کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پر امید

محفلین
وعلیکم سلام حسن ، یعنی کہ آپ نے مجھ نایاب نسل کا کوئی پرندہ سمجھ رکھا ہے۔:) مزاج تو ٹھیک ہیں جناب ۔ اپنی کہیں
 

حسن علوی

محفلین
بھئی نایاب نہ سہی کمیاب تو ہم بھی ہیں۔۔۔۔؟
جی مغل صاحب اسی لیئے میں نے 'بھی' کا لفظ استعمال کیا تھا اپنی پہلے پوسٹ میں:)

وعلیکم سلام حسن ، یعنی کہ آپ نے مجھ نایاب نسل کا کوئی پرندہ سمجھ رکھا ہے۔:) مزاج تو ٹھیک ہیں جناب ۔ اپنی کہیں

کہنا یہ درکار تھا کہ آپ محفل کو بہت کم وقت دیتے ہیں ذرا اپنی آمد و رفت بڑھایئے جناب، یہ ایک اچھا اور بے ضرر فورم ھے۔
 

پر امید

محفلین
بھئی دفتری اوقات میں جب بھی موقع ملتا ہے محفل میں جھانک لیتا ہوں ، کہنے کو کچھ ہوتا نہیں آپ لوگوں کو پڑھ کر خوش ہو لیتا ہوں
 

حسن علوی

محفلین
بھئی اگر کہنے کو کچھ نہیں تو بقول شمشاد بھائی کے اپنے کمرے کا حدود اربعہ اور ہمسایوں کی تفصیلات ہی فراہم کر دیا کیجیئے:)
 

حسن علوی

محفلین
وعلیکم السلام آپی

میں ٹھیک ہوں اور شمشاد بھائی بھی خیریت سے ہیں بس ابھی آتے ہی ہونگے۔ آپ نے بڑے دنوں بعد آج اس دھاگے کا رُخ کیا:rolleyes::)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم سب حاضرین اور ناظرین کو۔

آج نیٹ گڑبڑ کر رہا تھا اس لیے دیر ہوئی۔ اور اب تو ویسے بھی کھانےکا وقفہ ختم ہوا چاہتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top