کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی قیصرانی بھائی اتنی دیر ہو گئی اور ابھی آپ کے انٹرنیٹ نہیں لگا۔ اس سے جلدی تو پاکستان میں لگ جاتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
فی الحال تو میں ہی آیا ہوں ۔ لیکن آثار بتا رہے ہیں کہ آج استانی صاحبہ (زینب) بھی ظہور فرمائیں گی۔​
 

شمشاد

لائبریرین
کون سے آثار بتا رہے ہیں کہ استانی جی آئیں گی؟ کیا وہاں چاند گرہن ہو گیا ہے یا قطبی تارے نے جگہ بدل لی ہے؟ ;)
 

ساجد

محفلین
کون سے آثار بتا رہے ہیں کہ استانی جی آئیں گی؟ کیا وہاں چاند گرہن ہو گیا ہے یا قطبی تارے نے جگہ بدل لی ہے؟ ;)
جی نہیں حضور ،
ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ دراصل آن لائن ممبرز کی صف میں استانی جی کا نام جگمگا رہا تھا۔ لیکن ابھی دیکھا تو "ندارد"۔​
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہے کہ چوری چھپے نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

لیکن آنے میں کیا ہچکچاہٹ ہے؟
 

تیشہ

محفلین
شکریہ ضبط

شمشاد بھائی، اپنا انٹرنیٹ ابھی تک نہیں چالو ہوا :( اس وجہ سے گم ہوتا ہوں

شکریہ ضبط دوبارہ سے




:( چھوٹے بھا ۔ ۔ ، میں نے کب سے تین ٹیکسٹ سینڈ کر رکھے ہیں آپکے ایس ایم ایس کے جواب میں
مگر مجھے ڈلیورڈ رپورٹ نہیں مل رہی مطلب ابھی تک آپکو باقی کے تین نہیں مل سکے :confused: یا تو
آپکے میسیجز سپیس فلُ ہوچکی ہے ۔ اسی لئیے میرے پہنچے نہیں بچارے :(
پھر میں نے بیل بھی کی تھی کہ چیک کریں ۔ ۔ اب کل مجھے فون کریں یا بیل دیجئے گا جب فارغ ہوئے تو،
 

ماوراء

محفلین
اب زینب آئے گی۔:) اتنا میں نے کبھی کسی کا نہیں کیا۔ جتنا میں نے زینب کو واپس بلانے کے لیے کر دیا۔ لیکن زینب بی بی ہیں کہ۔۔۔۔:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
جتھے گئیاں بیڑیاں اوتھے گئے ملاح

نہیں آتی تو اب کیا ہو سکتا ہے۔

کہیں کوئی ادھار تو نہیں دے دیا تھا اُسے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم۔

اس وقت میں اکیلا ہی گھوم پھر رہا ہوں محفل ہیں۔ شاید دو اور رکن ہیں اس وقت لیکن انہوں نے تو سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

اب کچھ دیر میں شاید عمار بھائی آئیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
کیسے ہیں وارث صاحب؟ اور لیجیے جناب بغیر ٹوپی والے بھی آ گئے

دیکھیے اب کسے لاتی ہے قضا میرے بعد;)
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور آپ ہمارے لیے عزرائیل کیا عزازیل بھی ثابت ہوں تو حاضر ہو جائیں گے۔;)

میں ٹھیک ہوں الحمدللہ، امید ہے آپ بھی بخیر ہونگے۔
 

فاتح

لائبریرین
حضور آپ ہمارے لیے عزرائیل کیا عزازیل بھی ثابت ہوں تو حاضر ہو جائیں گے۔;)

میں ٹھیک ہوں الحمدللہ، امید ہے آپ بھی بخیر ہونگے۔

ایک جانب عزازیل اور دوسری طرف حضور۔۔۔:rolleyes: یعنی عزازیل کو حضور مان چکے ہیں آپ؟:grin:
اور آپ کے ہی انداز میں بقولِ غالب یہ کچھ سخن گسترانہ بات آ گئی (لیکن مقطع کی بجائے مطلع میں)۔;)

رہی بات عزرائیل کی تو جناب جو خود "تہِ شمشیر" ہو وہ عزرائیل کیونکر سکتا ہے؟

الحمد اللہ کرم ہے مالک کا جناب۔ آپ سنائیں اب طبیعت کیسی ہے اور رمضان کیسا جا رہا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
واہ ۔۔ وارث بھائی اور فاتح نے اچھی محفل سجا رکھی ہے ۔ مگر لگتا ہے وارث بھائی بریک لینے گئے ہیں‌ یا پھر بریک لینے آئیں گے ۔ ;)
اور فاتح جی آپ سنائیں کیا حال ہیں ۔ کیسے گذر رہے ہیں شب وروز ۔ ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top