کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
یہی مجھے تعجب ہواتھا فاتح کہ تم سے یہ غلطی متوقع نہیں۔
بہت شکریہ جناب! آپ کا جملہ پڑھ کر خود کو معتبر محسوس کر رہا ہوں۔:) اور اوپر والے اس ربط میں بھی وہی مسئلہ تھا یعنی دو بار http:// لکھ ڈالا تھا۔ اب یہ بھی چلنا چاہیے۔

اور ظفری کے شعر کی اصلاح یوں تو درست ہے لیکن جو وہ کہنا چاہ رہے ہیں، وہ مطلب فوت ہو جاتاہے، اسلئے میں نے اس شعر کو چھوڑ ہی دیاتھا۔
یعنی آپ نے وزن اور مطلب میں سے ایک کی زندگی بچانے کے انتخاب میں مطلب کو فوقیت دی جب کہ میں اول الذکر کو بچا پایا;)
 
ظفری

لائبریرین
و علیکم السلام!
الحمد اللہ جناب کرم ہے مالک کا۔ آپ سنائیں کیا حال ہے؟ اور اسی مناسبت سے آپ بھی کوئی تازہ کلام عطا کیجیے۔
اور دو نامی گرامی قلمکاروں قبلہ اعجاز صاحب اور مکرم ظفری صاحب کے درمیان ایک بے نام سا خاکسار تو پہلے ہی موجود ہے۔

بلکل راہبر جی ۔۔۔ کوئی تازہ کلام ہوجائے ۔ اور فاتح صاحب نے دونامی قلمکاروں میں محترم اعجاز صاحب کے ساتھ ٹائپو غلطی سے اپنی جگہ مجھے کھڑا کر دیا ۔ حالانکہ خاکسار کا صحیح لقب مجھ پر ہی سج رہا تھا ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
یقین مانیئے فاتح صاحب ۔۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے نہ‌ صرف غزل پڑھی بلکہ اس پہ اپنی رائے اور اصلاح بھی دی ۔۔۔ لگتا ہے جو سلسلہ شاعری کا کچھ ماہ سے رکا ہوا تھا دوبارہ چل پڑے گا ۔ ;)

اور استادِ محترم نے تو ہمیشہ سے ہی میری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اللہ آپ سب لوگوں کا خوش رکھے ۔ آمین ۔ :)

جناب رائے کی حد تک تو درست ہے مگر یہ اصلاح کا لفظ میری ذات کے لیے کچھ ثقیل ہو گیا ہے۔
ایک مشورہ جو مجھے میرے لڑکپن میں جناب عبید اللہ علیم نے دیا تھا یہاں دہراؤں گا کہ یہی کنجی ہے اچھا شعر لکھنے کی:
"لکھتے رہو، مسلسل لکھتے رہو اور خود اپنےلکھے پر ذات سے باہر نکل کر تنقید کرو"
 
اوہ۔۔۔۔۔! مجھے ایک ای۔میل لکھنے میں تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔۔۔۔ ;)
میں آپ لوگوں کی موجودگی میں اپنا کلام کیا پیش کروں؟ ویسے ابھی کوئی تازہ غزل ہے بھی نہیں! ایک لکھی تھی جو کہ اصلاحِ سخن والے زمرے میں رکھ دی ہے۔۔۔۔!
 
بہت ہی خوب کہا ہے جناب عبیداللہ علیم نے ۔۔۔۔ مشق واقعی ایک کنجی ہے ۔
عرصہ دراز پہلے مجھے بھی صہبا اختر نے ایک بات کہی تھی کہ کبھی بھی مشق کیئے ہوئے اشعار محفوظ نہ کرنا ۔شاید اس لیئے آج تک اپنا لکھا کچھ جمع نہیں کر پایا ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
بلکل راہبر جی ۔۔۔ کوئی تازہ کلام ہوجائے ۔ اور فاتح صاحب نے دونامی قلمکاروں میں محترم اعجاز صاحب کے ساتھ ٹائپو غلطی سے اپنی جگہ مجھے کھڑا کر دیا ۔ حالانکہ خاکسار کا صحیح لقب مجھ پر ہی سج رہا تھا ۔ ;)

