کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد صاحب آپ کا پیغام اور پلاؤ کی دیگ ملتے ہی اپنے خرچے پر ووٹ ڈالنے آگیا ہوں۔
ووٹ میں پا دتا اے ہُن واپسی واسطے گَڈی نظر نہیں اچھنی؟:confused:


(ووٹ میں ڈال دیا ہے اب واپسی کے لیے گاڑی نظر نہیں آرہی؟)

رضوان بھائی آپ پھر پاکستان میں؟ وہ قطر والا کام کیا ہوا؟
 

سارہ خان

محفلین
سکھر مین سب ٹھیک ہے آس پاس کے علاقوں جیسے شکارپور جیکب آباد میں جانے کے لئے جہان سے گزرتے ہیں وہاں ڈاکوؤں کا قبضہ ہے ۔۔ مجھے تو بڑا ڈر لگتا ہے ۔۔:(
 

ابوشامل

محفلین
سکھر مین سب ٹھیک ہے آس پاس کے علاقوں جیسے شکارپور جیکب آباد میں جانے کے لئے جہان سے گزرتے ہیں وہاں ڈاکوؤں کا قبضہ ہے ۔۔ مجھے تو بڑا ڈر لگتا ہے ۔۔
اوہو یہ کوئی نئی بات تو نہیں۔ جس زمانے میں میں وہاں ہوتا تھا ہمارے قبیلے کا دوسرے قبیلے سے خدا واسطے کا بیر تھا، آئے دن کتوں کی طرح لڑتے رہتے تھے۔ ایک مرتبہ کیا ہوا کہ ہماری قوم کا ایک لڑکا سکھر سے جیکب آباد جا رہا تھا ویگن کو رستے میں روکا گیا سب کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اور مخالف قوم کا لڑکا ثابت ہونے پر اس لڑکے کو گولی مار دی گئی۔ یہ واقعہ مجھے دہلا دینے کے لیے کافی تھا لیکن اس کے باوجود میں نے ہفتہ وار گاؤں جانا ترک نہیں کیا۔ اللہ آسرے پر ہر جگہ پہنچ جاتا تھا۔ البتہ مجھے ڈاکوؤں سے زیادہ گاؤں کے کتوں سے ڈر لگتا ہے :) بہت خونخوار ہوتے ہیں
 

سارہ خان

محفلین
افف مجھے ان قبائلی جگھڑوں کی سمجھ نہیں اتی ۔۔ :mad: اور آپ کا قبیلہ بھی ۔۔:( پڑھے لکھے لوگ زمانہ جاہلیت کی رسموں میں مبتلا ہیں ۔۔ میرے پاپا کے آفس کی پوائنٹ میں ایک آدمی کو گولی مار کے گئے تھے ۔۔ ان کے خانداں کے پہلے ہی اچھے خاصے نوجوانوں جو ڈاکٹر اور انجنیئرز تھے مار چکے تھے ۔۔ کیا اس ہی لئے تعلیم دلواتے ہیں اپنے بچوں کو کہ خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیں ۔۔:mad::mad:
 

شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی یہ تو جہالت کی حد ہے کہ شناختی کارڈ چیک کیئے اور مخالف قوم کا لڑکا ہونے کی بنا پر گولی مار دی۔ یہ تو پاک افغان سرحدی علاقے والوں سے بھی گئے گزرے ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی ابھی پچھلے دنوں ٹرین روک کر تین آدمیوں کو مارا گیا تھا کافی اخباروں میں یہ خبر آئی تھی ۔۔ خاندانی دشمنی کی بنا پر ٹرین کو روک کر تین لوگوں کو مار گئے تھے ۔۔ کار یا کوچ ویگنوں میں تو اکثر کرتے ہیں پر ٹرین میں بھی نہیں چھوڑا انہوں نے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
افف مجھے ان قبائلی جگھڑوں کی سمجھ نہیں اتی ۔۔ :mad: اور آپ کا قبیلہ بھی ۔۔:( پڑھے لکھے لوگ زمانہ جاہلیت کی رسموں میں مبتلا ہیں ۔۔ میرے پاپا کے آفس کی پوائنٹ میں ایک آدمی کو گولی مار کے گئے تھے ۔۔ ان کے خانداں کے پہلے ہی اچھے خاصے نوجوانوں جو ڈاکٹر اور انجنیئرز تھے مار چکے تھے ۔۔ کیا اس ہی لئے تعلیم دلواتے ہیں اپنے بچوں کو کہ خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیں ۔۔:mad::mad:

