کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
لیجیے میں آ گیا۔

ارے وارث صاحب، آپ اس وقت کیا کر رہے ہیں یہاں؟ کہیں آپ کا بھی چاند تو نہیں روٹھ گیا;)
 

محمد وارث

لائبریرین
لیجیے میں آ گیا۔

ارے وارث صاحب، آپ اس وقت کیا کر رہے ہیں یہاں؟ کہیں آپ کا بھی چاند تو نہیں روٹھ گیا;)

بس چاند ہی ڈھونڈ رہا ہوں;)

آج افطاری کے بعد سرِ شام ہی سو گیا تھا اب بھوک سے آنکھ کھلی ہے سو چکر بھی لگ گیا۔

آپ کہیئے کیسے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا چاند کو روٹھنے کون کمبخت دیتا ھے، ویسے اچھا سوال ھے آپ اس وقت کیا کر رہے ہیں؟

بس جی عمر کی بات ہے ساری۔ آپ کی عمر میں ہم بھی روٹھنے نہیں دیتے تھے۔ اب یہ عالم ہے کہ "روٹھا روٹھا چاند" ہی بھلا لگتا ہے۔:grin:
 

فاتح

لائبریرین
بس چاند ہی ڈھونڈ رہا ہوں;)

آج افطاری کے بعد سرِ شام ہی سو گیا تھا اب بھوک سے آنکھ کھلی ہے سو چکر بھی لگ گیا۔

آپ کہیئے کیسے ہیں۔

اوہ تبھی۔ میں بھی کہوں جناب اس وقت کیسے تشریف لے آئے۔ ہم تو بس اس شاعر کی نصیحت پر عمل پیرا ہیں:
فقیہِ وقت نے دی ہے ضمانت امنِ عالم کی
مگر پھر بھی اے لوگو! احتیاطاً جاگتے رہنا​
یعنی "احتیاطاً" جاگ رہے ہیں;)

اور جناب یہ آپ نے کرم نواز صاحب کو یہ کیا لکھ دیا ہے:
اَنتَ الہادی اَنتَ الحق
لیس الہادی اِلا ھُو
اگر انہوں نے لغوی معنوں میں لے لیا تو۔۔۔ کیا محفل پر ایک منصور حلاج کم تھا؟;)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ جاگیئے احتیاطاً اس عمر میں ;) میں تو مجوراً جاگ رہا ہوں۔

کرم نواز صاحب کو اس لیئے لکھا ہے کہ دیکھیئے کیا کرم فرمائی کرتے ہیں اس پر;) اور آنے دیں ایک اور منصور حلاج، ہمارے پاس بھی الف نظامی صاحب جیسے بہت سے قاضی ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ایک احتیاط سو مجبوریوں سے بچاتی ہے;)

قاضی کی کیا ضرورت ہے منصور حلاج کو۔ وہ تو یوں بھی نکاح والی آیات کے قائل ہی نہیں:grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
چاند مبارک دیکھا، عید مبارک دیکھا - رمضان مبارک دیکھا- حتی کہ بکرا مبارک بھی دیکھا- پر سحری مبارک نہ دیکھا - تو دوستوں کو سحری مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور چلتے چلتے فاروق صاحب نظر آگئے۔

خان صاحب آپ کو بھی اب "افطاری" مبارک۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی آ ہی گیا اور اب سحری کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

تو اس وقت کون آئے گا؟ وارث یا عمار؟
 

میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم،
لیجیئے میں بھی حاضر ہوں، کل شام کی غیر حاضری کیلیئے معزرتم اصل میں کل نا جانے کیوں نیند بہت آگئی تھی :eek:

اب اللہ کا کوئی نیک بندہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top