کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم حسن کیا حال چھوٹے بھائی اور کیا مصروفیت ؟


وعلیکم السلام شگفتہ آپی

یہ آج ہم غریبوں کو کیسے یاد کر لیا آپ نے:)
میں ٹھیک ہوں اور آج کل امتحانات کی تیاری ہو رہی ھے جو کہ 15 سے شروع ہوئے اور اس ماہ کے آخر تک چلیں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:) اف کہیں یہ تو نہیں کہنا ناں آپ نے کہ غلطی ہوئی مجھ سے ۔ اچھا امتحان کے بارے میں کچھ بتائیں مختصر اگر بتانا چاہیں ،
اور یہ تیاری کیسے کرتے ہیں آپ امتحان کی نیا لباس ، جوتے ، پین وغیرہ :)
 

حسن علوی

محفلین
ہاہاہاہا اگر ایسے امتحانات کی تیاری ہو سکتی تو کیا ہی بات تھی مزے ہو جاتے مگر افسوس کہ یہ طریقہ رائج الوقت نہیں:(
ہمارے ہاں سمیسٹر سسٹم ہوتا ھے، ہر سمیسٹر چار ماہ کا جس کے اختتام پر پیپرز ہوتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اسائنمنٹس کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ھے جو کہ ایک لازمی جزو ھے۔
باقی دوران امتحانات ہر وقت کتاب اٹھائے پھرتے ہیں جبکہ دھیان کہیں اور ہوتا ھے اور دل کو یہ تسلی ہوتی ھے کہ کم از کم کتاب تو سامنے کھلی پڑی ھے نا اور ہم بہت پڑھ رھے ہیں;)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور جب پیپر سامنے ہوتا ہے تو اس وقت یہ دھیان کام آتا ہے کہ نہیں ، اچھا آپ کی پریزنٹیشنز بھی ہوتی ہیں یا صرف اسائنمنٹس ؟ اور کتنے سیمسٹزر ہو چکے اور کتنے باقی ہیں ؟ سیمسٹر سسٹم اچھا ہے ناں اتنی آسانی رہتی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
اور جب پیپر سامنے ہوتا ہے تو اس وقت یہ دھیان کام آتا ہے کہ نہیں ، اچھا آپ کی پریزنٹیشنز بھی ہوتی ہیں یا صرف اسائنمنٹس ؟ اور کتنے سیمسٹزر ہو چکے اور کتنے باقی ہیں ؟ سیمسٹر سسٹم اچھا ہے ناں اتنی آسانی رہتی ہے۔

جی آپی پریزنٹیشنز بھی ہوتی ہیں اور اسائنمنٹس بھی اور ایک اور بات کہ ہمیں یہ اسائنمنٹس خود ہی تیار کرنی پڑتی ہیں انٹرنیٹ سے اور دیگر سورسس سے مدد ضرور حاصل کر سکتے ہیں مگر کاپی رائیٹس قوانین کو مدِنظر رکھتے ہوئے۔ میرا اس کے بعد ایک اور سمیسٹر باقی ھے اور پھر اسکے بعد میرا تھیسس ہوگا تین ماہ کا اور ڈگری ختم۔ سمیسٹر سسٹم اچھا اس طرح سے ھے کہ آپ کو ساتھ کے ساتھ پڑھنا پڑتا ھے اور جو مضمون ایک سمیسٹر میں پڑھ لیا وہ دوبارہ نہیں پڑھنا اور پھر چار ماہ تو یوں گزر جاتے ہیں کہ پتہ بھی نہیں چلتا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلے صفحے پر کیوں، آپ کو ہر صفحے پر آنا چاہیے محفل کی رونقوں کو دوبالا کرنے۔
ویسے ابھی تو اعجاز بھائی یا پھر شگفتہ صاحبہ کے آنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

پہلے صفحے پر تو میں بھی موجود ہوں :) ، شکریہ شمشاد بھائی !
 

شمشاد

لائبریرین
آپکو تو ہر صفحے پر ہونا چاہیے۔
کہیے کیسے حالات ہیں؟ یہ حجاب کہاں ہیں؟ اور سارہ بھی نہیں آ رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تنگ کیوں آنا ہے؟ آپ تو اس محفل کی رونق ہیں تو رونق سے کون تنگ آتا ہے بھلا۔

فارغ ۔۔۔۔، ابھی فون کرتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی ، خوشی ہوئی آپ سے بات کر کے۔ آپ فرصت سے ہو جائیں میں اس دوران لائبریری میں کچھ دوسری چیزیں دیکھ رہی ہوں ۔ آپ کو صفحات بھیج دوں گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام، کہاں تھیں آپ؟
آپ کی دو دن کی غیر حاضری لگ گئی ہے۔
بتا کر تو جایا کریں کہ اتنے دنوں کے لیے جا رہی ہوں۔
 

زونی

محفلین
شمشاد بھائی میرا تو خیال ھے کہ میں ایک دن غیر حاضر رہی ہوں، اور کل کچھ مصروفیت تھی گھر پہ مہمان آنے تھے اس لیے ،آپ میری حاضریاں پوری لکھ دیں پلیز ورنہ میرا ایڈ میشن رک جائے گا:( ،آئندہ درخواست کے ساتھ چھٹی ہو گی :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top