کون کون سے پھل درجن کے حساب سے ملتے ہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھ سے کسی نے سوال کیا ہے
ایک تو کیلا درجن کے حساب سے ملتا ہے
دوسرا مالٹا درجن کے حساب سے ملتا ہے
تیسرا کون سا پھل ہے جو درجن کے حساب سے ملتا ہے
جواب جلد چاہے شکریہ
 
محمد وارث

لائبریرین
خرم بھائی اگر معلوم ہو جائے کہ 'تیسرا پھل' کونسا ہے جو درجن کے حساب سے ملتا ہے تو یہ بھی کہیں سے معلوم کیجیئے گا کہ صبر کا پھل کیسے ملتا ہے :(
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی اگر معلوم ہو جائے کہ 'تیسرا پھل' کونسا ہے جو درجن کے حساب سے ملتا ہے تو یہ بھی کہیں سے معلوم کیجیئے گا کہ صبر کا پھل کیسے ملتا ہے :(

ہا ہا ہا جناب پہلے تیسرے پھل کا تو پتہ چلے
صبر کا پھل صابر بھائی سے پتہ کرنا پڑے گا
یا پھر صبر کرنا پڑھے گا :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں کیلے، مالٹے، کینو وغیرہ درجن کے حساب سے ملتے ہیں، جبکہ یہاں سعودی عرب میں ہر پھل وزن کے حساب سے ملتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
میکسکین کہہ رہا تھا اسے واپس میکسیکو جانا ہے ۔۔۔ میں نے کہا درجن کے حساب سے دو گے ۔ سو وہ تیار ہوگیا ۔ آدھے تربوز وہیں گاڑ کر باقی ساتھ لے آیا ہوں ۔ اب سوچ رہا ہوں کہ ان کے ساتھ کیا کروں ۔۔۔ ؟ :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
وہیں کیوں گاڑ آئے؟ کیا وہاں کوئی کھیت تھا، تاکہ اگلے سیزن تک زیادہ ہو جائیں یا پھر بڑے بڑے ہو جائیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
اور ہاں جو لے آئے ہیں وہ کیا کریں گے، چھ عدد تو ہوں گے، اتنے تربوز کھانا کچھ آسان نہیں ہے۔
ایران میں ایک رسم ہے کہ سب لوگ ایک رات صرف تربوز ہی کھاتے ہیں، لیکن وہ بھی چھ تربوز اکیلا آدمی تو نہیں کھا سکتا۔
 
ظفری

لائبریرین
وہیں کیوں گاڑ آئے؟ کیا وہاں کوئی کھیت تھا، تاکہ اگلے سیزن تک زیادہ ہو جائیں یا پھر بڑے بڑے ہو جائیں؟

ایسا ہونا بہت ممکن ہے کہ میری لینڈ کی زمین ایسی زرخیز ہے کہ ‌جو گاڑو ، وہ اُگ آتا ہے ۔ سوائے بندوں کے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
اور ہاں جو لے آئے ہیں وہ کیا کریں گے، چھ عدد تو ہوں گے، اتنے تربوز کھانا کچھ آسان نہیں ہے۔
ایران میں ایک رسم ہے کہ سب لوگ ایک رات صرف تربوز ہی کھاتے ہیں، لیکن وہ بھی چھ تربوز اکیلا آدمی تو نہیں کھا سکتا۔

ظاہر اب پڑوسیوں اور " پڑوسن " کو بانٹوں گا ۔ :grin:
 
زونی

محفلین
میکسکین کہہ رہا تھا اسے واپس میکسیکو جانا ہے ۔۔۔ میں نے کہا درجن کے حساب سے دو گے ۔ سو وہ تیار ہوگیا ۔ آدھے تربوز وہیں گاڑ کر باقی ساتھ لے آیا ہوں ۔ اب سوچ رہا ہوں کہ ان کے ساتھ کیا کروں ۔۔۔ ؟ :confused:

واپس جا کے دیکھیں شاید تربوزوں کے بچے نکل آئے ہوں ہاہاہا:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
جو رسمیں انڈیا پاکستان ہیں وہ کیا کم عجیب ہیں؟

اور ہاں بچے اتنی جلدی نہیں نکلتے چاہے وہ کسی کے بھی ہوں۔
 
اعجاز

محفلین
چلغوزہ پھل تو شاید نہیں‌ ہے پر اسے ملنا درجن کے حساب سے ہی چاہئیے۔
درجن لو گھنٹے میں کھا لو ۔۔۔۔
 
Top