کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ اپنی سہیلی کو کہیں کہ آ کر ووٹ‌ ڈال جائیں (مجھے)۔ رضوان کو میں آج پیغام بھیجتا ہوں۔
 
تیشہ

محفلین
وہ تو شاید بھول بھٹکر آجائیں ۔

آپ سب کہاں تھے؟ آج میں نے رات فون کیا تھا بھابھی کو ۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
سب باہر گئے ہوئے تھے اور میرا موبائیل بھی گھر پر تھا۔ واپس آئے تو دیکھا کہ آؤٹ آف آیریا کی ایک کال آئی ہوئی تھی اور پھر موبائیل پر آپ کا پیغام بھی آیا ہوا تھا۔

اصل میں آج یہاں پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں مینا بازار ہے تو ایسی تفریح یہاں پاکستانیوں کو سال میں دو بار ہی نصیب ہوتی ہے۔ تو اس کی تیاری کے لیے کچھ لینے کو جانا تھا ماں بیٹی نے۔
 
زینب

محفلین
کیا شمشاد بھائی آپ بھی عوامی لیگ کے صدر کی طرح ووٹ ووٹ مانگے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
سب باہر گئے ہوئے تھے اور میرا موبائیل بھی گھر پر تھا۔ واپس آئے تو دیکھا کہ آؤٹ آف آیریا کی ایک کال آئی ہوئی تھی اور پھر موبائیل پر آپ کا پیغام بھی آیا ہوا تھا۔

اصل میں آج یہاں پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں مینا بازار ہے تو ایسی تفریح یہاں پاکستانیوں کو سال میں دو بار ہی نصیب ہوتی ہے۔ تو اس کی تیاری کے لیے کچھ لینے کو جانا تھا ماں بیٹی نے۔

کیا لے کر آئی ہیں بھابھی مینا بازار سے ۔؟ کچھ شاپنگ کی انہوں نے کہ گھوم پھر کر آگئیں ہیں :confused:
 
رضوان

محفلین
آپ اپنی سہیلی کو کہیں کہ آ کر ووٹ‌ ڈال جائیں (مجھے)۔ رضوان کو میں آج پیغام بھیجتا ہوں۔

شکریہ شمشاد صاحب آپ کا پیغام اور پلاؤ کی دیگ ملتے ہی اپنے خرچے پر ووٹ ڈالنے آگیا ہوں۔
ووٹ میں پا دتا اے ہُن واپسی واسطے گَڈی نظر نہیں اچھنی؟:confused:

(ووٹ میں ڈال دیا ہے اب واپسی کے لیے گاڑی نظر نہیں آرہی؟)
 
رضوان

محفلین
آج کل محب منظرِ عام سے غائب ہے ۔ کچھ پتا ہے اس کا ۔ :rolleyes:

لالہ کل دن میں اسے فون کر کے بتا دیں گے کہ کوئی اس کے انتظار کی شمع جلائے جانے کب سے بیٹھا ہے :(
اب تو بالوں میں چاندی کیا انکے نیچے سے چاند بھی بے شرمی سے جھانکتا ہے;)
 
سارہ خان

محفلین
تو آپ ان ساتھیوں کو فون وون کر لیں نہ ۔۔ ویسے سکھر میں کب، کہاں اور کیوں رہے تھے آپ ؟:) اگر بتانا چاہیں تو ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ کو بھی اپنی کزنز یاد آ رہی ہوں گی سکھر کی اس لیے زیادہ زور دے کر فہد بھائی سے پوچھ رہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا لے کر آئی ہیں بھابھی مینا بازار سے ۔؟ کچھ شاپنگ کی انہوں نے کہ گھوم پھر کر آگئیں ہیں :confused:

باجو اس مینا بازار سے لانا تو کچھ نہیں ہوتا، البتہ کھانے پینے کے بہت زیادہ اسٹال لگے ہوتے ہیں۔ زیادہ یہاں پر ایک دوسری کو فیشن دکھانے آتی ہیں یا پھر ملنے ملانے کہ سب سے یہاں ملاقات ہو جاتی ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
تو آپ ان ساتھیوں کو فون وون کر لیں نہ ۔۔ ویسے سکھر میں کب، کہاں اور کیوں رہے تھے آپ ؟:) اگر بتانا چاہیں تو ۔۔۔

سرکاری نوکری کے سلسلے میں تبادلہ ہوا۔ آمریت قبول نہ تھی، ایک سال میں لات مار کر واپس کراچی۔ تب سے نجی اداروں میں ملازمتیں چل رہی ہيں۔
سکھر میں گزارا ایک سال زندگی کے یادگار ترین سالوں میں سے ایک تھا۔ دوستوں کے ساتھ اکیلے رہائش، کھانا پکانے کے تجربے، گھومنا پھرنا، سائیکل پر سکھر سے روہڑی جانا :)، پھر خیرپور، شکارپور اور جیکب آباد جیسے قریبی شہروں کی سیر، پکنکیں اور نجانے کیا کیا!! آج بھی یاد آتے ہیں وہ دن تو دل افسردہ ہو جاتا ہے۔
اصل میں جس زمانے میں ہوا کرتا تھا اس وقت نان ڈیجیٹل فون نمبر ہوا کرتے تھے اور موبائل ابھی عام نہیں ہوا تھا اس لیے اب ملاقات کا واحد طریقہ یہی ہے کہ سکھر کا دورہ کیا جائے جو اس موسم میں تو ممکن نہیں موسم سرما میں دیکھتے ہیں انشاء اللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top