستے کو مختصر کرنے کی بنا پر ایک قبرستان سے ہوا کرتا تھا۔ تو جب وہ وہاں سے گزرتے تو اونچی آواز میں کہتے “ السلام علیکم یا اہل القبور“

کچھ لڑکوں کو ان کی اس بات کا علم ہو گیا۔ تو ایک رات وہ چھپ کر اندھیرے میں بیٹھ رہے۔ جب پروفیسر صاحب کا وہاں سے گزر ہوا تو حسبِ عادت انہوں نے زور سے “ السلام علیکم یا اہل القبور“ کہا۔ تو چھپے ہوئے لڑکوں میں سے ایک نے زور سے “ و علیکم السلام پروفیسر غفور “ کہہ دیا۔ اب جو پروفیسر صاحب ڈرے اور انہوں نے دوڑ لگائی تو گھر پہنچ کر دم لیا۔ اس کے بعد وہ کافی عرصہ لمبے راستے سے گھر جاتے رہے۔
 

پاکستانی

محفلین
forward%20roll2.gif

دلچسپ
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
باجو اُدھر بھی کچن :lol:

اسی لیئے تو آپ سے کہا تھا کہ ایک وقت کا کھانا ساتھ میں باندھ دیتے، کم از کم آج تو باورچی خانے کا منہ نہ دیکھنا پڑتا۔



جناب گھر میں جو دو جی چھوڑ گئی تھی انکا تو میں دو ، تین سالن بنا کر آٹا گوند کر دے گئی تھی چاول بنا کر ۔
ہاں البتہ گھر آکر اب مجھے فریش کھانا تو بنانا ہی تھا نا تو ابھی بنایا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے تو میں نے کہا تھا کہ آتے ہوئے قیصرانی سے ایک ٹفن کیرئیر تو لے ہی آتیں۔ خیر اب تو جو ہوا سو ہوا۔

اور اب یہ وقت تو اعجاز بھائی اور شگفتہ صاحبہ کے آنے کا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
بابا جانی موجود ہیں۔

السلام علیکم بابا جانی

حیدر آباد کے حالات کیسے ہیں اب؟
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ بھائ شمشاد۔ مگر آپ صبح صبح کیا کر رہے ہیں ۔ دفتر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔
 
حسب معمول آپ کے مزاج اچھے ہوتے ہیں؟؟؟
مجھے تو یاد پڑتا ہے کچھ کچھ دن پہلے تو مزاج کافی “برہم“ چل رہے تھے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت دیر ہو گئی ہے پہلے ہی۔ اب بھاگم بھاگ پہنچنا پڑے گا،

ایک گھنٹے کی تاخیر تو ہو ہی چکی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
راہبر نے کہا:
حسب معمول آپ کے مزاج اچھے ہوتے ہیں؟؟؟
مجھے تو یاد پڑتا ہے کچھ کچھ دن پہلے تو مزاج کافی “برہم“ چل رہے تھے۔۔۔۔۔

یاللہ اب راہبروں کو میں منطق کیسے پڑھاؤں؟

بھئ میری برہمئ مزاج شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔ اور منطق کا اصول ہے“ الشاذُ کالمعدوم“
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top