کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں جی ہم بھی آ وراد ہوئے۔ محفل کی طبیعت الحمد للہ اس وقت بحال لگ رہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے نظرِ بد سے بچائے۔
 

حسن علوی

محفلین
لیجیئے شمشاد بھائی آپ محفل کی بلائیں لیں، ہم ابھی آتے ہیں ذرا نیچے امرود بِکتے ہیں آٹھ روپے کلو۔ لے کر آیا
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو آٹھ روپے کلو ہیں تو چار پانچ کلو میرے لیے بھی لے آنا۔ اتنے سستے تو باغ والے بھی نہیں دیتے ہوں گے۔
 

حسن علوی

محفلین
نیچے گیا تو پتہ چلا کہ سب بِک گئے، ٹوکری خالی تھی پھیری والے کی، مجبوراً خالی ہاتھ ہی واپس آنا پڑا:(
 

شمشاد

لائبریرین
خالی ہاتھ واپس آنے میں اتنی دیر تو نہیں لگنی چاہیے تھی، ضرور کہیں اور سیر سپاٹا کر کے آئے ہو۔ سچ سچ بتاؤ کہاں گئے تھے؟
 

حسن علوی

محفلین
وہ کیا ھے کہ بندہ بشر ہوں کہیں بھٹک وٹک جاتا ہوں:)

آج کافی دن ہوئے سارا کو محفل میں پائے ہوئے پتہ نہیں کہاں رہ گئیں ہیں محترمہ:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top