جناب وہ ٹائپو نہیں تھی بلکہ کلی طور پر ہوش و حواس کے ساتھ کیا جانے والے تجزیہ تھا۔
قلمکاری صرف شعر تک ہی تو محدود نہیں ہے نثر بھی اس کے حیطۂ عمل میں آتی ہے اور آپ کی قلمکاریاں اسی محفل کے مختلف دھاگوں پر ہر صاحب بصارت و بصیرت دیکھ سکتا ہے۔:)
 
فاتح

لائبریرین
اوہ۔۔۔۔۔! مجھے ایک ای۔میل لکھنے میں تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔۔۔۔ ;)
میں آپ لوگوں کی موجودگی میں اپنا کلام کیا پیش کروں؟ ویسے ابھی کوئی تازہ غزل ہے بھی نہیں! ایک لکھی تھی جو کہ اصلاحِ سخن والے زمرے میں رکھ دی ہے۔۔۔۔!

کیوں بھائی ہماری موجودگی میں آپ شعر کیوں نہیں عطا فرمانا چاہتے؟ ہم گئے گزرے ضرور ہیں مگر آپ کے اشعار پر داد تو دے ہی سکتے ہیں۔:grin:
 
ظفری

لائبریرین
جناب وہ ٹائپو نہیں تھی بلکہ کلی طور پر ہوش و حواس کے ساتھ کیا جانے والے تجزیہ تھا۔
قلمکاری صرف شعر تک ہی تو محدود نہیں ہے نثر بھی اس کے حیطۂ عمل میں آتی ہے اور آپ کی قلمکاریاں اسی محفل کے مختلف دھاگوں پر ہر صاحب بصارت و بصیرت دیکھ سکتا ہے۔:)

اگر ایسی بات ہے تو جلد ہی میں اپنا بلاگ جس کا نام میں نے " محاسبہ " رکھا ہے ۔ اس کو ترتیب دیتا ہوں کہ محب سخت ناراض ہے کہ میں بلاگ کیوں‌ نہیں لکھتا ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
بہت ہی خوب کہا ہے جناب عبیداللہ علیم نے ۔۔۔۔ مشق واقعی ایک کنجی ہے ۔
عرصہ دراز پہلے مجھے بھی صہبا اختر نے ایک بات کہی تھی کہ کبھی بھی مشق کیئے ہوئے اشعار محفوظ نہ کرنا ۔شاید اس لیئے آج تک اپنا لکھا کچھ جمع نہیں کر پایا ۔ ;)

کافی ہو گئی مشق اب جمع کرنا شروع کر دیجیے جناب ورنہ غالب کی طرح قارئین کو آپ کے متعلق بھی کہنا پڑے گا کہ آنجناب کے کلام کا بہت بڑا حصہ ضایع ہو گیا۔;)
 
کیوں بھائی ہماری موجودگی میں آپ شعر کیوں نہیں عطا فرمانا چاہتے؟ ہم گئے گزرے ضرور ہیں مگر آپ کے اشعار پر داد تو دے ہی سکتے ہیں۔:grin:

آپ لوگ داد دیں گے، اسی لیے تو یہاں پیش نہیں کرنی۔۔۔۔۔۔ مجھے داد نہیں، اصلاح چاہئے :grin:
(یہ ایک روایتی اور غیر روایتی شاعر کا فرق ہے۔۔۔۔۔;) )
 
فاتح

لائبریرین
اگر ایسی بات ہے تو جلد ہی میں اپنا بلاگ جس کا نام میں نے " محاسبہ " رکھا ہے ۔ اس کو ترتیب دیتا ہوں کہ محب سخت ناراض ہے کہ میں بلاگ کیوں‌ نہیں لکھتا ۔ ;)

