کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہم تو چائے کے شوقین ہیں۔ ذرا ڈرائیور ٹائپ کی چائے ہو یعنی کہ دودھ چینی روک کے اور پتی ٹھوک کے۔
 

ثوبیہ ناز

محفلین
آپی میں حاضر ہوں چاہے خیالی طور پہ ہی سہی سچ میں آپ کو کولڈ کافی پلا دیتی ہوں
شمشاد بھائی یہ ڈرایور والی چائے کیسی ہوتی ہے بھلا دودھ اور چینی کے بغیر چائے تھوڑی بنتی ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ڈرائیور ٹائپ چائے ذرا کڑک قسم کی ہوتی ہے۔ اور میں نے یہ تو نہیں لکھا کہ دودھ چینی ڈالنی ہی نہیں، ڈالیں لیکن بہت تھوڑی مقدار میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی

کہیے کیسے مزاج ہیں؟ بھائی جی آپ کی کمی محسوس ہوتی ہے، غیر حاضری کے اتنے لمبے لمبے غوطے مت مارا کریں۔
 

ظفری

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی

کہیے کیسے مزاج ہیں؟ بھائی جی آپ کی کمی محسوس ہوتی ہے، غیر حاضری کے اتنے لمبے لمبے غوطے مت مارا کریں۔

شمشاد بھائی ! میں‌ ان غوطوں کے لیئے بیحد معذرت خواہ ہوں ۔ مگر کام کی نوعیت ایسی ہے کہ لیپ ٹاپ اور سارا دن نیٹ پر ہونے کے باوجود یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا ۔ انشاء اللہ جیسے ہی فراغت دوبارہ میسر ہوئی میں باقاعدگی سے آنا شروع کر دوں گا ۔
ویسے آپ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے محفل پر آکر ایک آدھ سلام ضرور لکھ مارتا ہوں ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی آتے بھی ہیں تو بغیر کوئی حرکت کئے پتا نہیں کب واپس بھی چلے جاتے ہیں۔ :)


جب سے مسجد سے جوتے چوری ہوئے ہیں ۔ بس پھر اس کے بعد اسی طرح دبے قدموں چلنے کی عادت پڑگئی ہے ۔ ;)
کہ کسی کو پتا ہی نہیں چلتا کہ کب آیا اور کب گیا ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا وہاں بھی جوتے چوری ہونے کا رواج ہے یا یہ واردات کراچی میں وقوع پذیر ہوئی تھی اور تب سے ہی یہ عادت اپنائی ہوئی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
تو کیا وہاں بھی جوتے چوری ہونے کا رواج ہے یا یہ واردات کراچی میں وقوع پذیر ہوئی تھی اور تب سے ہی یہ عادت اپنائی ہوئی ہے۔

یہ واردات تو واقعی بہت پرانی ہے ۔ مگر احتیاطی تدبیر ، مستقل بنیادوں پر اپنا لی ہے ۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
سعود۔ کال کروں یا یہاں ہی اطلاع دے دوں؟
دو بجے نکل رہا ہوں۔ سوا چھی بجے فلائٹ پہنچتی ہے Ic0941۔
میں لائٹ گرے شرٹ اور گرے پینٹ میں ہوں۔ تصویریں دیکھ چکے ہو تو امید ہے پہچان ہی لو گے۔ ویسے آج کل تصویروں کی بہ نسبت داڑھی کچھ مختصر ہے۔
 
بہتر چاچو میں انشاء اللہ وہاں موجود ہوں گا اور پہچان لونگا۔

بس یہ بتا دیجئے کہ آپ کے پاس سیل فون تو ہوگا ناں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top