کون ہے جو محفل میں آیا 38ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
شکریہ سارہ۔ الحمد للہ ٹھیک ہوں۔ اپنی سالگرہ تو میں نہیں مناتی البتہ پاستان کی سالگرہ یوں منائی کہ پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ 13 اگست کی شب ان سے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا دلا دیں ۔ بازار سے آ‌کرکہا کہ بازار میں سارے جھنڈے بک چکے ہیں۔ مایوسی ہوئی۔ 14 اگست کی صبح گودام میں چیک کیا تو ایک جھنڈا مل ہی گیا۔ خیر اس وقت کوئی تھا ہی نہیں تو خؤد واٹرٹینک پر چھڑ‌کر جھنڈا لگایا۔
مزے کی بات یہ ہوئی کہ جب میں جھنڈا لگا رہی تھی تو اوپر سے ایک ہیلی کاپٹر نیچی پرواز کرتے ہوئے ہمارے گھر کے اوپر گزرا۔ شاید انہوں نے مجھے جھنڈا لگاتے ہوئے دیکھ لیا تھا تو تقریبا ایک منٹ ہیلی کاپٹر ہوا ساکت رہا مجھے دیکھنے۔
 

سارہ خان

محفلین
ہیلی کاپٹر آپ کی وطن سے محبت دیکھنے کے لئے رک گیا ہوگا نہ ۔۔:)۔۔ میں بھی جھنڈا لگاتی ہوں اپنی بالکونی میں ۔۔ پھر کچھ دن لگا رہتا ہے اس کے بعد سنبھال کر رکھ دیتی ہوں اگلے سال پھر سے لہرانے کے لئے ۔۔
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔

تم چکراتے رہو محفل میں اب ۔۔

میرے تو جانے کا وقت ہوا ۔۔بعد میں آتی ہوں ۔۔
 

زین

لائبریرین
خوشی کو خوش آمدید، لیکن اتنی تاخیر سے کیوں آئیں؟

آج نہ تو زین کی آمد ہوئی نہ ہی فہیم کی۔

السلام علیکم شمشاد بھائی
میں‌تو کل پورا دن مصروف تھا پھر جب فارغ ہوا تو جشن اور لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے گیا بڑا مزہ آیا ۔ صوبے میں درجن سے زائد چھوٹے بڑے دھماکے اور فورسز پر حملے کے واقعات ہوئے اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور جشن منایا رات تین دو بجے تک سڑکوں پر لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top