کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے اگرچہ خاصا سکور کیا ہے 188 بیس اوور میں، آسٹریلیا نے 14 اوور میں 129 سکور کیا ہے۔ مقابلہ خاصا سخت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور انڈیا نے ایک سخت مقابلے کے بعد آسڑیلیا کو 15 رن سے شکست دے دی۔

اب پرسوں 24 تاریخ کو کرکٹ کے روائتی حریف پاکستان اور بھارت کا فائینل میں مقابلہ ہو گا۔
 

فاتح

لائبریرین
فی الحال میں اور اب شمشاد بھائی

شمشاد بھائی! کیسے ہیں آپ؟ آج دن میں خوب گپ شپ لگی اعجاز اختر صاحب، وارث صاحب، ظفری صاحب اور عمار صاحب سے اور آپ تھے ہی نہیں۔
 

حجاب

محفلین
آ گئی میں کیسے ہیں آپ شمشاد صاحب روزے کیسے گزر رہے ہیں گرمی تو وہاں بھی بہت ہے آج کل پاکستان کی طرح۔
 

فاتح

لائبریرین
آج فاروق سرور خان صاحب کو اس طرف آنے کی دعوت دے کر دیکھتا ہوں۔ وہ کبھی نہیں آئے اس جانب:)
فاروق صاحب آپ بھی کبھی کبھار عوام کالانعام میں جلوہ افروز ہوا کریں، ہمارے لیے باعث سعادت جان کر ہی سہی:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
فی الحال میں اور اب شمشاد بھائی

شمشاد بھائی! کیسے ہیں آپ؟ آج دن میں خوب گپ شپ لگی اعجاز اختر صاحب، وارث صاحب، ظفری صاحب اور عمار صاحب سے اور آپ تھے ہی نہیں۔

جی میں نے ساری کاروائی پڑھی ہے اور اس دن بھی پڑھی تھی، خاصی محفل جمائی آپ سب نے۔ میری غیرحاضری کی وجہ غیر کی نوکری ہے بھائی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آ گئی میں کیسے ہیں آپ شمشاد صاحب روزے کیسے گزر رہے ہیں گرمی تو وہاں بھی بہت ہے آج کل پاکستان کی طرح۔

خوش آمدید حجاب، بہت دنوں کے بعد آنا ہوا آپ کا۔ لگتا ہے رمضان کی وجہ سے مصروفیت زیادہ ہو گئی ہے آپ کی۔

اور روزے - یہاں تو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ روزہ رکھا ہے کہ نہیں۔ الحمد للہ اچھے گزر رہے ہیں روزے۔

یہ لیں آج یہاں پہلا عشرہ رخصت ہوا۔ کتنی تیزی سے گزرے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
آج تو رات کے تمام راہی رخصت پر ہیں۔ ڈاکٹر عباس صاحب! آپ ہی چکر لگا لیں ادھر کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں ایک تو رخصت سے واپس آ گیا۔

اب آ جائیں آپ اور ہو سکتا ہے کہ ظفری بھائی چکر لگا لیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top