ضرور ترتیب دیجیے جناب! محب صاحب کی ناراضگی کے پیش نظر نہیں بلکہ اس لیے کہ لوگ پڑھنا چاہتے ہیں آپ کی تحریرات۔
محب صاحب تو اس معاملے میں مجھ سے نا اہل سے بھی ناراض ہیں کہ میں نے بھی اپنے بلاگ پر اب تک کچھ نہیں لکھا۔:(
 
فاتح

لائبریرین
آپ لوگ داد دیں گے، اسی لیے تو یہاں پیش نہیں کرنی۔۔۔۔۔۔ مجھے داد نہیں، اصلاح چاہئے :grin:
(یہ ایک روایتی اور غیر روایتی شاعر کا فرق ہے۔۔۔۔۔;) )

اعجاز صاحب تو گئے اور ہم سے اصلاح لے کر آپ اپنی خوبصورت شاعری تباہ کروائیں گے۔ :grin:
غیر روایتی شاعر سے مراد کہیں بائیں بازو کے حامی شاعر تو نہیں;) ویسے بھی محفل پر ہم کراچی والے بہت بدنام ہیں۔:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے واہ واہ سبحان اللہ، یہاں تو پوری محفل مشاعرہ سجی ہوئی ہے۔ فاتح، ظفری، اعجاز صاحب، عمار۔ گویا میرے جانے کی دیر تھی۔

میں چمن "سے" کیا گیا گویا دبستاں کھل گیا ;)

توبہ ہے! آج کل تو سب ہی ہم کراچی والوں پر چورن چٹنی والے کے حامی ہونے کا الزام دھرتے ہیں۔۔۔۔۔ :( کیا کریں؟؟؟
آپ غزل تو ملاحظہ کریں ذرا، اصلاحِ سخن والے زمرے میں :)
 
ارے واہ ۔۔۔ وارث بھائی بھی تشریف لے آئے ۔۔۔۔ کہاں‌ رہ گئے تھے آپ ۔۔۔ آج تو واقعی دبستان کھل گیا ہے ۔
 
فاتح

لائبریرین
ارے واہ واہ سبحان اللہ، یہاں تو پوری محفل مشاعرہ سجی ہوئی ہے۔ فاتح، ظفری، اعجاز صاحب، عمار۔ گویا میرے جانے کی دیر تھی۔

میں چمن "سے" کیا گیا گویا دبستاں کھل گیا ;)

وارث صاحب آپ تمام مراسلات دیکھیے گا کہ آپ ہی تو سجا کر گئے تھے یہ محفل لیکن پھر بھی:
آئیے! آپ کا انتظار تھا​
لیکن تازہ کلام کے ساتھ:)
 
فاتح

لائبریرین
توبہ ہے! آج کل تو سب ہی ہم کراچی والوں پر چورن چٹنی والے کے حامی ہونے کا الزام دھرتے ہیں۔۔۔۔۔ :( کیا کریں؟؟؟
آپ غزل تو ملاحظہ کریں ذرا، اصلاحِ سخن والے زمرے میں :)

تیرِ الزام بھی، سنگِ دشنام بھی
صبحِ ناشاد بھی، روزِ ناکام بھی
ان کا دم ساز اپنے سوا کون ہے
شہر جاناں میں اب با صفا کون ہے
;)

میں نے کوشش کی ڈھونڈنے کی مگر مجھے وہ دھاگا نہیں ملا۔ ذرا ربط تو دیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ طفری و فاتح برادران۔

میں ذرا چٹے گوروں اور کالے گوروں سے نمٹ رہا تھا، اول الذکر کسٹمر اور موخر الذکر باس ;)

خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں :(

اب بریک لے کر، بریک لینے آگیا ہوں ;)

اور فاتح بھائی، ٘میں آپ شعراء کی کٹیگری میں سے نہیں ہوں جو تازہ کلام سناؤں، ہاں کھری کھری سنا سکتا ہوں لیکن صرف اپنی بیگم کو :grin: اب یہ نہ پوچھیے گا کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ آپ جانتے ہی ہونگے:grin:

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top