کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
چلو! جو بھی وجہ بنی واپس آنے کی، بس اتنا بہت ہے کہ واپسی ہوگئی۔۔۔۔
اب ناراضگی کے کچھ اسباب پر روشنی ڈالنا پسند کریں گی آپ؟

ہاہاہا لیں اللہ اللہ کر کے تو پنگا ختم ہوا ہے اب اپ پھر سے کچھ شروع کرنے کو نا کہو جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

الف عین

لائبریرین
کہاں ہیں سب؟َ؟؟ شکر ہے کہ زینب تو واپس آ گئیں۔
اب۔۔۔ عمار آ سکتے ہیں۔ ایک تیر تو مار ہی دوں۔ مطلب تکا تو لگا ہی دوں۔
 

ظفری

لائبریرین
معافی چاہوں گا استادِ محترم کہ میں نے بہت کوشش کی کہ آپ کا تیر نشانے پر بیھٹے مگر عمار نہ آئے ۔ سو میں آگیا ۔

اب شاید فاتح آجائیں ۔
 

ظفری

لائبریرین
واہ آج تو سارے ہی چاند نکلے ہوئے ہیں ۔ :grin: بہت خوب
میں بھی سحری کے لیئے اٹھا ہوں ۔ کیونکہ ویک اینڈ والا مالِ غنمیت اب ختم ہوچکا ہے اس لیئے خود ہی سحری بنانی ہے ۔ ;)
 

فاتح

لائبریرین
الحمداللہ فاتح بھائی ۔۔۔ آپ اپنی سنائیں ۔

جی کرم ہے مالک کا۔ الحمد اللہ!
سحری بنا لیں آرام سے کہ آرام سے ہی بنے گی۔:grin:

وارث صاحب! کیسے مزاج ہیں؟ آج تو سوموار نہیں مگر لگتا ہے اُدھر آج بھی دھندا مندا ہی چل رہا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جی کرم ہے مالک کا۔ الحمد اللہ!
سحری بنا لیں آرام سے کہ آرام سے ہی بنے گی۔:grin:

وارث صاحب! کیسے مزاج ہیں؟ آج تو سوموار نہیں مگر لگتا ہے اُدھر آج بھی دھندا مندا ہی چل رہا ہے۔

تو میرا کون سا ذاتی دھندہ ہے فاتح صاحب ;) میں تو پانچ گھنٹے کام کر بھی چکا کہ ظالم روزوں میں بلا بھی صبح صبح لیتے ہیں:mad:۔

ویسے سارے چاند اکھٹے دیکھے تو سوچا میں کیوں پیچھے رہوں سو کچھا چلا آیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ نہ کرئے وارث بھائی کہ ان کی نیند کوئی چرا کر لے جائے۔

یہ لیں جی میں تو جاتا ہوں دفتر، کہ پہلے ہی دیر ہو چکی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
تو بھائی اپنی راتوں میں لگائیے نہ کوئی چاند ;) کہ آپ کو بھی علم ہو کہ اماوس کی راتیں کیا ہوتی ہیں۔

وارث بھائی میں نے کوئی ایک بار کوشش کی ہے ۔۔۔ ! :grin: ۔۔۔ جب بھی کوشش کی کوئی گرہن شدہ چاند ہی اماوس راتوں میں آیا ۔ ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
"رات" کسے کہتے ہیں آپ؟;) بعد میں آپ بھی یہی کہتے سنائی دیں گے کہ ہم تو سنتے تھے کہ نیند۔۔۔:grin:

وہی رات ہے جس میں نیند پوری ہو جائے اور سنا ہے آپ اپنی نیند ہمارے "دن" میں پوری کرتے ہیں۔ ;)

یہ ظفری بھ؂ائی بھی تو تھے یہیں کہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
وہی رات ہے جس میں نیند پوری ہو جائے اور سنا ہے آپ اپنی نیند ہمارے "دن" میں پوری کرتے ہیں۔ ;)

یہ ظفری بھ؂ائی بھی تو تھے یہیں کہیں۔

بس یہی تو فرق ہے جسے آپ دن سمجھتے ہیں وہ کسی کے لیے اندھیری رات بھی ہو سکتی ہے۔;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top