کون ہے جو محفل میں آیا۔۔78

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی کی کیا بات ہے، وہ بھی اپنی خاتون اول کے لیے ناشتہ بناتے ہیں۔
مجھے ان کی وہ پوسٹ ڈھونڈنے میں مشکل تو ہو گی جس میں انہوں نے خود اقرار کیا تھا۔

آپ پوسٹ ڈھونڈنے کی زحمت نہ کریں، میں ایک مرتبہ پھر اقرار کیے لیتا ہوں۔ :notworthy:
 
شمشاد بھائ تو کیااور ایسی سب باتوں سے ڈر کر بیوی کا ہاتھ بٹانا چھوڑ دینا چاہیے۔۔۔ ؟یہ ہمارے معاشرے کی بہت بری بیماری ہے۔

اور یہ بیماری اس لئے وجود میں آئی ہے کیوں کہ مردوں اور عورتوں کے کام ہمارے معاشرے میں بڑے زمانے سے الگ الگ تصور کیئے جاتے رہے ہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
عندلیب یہاں پر تو پھر شوہر کچھ نہ کچھ گھر میں بیوی کا ہاتھ بٹا دیتے ہیں لیکن پاکستان میں ایسا سوچنا بھی نہیں۔ اگر کسی نے دیکھ لیا تو فوراً زن مرید کا فتویٰ صادر ہو جائے گا۔
عندلیب اپیا:
ایسا ہوتا ہے صحیح کہہ رہے ہیں آپ۔ مگر میرا خیال ہے زیادہ اصح بات یہی ہے کہ پاک و ہند کے معاشروں میں زمانے سے یہی تصور ہے کہ مرد کمائے گا اور بیوی گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرے گی۔ خواتین اب کمانے بھی لگی ہیں تو معاشرے کے خیالات اور Dogma کو ری-اسٹیبلش ہونے میں وقت لگے گا تھوڑا۔ اس میں کافی ہاتھ مذہبی اقدار اور تعلیمات کا بھی ہے۔ ویسے بھی مرد کبھی بھی عورت جتنی گھریلو محنت (نون کی جگہ بے بھی لگا سکتے ہیں) نہیں کر سکتا۔ یہ اللہ کی طرف سے عورت کو دی گئی صلاحیت ہے۔ مرد سے آپ بھاگ دوڑ کر والیں، وزن اٹھوا لیں، خون پسینہ ایک کروانے والے کام کروالے مگر جھاڑو ہاتھ میں تھما دیں یا ہندوستان و پاکستان کے چھوٹے چھوٹے حبس زدہ باورچی خانوں میں کھڑا کر دیں تو چوکڑی بھول جائے گا۔
 

محمد امین

لائبریرین
چلیں ابھی کی گفتگو سے متعلق ایک تصویر فیس بک پر دکھی ابھی ابھی :)

403306_331537476868941_158078950881462_1054585_909612749_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی تصویر ہے۔
میں نے بھی کہیں شادی سےپہلے اور شادی کے بعد کی تصاویر لگائی تھیں۔ fahim کو ہی کہتا ہوں کہ ڈھونڈ دے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top