کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
یہ بھی ٹھیک کہا۔ میں ناسمجھ ان باتوں کو کیا جانوں؟ کل ہی ڈاکٹر صاحب سے کہا ۔ کہ آنکھ لگ جائے تو سنائے نہیں دیتا۔ اس نے کہا کہ ماہر نفسیات سے مل لو۔ بھلا نہ سنائے دینے سے نفسیات کا کیا تعلق؟
 
ابوشامل

محفلین
ادی جیہ! بے حسی کا کیا عالم بتاؤں کہ ایک جانب جہاں ملک کا شمالی اور شمال مغربی علاقہ جہنم زار بنا ہوا ہے، وہیں اسی ملک کے دیگر علاقوں میں لوگ دنیا کے پیچھے ایسے دوڑتے ہیں جیسے راوی ہر جگہ چَین ہی چَین لکھ رہا ہے۔ حتٰی کہ کوئی حالات کی سنگینی تک سے آگاہ نہیں، بس جو کچھ اعمال ظاہر کر رہے ہیں وہ یہی ہے "بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست"۔
بے حسی کے اس عالم میں دم گھٹتا جا رہا ہے، اور آپ کی خیریت کے بارے میں جان کر تو اس گھٹن میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اللہ آپ پر اور ہم سب پر رحم کرے۔ اپنی خیریت سے آگاہ کرتی رہا کیجیے، آپ کی چند روزہ غیر حاضری مجھ سمیت کئی ساتھیوں کو مبتلائے تشویش کر دیتی ہے، اہلیہ اور والدہ نے آپ کے لیے دعائیں بھیجی ہیں۔
 
بالکل درست کہا آپ نے۔ بے حسی اب ہمارا ملی شیوہ بن کر رہ گیا ہے۔
دعاؤں کے لئے شکریہ ۔ بھابی اور والدہ صاحبہ کا بھی میری طرف سے بعد از سلام شکریہ ادا کرنا۔
 
زین

لائبریرین
"کون ہے جو محفل میں آیا- (24)" دھاگے کا عنوان پڑھا تو تشریف لایا۔ ایک بات کہنا چاھتا تھا کہ دھاگے کے شروع میں یہ نہیں کہا گیا کہ یہ دھاگہ کس مقصد کے لیے بنا ہے ؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ اس دھاگے کی چوبیسویں قسط چل رہی ہے اور اس محفل کا سب سے پرانا دھاگہ ہے۔ اصل میں یہ کھیل کچھ ایسے تھا کہ لکھنے والے رکن کو گمان کرنا ہے کہ اس کے بعد اس دھاگے پر کون آئے گا، لیکن اب تو یہ حاضری کا دھاگہ بن کر رہ گیا ہے۔

اردو محفل کی ایک رکن زونی کو آنا چاہیے اب تو۔
 
الف عین

لائبریرین
جی نہیں۔ مابدولت کلک رنجہ فرماتے ہیں۔۔۔ کوئی ہے!!! یا نقار خانے میں مابدولت یوں ہی تالیاں بجاتے رہیں گے۔
 
زین

لائبریرین
یہ اس دھاگے کی چوبیسویں قسط چل رہی ہے اور اس محفل کا سب سے پرانا دھاگہ ہے۔ اصل میں یہ کھیل کچھ ایسے تھا کہ لکھنے والے رکن کو گمان کرنا ہے کہ اس کے بعد اس دھاگے پر کون آئے گا، لیکن اب تو یہ حاضری کا دھاگہ بن کر رہ گیا ہے۔
اردو محفل کی ایک رکن زونی کو آنا چاہیے اب تو۔
اچھا ، میں تو نیا نیا ہو اس لیے فی الحال کوئی گمان بھی نہیں کرسکتا ۔
خیر دھیرے دھیرے ہوجائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
زہے نصیب آج تو ظفری بھائی بھی آئے تھے لیکن وائے افسوس کہ ملاقات نہ ہو سکی۔ اور اعجاز بھائی بھی آف لائن ہو گئے۔

اب زین ہی آئیں تو آئیں۔
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم

جی نہیں میں آئی ہوں

وعلیکم السلام ظفری آپ کیسے ہیں کہ اب تو غائب ہی ہو گئے ہیں ؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
جی میں ہی ہوں۔

شکر ہے تعبیر نے بھی اس دھاگے کا راستہ دیکھا۔

ظفری تو شب خون مار کر چلے گئے۔ اب نجانے کب ملاقات ہو گی۔

جی زین اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
 
زین

لائبریرین
جی میں ہی ہوں۔

شکر ہے تعبیر نے بھی اس دھاگے کا راستہ دیکھا۔

ظفری تو شب خون مار کر چلے گئے۔ اب نجانے کب ملاقات ہو گی۔

جی زین اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
جناب اور کیا بتائیں ؟؟ اپنے بارے میں‌
آپ پوچھے تو ہم بتائیں گے ۔
 
فہیم

لائبریرین
آپ شاید زین الدین زیڈ ایف ہیں
ایک بار نیٹ پر گھومتے ہوئے کسی فورم پر یہ نام دیکھا تھا!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top