میں سمجھتا تھا کہ یہ نسل در نسل دشمنیاں سرحدی علاقے میں ہی ہوتی ہیں، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ سکھر اور اس کے گرد و نواح میں بھی یہی صورتحال ہے۔ ان خاندانی دشمنیوں کے پیچھے عورتوں کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے جو اپنے گھر کے مرد افراد کو بدلہ لینے پر اُکساتی رہتی ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی صرف ایک ۔۔ دو قبیلے ہیں سندھ میں جو خاندانی دشمنی کی اڑ میں آئے دن ایک دوسرے کے لوگوں کو مار دیتے ہیں ۔۔ اللہ پاک ان کو ہدایت دے ۔۔ ہماری حکومت کو تو توفیق نہین ہوتی کہ ان کے خلاف کچھ کرے ۔۔ :mad:
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی اور ادی سارہ! سندھ کے شمالی علاقوں میں بالکل قبائلی علاقوں والا ماحول ہے۔ قبائلی جھگڑوں اورکاروکاری کے نام پر سب سے زیادہ قتل سندھ کے تین شمالی اضلاع جیکب آباد، شکارپور اور گھوٹکی میں ہوتا ہے اور بنیادی سبب وہی تعلیم سے دوری اور جہالت۔
ویسے وہاں تو عورت کی اپنی حالت قابل رحم ہے، عورت کے اکسانے کی ضرورت ہی نہیں وہاں کے مرد جہالت میں خود کفیل ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بھیڑ بکری؟؟؟؟؟ بھیڑ بکری کا تو پھر کوئی مول ہوتا ہے اور بلا وجہ حلال بھی نہیں کی جاتی عورت کو تو اس کے برابر بھی اہمیت حاصل نہیں۔ جب چاہا اور جیسے چاہا استعمال کیا اور کھانا دیر سے کھلانے جیسی معمولی باتوں تک پر قتل کر دیا۔ اللہ رحم کرے ہماری قوم کی حالت پر
اس صورتحال میں ہمارے گاؤں کے پڑھے لکھے لڑکوں پر جو گزر رہی ہے وہ انہی سے پوچھیے۔ ایک جانب جہالت کا ساتھ دینے پر ان کا دل آمادہ نہیں ہوتا اور قبائلی جھگڑوں سے وہ تنگ ہیں دوسری جانب ان لڑائیوں میں ساتھ نہ دینے پر بزدلی کے طعنے۔ جائیں تو جائیں کہاں؟ خیر اب انہوں نے نوکریاں ڈھونڈ کر نئی راہیں اختیار کر لی ہیں۔ اللہ انہیں صحیح راستوں پر قائم رکھے۔ تعلیم ہی انسان کو جہالت سے نکالتی ہے اور اسے صراط مستقیم پر لاتی ہے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
ابو شامل اور ادی سارہ آپ نے بالکل درست فرمایا، مجھے تو اخبار میں ایسے واقع پڑھ کر اتنا افسوس اور دکھ ہوتا ہیکہ بیان نہیں کر سکتا، اللہ ہم پر رحم فرمائے اور اسلام کے اصولوں پر چلنے کی طاقت اور غیبی مدد فرمائے۔ آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں فرزانہ صاحبہ کو مِس کر رہا ہوں، بہت عرصہ ہوا ان کو محفل میں آئے ہوئے۔ کم از کم آ کر ووٹ ہی ڈال جائیں۔
 

تیشہ

محفلین
میں فرزانہ صاحبہ کو مِس کر رہا ہوں، بہت عرصہ ہوا ان کو محفل میں آئے ہوئے۔ کم از کم آ کر ووٹ ہی ڈال جائیں۔




فرزانہ سے میں نے بولا تھا آکر ووٹ ہی ڈال جائیے ، شاید وہ آنا ہی نہیں چاہتیں ،:confused: کے کیا کرنا ہے ووٹ ڈالکے ، دیکھ جو لیا ہے سب کو ،، :lol::lol:
ورنہ میری تو روز بات ہوتی ہے ان سے ،
 

شمشاد

لائبریرین
فرزانہ سے میں نے بولا تھا آکر ووٹ ہی ڈال جائیے ، شاید وہ آنا ہی نہیں چاہتیں ،:confused: کے کیا کرنا ہے ووٹ ڈالکے ، دیکھ جو لیا ہے سب کو ،، :lol::lol:
ورنہ میری تو روز بات ہوتی ہے ان سے ،

ایسا کیا ہو گیا کہ نہیں آنا چاہتیں؟ بھلے ہی ووٹ نہ ڈالیں لیکن آئیں تو سہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے تو اور بھی کئی اراکین نہیں آ رہے۔ ہم نے کچھ نہیں کیا جناب، ان کی اپنی مصروفیات آڑے آئی ہوئی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top