کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے زینب نے بھی آج چھٹی کی ہے۔
اعجاز بھائی کبھی کبھار آیا کرتے تھے اس دھاگے پر، اب وہ بھی نہیں آ رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل آتی رہتی ہو، کس نے کہا کہ نہیں آتی۔
سنا ہے سوات میں خوب برف باری ہوئی ہے اور ابھی بھی ہو رہی ہے۔ آنے جانے کے راستے بھی بند ہو گئے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں جی اپر سوات میں ہوئی ہے لوؤر سوات میں برفباری نہیں البتہ کل سے مسلسل بارش ہو رہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نامعتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مغل صاحب نے پانچ چھ غزلیں اکٹھی شروع کر رکھی ہیں اور مکمل ایک بھی نہیں ہوئی۔ جیسے ہی کامیابی ملی ان کی خاموشی ٹوٹ جائے گی۔
 

جیہ

لائبریرین
کیا فرماتے ہیں مولانا م م مغل صآحب بیچ اس مسئلے کے؟ ;) ارے یہ تو چار میمیں ہوگئیں
 

سارا

محفلین
حسن کتنی دفعہ کہا ہے صحیح سلام کیا کرو۔۔۔:rolleyes:

السلام علیکم۔۔(ایسے)

شمشاد بھائی روزہ کھولتے وقت میرے لیے ضرور دعا کیجئے گا پلیز۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اعجاز بھائی جب بھی آتے ہیں یہاں تو سب غائب نظر آتے ہیں اور یہ سوچ کر واپس چل دیتے ہیں کہ اب کس کو بلایا جائے؟ کب تک محض تمھارا نام ہی لیتا رہوں شمشاد!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top