کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اس لیے کہ آج یہ جب خالہ کے گھر گیا تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔ اس کو بہت مایوسی ہوئی۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاۃ

امید ہے کہ تمام احباب بخیر و عافیت ہونگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

کیا بات ہے، آج اتنی تاخیر سے کیوں حاضری دی؟ اور آج زین بھی غائب ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
آج کل ہم اپنے آفس کے کاموں میں کچھ اس طرح مشغول ہیں کہ بس صبح سے جو نکلتے ہیں تو کبھی 12 بجے تو کبھی 1 بجے واپسی ہوتی ہے۔
آج بھی کچھ دیر قبل ہی آمد ہوئی ہے۔

زین کا کیا کہا جائے کیا پتہ خالہ کے گھر کا چکر ہی مارنے گیا ہو:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کاروبار زوروں پر ہے۔ اچھی بات ہے۔

زینب سے بات ہوئی کہ نہیں؟
 

فہیم

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کاروبار زوروں پر ہے۔ اچھی بات ہے۔

زینب سے بات ہوئی کہ نہیں؟

اللہ کا کرم ہے شمشاد بھائی۔


زینب کے پاکستان آنے کے بعد سے کوئی 3 بار بات ہوچکی ہے۔
جس میں تیسری بار آج ہوئی تھی۔

پوچھ رہی تھی کہ کون کون اس کے غائب ہونے پر خوشیاں منا رہا ہے:nailbiting:
 

فہیم

لائبریرین
ڈاکٹر عباس صاحب کبھی کبھار لیکن کافی اچھے ایس ایم ایس کرتے ہیں۔

ان کا ایک ایس ایم ایس آیا۔
ایسا کہ پڑھ کر ہنسی آگئی۔
ایس ایم ایس کچھ یوں تھا۔


مجھے اپنی محبوبہ سے ملنے کا بڑا شوق تھا
اس کو قریب سے دیکھنے کا بڑا شوق تھا

اک دن لکھ دیا لکھ دیا خط اس کو صبر کرکے
دل میں ارمانوں کی قبر کرکے

بھولی بھالی سمجھ نہ پائی میرے پیار کو
دے دیا خط اپنے بھائی "یونٹ انچارچ" کو

میں نے دریا کی ایک بڑی موج دیکھی
جب اپنے پیچھے ایم کیو ایم کی فوج دیکھی

ان کے مارنے سے جسم سے ساز نکل رہے تھے
منہ سے اگلے پچھلے تمام راز نکل رہے تھے

لوگوں نے پوچھا کس پہ عذاب آیا ہے
دل نے کہا کہ خط کا جواب آیا ہے​
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی اپنا نام نہ بتانا۔ ابھی ادھر ہی ہے۔ اسے واپس آ لینے دو۔

ایسا نہ ہو کسی دن وہاں کوئٹہ آن دھمکے اور لینے کے دینے پڑ جائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top